DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The accused criminal M Siddiq alias Mirchu is sentenced to 09 years imprisonment

مجرم محمد صدیق عرف مرچو کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، جون، 2024) –راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں وارث جاوید نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی،مجرم محمد صدیق عرف مرچو کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔مجرم کو کلرسیداں پولیس نے 01کلو300گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا،پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاسنائی،جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر سجاد الحسن اور انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش کی مستحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 30, June 2024) – Effective policing of Rawalpindi Police, Additional District and Sessions Judge Kallar Syedan ​​Waris Javed has sentenced the criminal in a drug case, the culprit Mohammad Siddiq alias Mirchu to 09 years imprisonment and a fine of 80,000 rupees. The criminal was arrested last year by the Kallar Syedan police after the recovery of 01 kg 300 grams of hashish.

نامعلوم ملزمان نے دودھ اور کیٹرنگ کی دوکان سے چار لاکھ تیس ہزار روپے چرا لیئے

Unknown suspects stole four lakh thirty thousand rupees from the milk and catering shop

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، جون، 2024) –کلرسیداں میں نامعلوم ملزمان نے دودھ اور کیٹرنگ کی دوکان سے چار لاکھ تیس ہزار روپے چرا لیئے،محمد عظیم ولد علی گوہر نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ دودھ اور کیٹرنگ کا کاروبار کرتا ہے گزشتہ روز ایک عزیز کے انتقال کی وجہ سے دوکان جلدی بند کر کے چلا گیا دوسرے روز صبح پڑوسی نے خبر دی کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں میں نے تلاشی لی تو ملزمان چار لاکھ تیس ہزار کی رقم چوری کر کے لے جا چکے تھے۔

معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی حج کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Well-known religious scholar Allama Muhammad Iqbal Qureshi returned home after performing Hajj

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، جون، 2024) –معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی حج کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے علمائے اکرام نعت خوان حضرات و دیگر نے بڑی تعداد میں ان کی رھائشگاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

معروف کاروباری صاحبزادہ قاضی محمد داؤد کی ممانی کو جیوڑہ روڈ رحمان آباد میں سپرد خاک کردیا گیا

The aunt of the well-known entrepreneur Qazi Muhammad Dawood was laid to rest at Jiora Road Rehman abad

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، جون، 2024) –معروف کاروباری صاحبزادہ قاضی محمد داؤد کی ممانی کو جیوڑہ روڈ رحمان آباد میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ دربار عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحمان نے پڑھائی جس میں قاضی زاہد نعیم،قاضی شفیق الرحمان،قاضی محمد شکیل،قاضی اظہرمحمود، احسان الحق قریشی،قاضی افضال حیات،قاضی عبدالماجد،شاہد سلیم،مظہر اسلام ہاشمی،قاضی مسعود،چوہدری محمد احسان،راجہ محمد حفیظ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button