مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جون2024) “پوٹھوار ڈاٹ کوم” کی خبر پر ایکشن،سول ہسپتا ل کہوٹہ میں ڈاکٹروں میں گروپینگ کرنے والا آرتھو پیٹک سرجن ڈاکٹر زاہد کا تبادلہ کر دیا گیا، عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری ہیلتھ، سی ای او ہیلتھ راولپنڈی،ای ڈی او ہیلتھ اورکمشنرراولپنڈی کا شکر یہ ادا کیا ہے،تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں آرتھو پیٹک سرجن ڈاکٹر زاہدنے ایم ایس کے خلاف ایک لابینگ کی ہوئی تھی اور ایک گروپ بنایا ہوا تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا،ڈاکٹرمرضی سے ہسپتال آتے اور جب مرضی ہوتی واپس چلے جاتے اپنی مرضی سے مریضو ں کو چیک کرتے تھے جس کی وجہ سے کہوٹہ کے دور دراز علاقو ں سے آئے ہوئے غریب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا گذشتہ روز قبل آرتھو پیٹک سرجن ڈاکٹر زاہدکے حوالے سے “پوٹھوار ڈاٹ کوم”میں ایک خبر شائع ہوئی تھی(ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کاآرتھو پیٹک سرجن ڈاکٹر زاہد مریضوں کے لیے وبال جان بن گیا، من مرضی کر نا موصوف نے اپنا معمول بنا لیا،گروپنگ کر کے ڈاکٹروں کو اپنے ساتھ ملا کر من مرضی سے کام کر تا ہے)جس پر اعلیٰ حکام نے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ سے آرتھو پیٹک سرجن ڈاکٹر زاہدکا تبادلہ کر دیا، معززین علاقہ مجیب اللہ ستی عرف ڈاکٹر منا، اشر ف کیانی، طاہر چوہان، تنویر احمد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت،سیکرٹری ہیلتھ، سی ای او ہیلتھ راولپنڈی،ای ڈی او ہیلتھ اورکمشنرراولپنڈی کا شکر یہ ادا کیا ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 30 June 2024) On the news of “Pothwar.com”, Orthopedic surgeon Dr. Zahid, who was grouping doctors at Civil Hospital Kahuta, was transferred.
Health Rawalpindi, EDO Health and Commissioner Rawalpindi are thankful for taking action, according to the details, orthopaedic surgeon Dr. Zahid in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta lobbied against MS and a group was formed due to which patients were facing severe hardships.
Mujeeb Ullah Satti, Dr. Muna, Ashraf Kayani, Tahir Chohan, and Tanveer Ahmed have thanked Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, Provincial Health Minister, Secretary Health, CEO Health Rawalpindi, EDO Health and Commissioner Rawalpindi who all thanked for taking action.
سماجی کاموں کے اعتراف میں ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کو شیلیڈاور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا
Agha Syed Mushtaq Naqvi was awarded a shield and a certificate of appreciation in recognition of his social work
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جون2024) سماجی کاموں کے اعتراف میں ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کو شیلیڈاور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا، دوستوں عزیزوں کی طرف سے خراج تحسین، تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں ایک بڑھی پروقار تقریب میں ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کے سماجی کاموں کے اعتراف میں کو شیلیڈاور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیااور کہا کہ آغا سید مشتاق نقوی ایک عظیم محسن ہیں جن کا کام اللہ کی مخلوق کی خدمت ہے یہ کسی نمود ونمائش کے بغیر اللہ کی رضاء کی خاطر اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں ا نہوں نے کروڑوں روپے مالیت کی شاندار بلڈنگ اللہ کی رضا ء کی خاطر علم کی روشنی کو پھیلانے کے وقف کی ہے ہم ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔