1 July 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Sanitary Supervisors of Rawalpindi Waste Management Company praised for their work

راولپنڈی ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے بقیہ سنیٹری سپروائزرز بھی محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی2024)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو احسن طریقے سے مکمل کرنے کے اعتراف میں کہوٹہ کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خالد اعزاز جنجوعہ نے جنرل سنیٹری سپروائزر طالب حسین کو اعزازی طور پر ایک ٹرافی پیش کی اور ان کی بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی ٹرافی دینے کی تقریب میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے آفس میں کی گئی جس میں میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر مخدوم بلال،راجہ خالد آزاد جنجوعہ (چیرمین جنجوعہ ویلفیئر فاؤنڈیشن)،ماسٹر راجہ محمد ابرار جنجوعہ (پریزیڈنٹ جنجوعہ ویلفیئر فاؤنڈیشن) راجہ عمر حیات اور راجہ عامر اشتیاق بھی موجود تھے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیف آفیسر مخدوم بلال نے طالب حسین جنرل سنیٹری سپروائزر کہوٹہ کو یقین دہانی کرائی کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر آپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ بلال مخدوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے بقیہ سنیٹری سپروائزرز بھی محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 1 July 2024)
On the special instructions of Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar, a trophy was presented to Raja Khalid Aizaz Janjua, a famous and well-known political and social figure of Kahuta, General Sanitary Supervisor Talib Hussain in recognition of the successful completion of the city-wide sanitation system on the occasion of Eid-ul-Adha.

راجہ محمد شکیل کیانی چند ہفتوں کی چھٹی پر پاکستان پہنچ آئے

Raja Muhammad Shakeel Kayani arrived in Pakistan on a few weeks leave

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی2024)
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی پی پی برٹن آن ٹرینٹ(انگلینڈ) کے صدر راجہ محمد شکیل کیانی چند ہفتوں کی چھٹی پر پاکستان پہنچ آئے، راجہ محمد شکیل کیانی کو اسلام آباد اہرپورٹ سے ان کے درینہ ساتھی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان اور ان کے صاحبزادگان ملک جہانذیب اعوان،ملک شاہ زیب اعوان نے ان کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو اپنی رہائش گاہ(ڈی ایچ اے)لائے جہاں ان کو پر تکلف ناشتہ کرایا گیا اس کے بعد ان کو ان کے آبائی گاؤں دوبیرن کلاں ان کی رہائش گاہ تک ساتھ گئے،راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے درینہ ساتھی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان اور ان کے صاحبزادگان ملک جہانذیب اعوان،ملک شاہ زیب اعوان کا شکر یہ ادا کیا،اپنے اخباری بیان میں راجہ محمد شکیل کیانی نے کہا کہ حالیہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے عوام شدید پرشان ہے حکومت کو چاہے کہ وہ ملک کی عوام کو ریلیف دیں۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button