مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2024)
اپنی ساری زندگی تھوہا خالصہ کی عوام کے نام کرتا ہوں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تھوہا کی عوام جو فیصلہ کرئے گی ہو قبول کروں گا، پہلے بھی عوامی خواہیشات کی قدر کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتا رہوں گا،(چیئرمین سرور گروپ) عوام کے مسائل کرنے میں اپنی مثال آپ ہے، مخالفین جتنا مرضی زرو لگا لیں تھوہا خالصہ کی غیور عوام کے دل سے چیئرمین راجہ سرور مرحوم کا پیار نہیں نکال سکتے، چیئرمین راجہ سرور مرحوم نے اپنی ساری زندگی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ا ن خیالات کا اظہار یونین کونسل مٹور کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ دعوئے اور وعدئے کر نا آسان ہے مگر عمل طور پر کام کرنا مشکل ہوتا ہے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ(چیئرمین سرور گروپ) نے ہمیشہ اپنی یوسی کی عوام کی خدمت کی ہے جو بھی وعدہ کیا ہے وہ الخمداللہ پورا کیا ہے ا نہوں نے کہا کہ اپنی یونین کونسل اور علاقے کی عوام کے ساتھ تھا اور ساتھ رہوں گا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عوام جو فیصلہ کرئے گی وہ من و ہن قبول ہو گا۔
Mator (Pothwar.com Correspondent Kabeer Ahmed Janjua, July 5, 2024) I dedicate my entire life to the people of Thoa Khalsa. I will accept whatever decision the people make regarding the local elections. I have always respected the people’s wishes and, God willing, will continue to do so,” said Chairman Sarwar Group. “The issues of the people are a priority for me. No matter how hard our opponents try, they cannot take away the love the proud people of Thoa Khalsa have for the late Chairman Raja Sarwar,” he added.
The late Chairman Raja Sarwar devoted his entire life to the selfless service of the people. These sentiments were expressed by the young political and social figure of Union Council Mator, former General Councilor Raja Irfan Sarwar (Chairman Sarwar Group), while speaking to media representatives in his office.
He stated, “Making claims and promises is easy, but fulfilling them is difficult. Thanks to Almighty Allah, the Chairman Sarwar Group has always served the people of his Union Council. Every promise made has, by the grace of God, been fulfilled. I have been and will continue to be with the people of my Union Council and area. I will fully accept whatever decision the people make regarding the local elections.
پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سون میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر
In Soon village area of Kahuta police station, the business of drug peddling is on the rise and the young generation is on the verge of destruction
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2024)
پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سون میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر، پولیس تھانہ کہوٹہ کی طرف سے کھلی چھٹی پر منشیات فروش سون اور آزادپتن کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی منشیات فروخت کرنے لگے،سرعام چرس اور شراب فروخت ہو رہی ہے اہلیان علاقہ کا آئی جی پنجاب پولیس، آر پی اواور سی پی او راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے علاقہ سون میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے منشیات فروش سر عام چرس شراب فروخت کر رہے ہیں کوئی بھی ان کو پوچھنے والا نہیں ہے یہ منشیات فروش دیدہ دلیری کے ساتھ نوجوان نسل کی رگوں میں یہ زہر اتار رہے ہیں عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس، آر پی اواور سی پی او راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
عوام کو تین سو یونٹ فری دینے کے دعویداروں نے ملک من مانے بل بھیج کرغریب عوام کاکچومر نکال دیا
Claiming Free 300 Units, Authorities Crush the Poor with Unjust Bills
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2024)
عوام کو تین سو یونٹ فری دینے کے دعویداروں نے ملک من مانے بل بھیج کرغریب عوام کاکچومر نکال دیا ہے ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت عدیل افضل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس لگا کر عوام پر ایٹم بم گرا دیے ہیں بجلی بلوں میں لگا ئے گئے ٹیکس حکومتی نہیں بلکہ جگا ٹیکس ہیں جن کو پاکستانی عوام مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیروں،مشیروں، افسر شاہی اور واپڈا ملازموں کی بجلی کی مفت خوری بند کی جائے ستم ظریفی یہ ہے کہ حکمران جماعت نے الیکشن کے ایام میں 300یونٹ مفت دینے کے وعدہ کیا اس پر ابھی تک عمل درآمدنہیں کیابلکہ طوفانی بل بھیج کر عوام کی نیندیں حرام کر دیں ہیں انہوں نے کہا سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی لگائی جائے حکمرانوں نے اپنی مراعات اور اخراجات میں کمی کی بجائے عام افراد کی زندگیاں جہنم بنانے کی ٹھان رکھی ہے حکومت نے بجلی سوئی گیس اور پٹرول ڈیزل کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے انہیں کروڑوں نادار اور کم آمدنی والے افراد کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں جس سے ملک میں غربت میں حیران کن اضافہ ہو رھا ہے۔