2 July 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: On the arrival of Muharram, all arrangements including security and cleanliness were finalized

محرم الحرام کی آمد کے مو قع پر سکیورٹی اور صفائی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر،2جولائی2024)
محرم الحرام کی آمد کے مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر نے سکیورٹی اور صفائی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پیکہوٹہ مرزا طاہر سکندر،مولانا عبدالشکورحمادی، تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، تحصیل میونسپل آفیسر مخدوم احمد بلال، انچارج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی، انچارض ریسکیو 1122، انچارج ٹریفک وارڈن، محکمہ ہیلتھ، محکمہ واپڈا، سول ڈیفنس، راجہ عمران ضمیر، سعیدافضل چوہان، ساجد جنجوعہ، عبداشکور کھٹڑ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر کہوٹہ اور ڈی ایس پی کہوٹہ نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال پرگہری نظر رکھی جائے گی۔ اشتعال انگیز تقاریراور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سختی نے نپٹا جائے گا۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس اور سکیورٹی [ کے پروگرام ترتیب دیا گئے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے اے سی آفس اور چیف میونسپل کے آفس میں دو الگ الگ کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, July 2, 2024)
On the arrival of Muharram, Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar and DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar made all the arrangements including security and cleanliness has been finalized.

The meeting of the Peace Committee of Tehsil Kahuta was held under the chairmanship of Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar, DS Pekhota Mirza Tahir Sikandar, Maulana Abdul Shakur Rahmadi, Tehsildar Kahuta Malik Saeed, Dr. Muhammad Arif Qureshi, President Anjuman Tajran Kahuta Raja Imtiaz Alam, Tehsil Municipal Officer Makhdoom Ahmad Bilal, In-charge RWMC Kahuta Majid Satti, In-charge Rescue 1122, Incharge Traffic Warden, Health Department, WAPDA Department, Civil Defence, Raja Imran Zamir, Saeed Afazl Chauhan, Sajid Janjua, Abdul Shakoor Khattar participated.

On this occasion, Commissioner Kahuta and DSP Kahuta reviewed all the arrangements and said that the law and order situation will be closely monitored during Muharram. Strict action will be taken against those who spread inflammatory speeches and religious hatred. Programs for cleanliness, street lights and security were organized on this occasion. Assistant Commissioner Kahuta issued orders to establish two separate control rooms in the AC office and the office of the Chief Municipal.

کہوٹہ سرکاری ادارے کرپشن کا گڑھ بن گے

Government institutions have become a hotbed of corruption

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی2024)
کہوٹہ سرکاری ادارے کرپشن کا گڑھ بن گے رشوت دیے بغیراپنا جائز کام بھی کرانا خواب بن گیا جبکہ ملازمین نے سر کاری نے سر کاری گاڑیوں کو اپنی (ذاتی پر اپرٹی) بنا لیا کوئی بھی پوچھنے والا نہیں،ایم سی کہوٹہ،تھانہ کہوٹہ، ہسپتال،محکمہ صحت کے ملازمین موٹر سائیکل شام کو اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں گھر کا سودا سلف سمیت اپنے بچوں کو بھی سکول لے کر آتے جاتے ہیں اداروں پر کسی قسم کی کوئی بھی گرفت نہیں ہے جبکہ بھتہ خوری،ناجائز منافع خوری، تجاوزات سٹریٹ لائٹس کی بندش کہوٹہ شہریوں کو مضر صحت پانی کی سپلائی چالیس سالہ بوسیدہ واٹر سپلائی کی پائپ لائنز جگہ جگہ سے زخمی جبکہ تجاوزکنندگان سے با اثر شخصیات اور سرکاری اہلکاران کی ملی بھگت سے مبینہ طور رشوت اور بھتہ خوری کی وجہ سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ئے ٹیکسز‘مہنگائی اور بجلی و گیس کے ظالمانہ بلوں کیخلاف عوام کو سڑکوں پر نکل کر ظالم حکمرانوں کے خلاف اپنے حقوق کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنا ہوگا

People have to go out on the streets and protest for their rights against oppressive rulers against taxes, inflation and cruel electricity and gas bills

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی2024)
پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر آف ڈھوک گلہ نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کیساتھ ملکر بنانا پاکستان اور اسکی خود مختاری کیساتھ کھلواڑ ہے۔ نئے ٹیکسز‘مہنگائی اور بجلی و گیس کے ظالمانہ بلوں کیخلاف عوام کو سڑکوں پر نکل کر ظالم حکمرانوں کے خلاف اپنے حقوق کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات تسلیم کرنے اور چاپلوسی کی انتہا کردی اور آئی ایم ایف ہرروز نئے احکامات جاری کرکے عوام سے جینے سانس لینے کا حق بھی چھین رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ بجٹ کی خود تعریفیں تو کر رہے ہیں انہیں عام شہریوں کیلئے روزگار تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے خاتمے کا اندازہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا حکومت میں آئین قانون کی حکمرانی اور تعلیم صحت روزگار انصاف کا حق حاصل کرنے کیلئے عوام کو میدان میں آنے سے اب کوئی نہیں روکا جاسکتا۔

سردار طارق سکندر کی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے ان کی رہاہش گاہ پر ملاقات

Sardar Tariq Sikander meeting with former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan at his residence

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جولائی2024)
سابق صدر و وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار سکندر حیات کے صاحبزادے سردار طارق سکندر کی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے ان کی رہاہش گاہ پر ملاقات کی ملکی و علاقائی سیاست پر سحر انگیز گفتگو،جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،گذشتہ روز قبل آزاد ریاست جموں و کشمیر کے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار سکندر حیات کے صاحبزادے سردار طارق سکندر نے کرنل محمد شبیر اعون سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اس موقع پر نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل، مظہر حسین قریشی، سردار ارشد مجید اور فیصل جرال بھی ہمراہ موجود تھے سردار طارق سکندر نے کرنل محمد شبیر اعوان سے کہا کہ انشاء اللہ وہ جلد اپنے گروپ، ساتھیوں، دوستوں، ووٹروں سپورٹروں سے باہمی مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہونگے کرنل محمد شبیر اعوان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button