Kahuta: A child lost his life due to the negligence of Kahuta Civil Hospital and Rescue 1122
کہوٹہ آئی ہوئی فیملی کا 9ماہ کا بچہ کہوٹہ سول ہسپتال اور ریسکیو1122کی غفلت سے جان کی بازی ہار گیا
Kabir Ahmed JanjuaJuly 3, 2024
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی2024) کراچی سے کہوٹہ آئی ہوئی فیملی کا 9ماہ کا بچہ کہوٹہ سول ہسپتال اور ریسکیو1122کی غفلت سے جان کی بازی ہار گیا، لواحقین کا شدید احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور منتخب ممبران اسمبلی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق کہوٹہ آئی بلدیہ ٹاؤن کراچی کے رہائشی فیض احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 9ماہ کا بچہ ابو ہریرہ بیمار ہوا اسے سانس کی بیماری تھی ہم صبح 7بجے ہسپتال ایمرجنسی لایا وہاں موجود عملے نے کہا ابھی ڈاکٹر نہیں آپ 8بجے آنا جو دوائی کھیلا رہے ہو وہی دو ہم دوبارہ بچے کو لائے تو انہوں نے چیک کیا پھر کچھ ٹائم کے بعد جس بچے کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہوں نے بے نظیر ہسپتال ریفر کر دیا ہم نے ریسکو 1122کی ایمبولینس منگوائی مگر اس میں آکسیجن نہیں تھی جس کی وجہ سے ہمارا بچہ اس دنیا فانی سے چلا گیا لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور منتخب ممبران اسمبلی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 4 July 2024) A 9-month-old child of a family who came to Kahuta from Karachi lost his life due to the negligence of Kahuta Civil Hospital and Rescue 1122. The relatives strongly protested, appealing to the Chief Minister of Punjab, the district administration and the elected members of the assembly to take notice. According to the details, Faiz Ahmed, a resident of Baldia Town Karachi, while talking to the media, said that our 9-month-old child, Abu Hurairah, fell ill, he had a respiratory disease. We brought him to the emergency hospital at 7 in the morning. We brought the child again, they checked, then after some time the child’s health worsened, and they referred him to Benazir Hospital. We called for a Rescu 1122 ambulance, but there was no oxygen in it, due to which our child passed away. The relatives protested strongly and appealed to the Chief Minister of Punjab, the district administration and the elected members of the assembly to take notice.
حاجی راجہ غلام نبی نے راجہ عرفان سرور کی حمائت کا اعلان کر دیا
Haji Raja Ghulam Nabi announced to support Raja Irfan Sarwar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی2024) معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ غلام نبی نے راجہ عرفان سرور کی حمائت کا اعلان کر دیا، راجہ عرفان سرور یوسی مٹور سے بطور چیئرمین الیکشن میں حصہ میں لیں میں ان کا بھر پور حمائت کا اعلان کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل مٹور تھوہاخالصہ کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ غلام نبی نے اپنے ایک بیان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل مٹور سے سابق کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)نے بطور چیئرمین الیکشن میں حصہ لیا تومیں ان کا بھر پو ر ساتھ دوں گا اور ان کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا انہوں نے کہا کہ راجہ عرفان سرورکے والد مرحوم چیئرمین راجہ سرور نے ساری زندگی اپنے علاقے کی خدمت کی ہے اوران کے صاحبزادے راجہ عرفان سرور بھی اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے بجلی، گیس،گلیاں، سٹرکوں کے حوالے سے بے شمار کام کرائے ہیں اوران میں کام کرانے کا جذبہ ہے اس میں راجہ عرفان سرور کی اس شرط پر حمائت کا اعلان کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے یوسی مٹور سے بطور چیئرمین الیکشن میں حصہ میں لیا تو ان کا بھر پور حمائت کروں گا۔
تعزیت
ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی2024) ڈھوک حاجی آلہ دتہ والے حاجی مہر بان خان کے بھائی اور یونائیٹڈ بیکرز کے پروپرائٹر حاجی محمد عتیق کے چچا محمود خان کی وفات پرتعزیت، محمد بشیر جنجوعہ سابقہ ڈی جی(ایڈمن) اور سنسز کمشنر (ر) ادارہ شماریات پاکستان، ایڈووکیٹ حنظلہ بشیر جنجوعہ، سوشل ایکٹیوسٹ اسا مہ بشیر جنجوعہ اور اکو نو مسٹ حمزہ بشیر جنجوعہ نے حاجی مہر بان خان کے بھائی اور یونائیٹڈ بیکرز کے پروپرائٹر حاجی محمد عتیق کے چچا محمود خان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی ہے۔