کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، جون، 2024) –الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیدا ں کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس کو شدید گرمی اور دھوپ سے بچاؤ کے لیئے معیاری چھتریوں اور ثٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کو سانپ کاٹنے کی انسدادی ویکسین مہیا کردی گئی۔الخدمت کی جانب سے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،نائب صدر اکرام الحق قریشی، عبدالودود عامر نے چھتریاں سب انسپکٹر عمران نواب خان کے حوالے کیں اس موقع پر انسپکٹر محمد افضال،قاضی عمیر و دیگر بھی موجود تھے چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ الخدمت زبان رنگ نسل اور مذہبی تقسیم سے ہٹ کر تمام شعبوں میں انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتی ہے ٹریفک اہلکار شدید گرمی اور دھوپ میں کھڑے رہ کر ٹریفک کنٹرول کرتے تھے ہم نے انہیں جدید معیاری اور کشادہ چھتریاں مہیا کی ہیں جس سے سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کو سانپ کاٹنے کی انسدادی ویکسین مہیا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ائندہ بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال کی خدمت میں حصہ دار رہے گی قبل ازیں الخدمت نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو 27 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد ایک مشین بھی عطیہ کی تھی الخدمت نے دیگر ضروریات میں بھی تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات مل کر دوسروں کی زندگیوں سے مشکلات کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 28, June 2024) –On behalf of Al-Khidmat Foundation, Kallar Syedan, quality umbrellas were provided to the city traffic police to protect them from the extreme heat and sun, and anti-snake-bite vaccines were provided to THQ Hospital, Kallar Syedan. Ikram ul-Haq Qureshi, Abdul Wadud Aamir handed over the umbrellas to Sub-Inspector Imran Nawab Khan. Inspector Mohammad Afzal, Qazi Umair and others were also present on this occasion. While providing an anti-snake bite vaccine to MS Dr Abida Parveen of THQ Hospital, she said that Al-Khidmat will continue to participate in the service of THQ Hospital after a machine was also donated, by Al-Khidmat.
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے
Unknown suspects took away goods worth lakhs of rupees in a theft incident in the suburbs of Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، جون، 2024) –کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔شاہ مسعود نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ڈی ایچ اے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔عید گزارنے کیلئے اپنے آبائی گاؤں حیات آباد(پشاور) گیا ہوا تھا واپس آیا تو دیکھا میرے گھر کے تمام دروازے کھلے ہوئے ہیں اور جب اندر جا کر سامان چیک کیا توگھر میں موجود دو عدد لیپ ٹاپ،ایک عدد گھڑی،60ہزار روپے کی نقدی اور بچوں کے رقم کے بکس غائب تھے جنہیں نامعلوم ملزمان میری غیر موجودگی میں چوری کر کے لے گئے ہیں۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
حکومتی اقدامات پر عملدرامد کرکے عوام کو ریلیف مہیا کرنا مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے
It is the responsibility of the local administration to provide relief to the people by implementing the government measures
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، جون، 2024) –ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ خرابیوں کو دور کرنے کے لیئے وفاقی و صوبائی حکومتیں دن رات کوشاں ہیں کارکنوں کے خدشات تحفظات درست ہیں انہیں مناسب فورم پر کھل کر بات کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں موہڑہ مرید میں سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود سے ان کے چچا راجہ عبدالرؤف کی اچانک رحلت پر فاتحہ خوانی کے بعد کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بابو محمد حنیف،حاجی طارق تاج،راجہ محمد حنیظ،مسعود احمد بھٹی، راجہ طارق اور دیگر بھی موجود تھے۔قمر اسلام راجہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات پر عملدرامد کرکے عوام کو ریلیف مہیا کرنا مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے مریم نواز کے اقدامات سے آٹے سمیت تمام اشیائے روزمرہ کے نرخ کم ہوئے ہیں اگر کہیں ایسا نہیں ہے تو اس کی ذمہ دار وہاں کی انتظامیہ ہے منافع خوروں کا قلع قمع کرنا مقامی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے انہیں بتایا گیا کہ پٹرول ڈیزل نرخوں میں بارہا مرتبہ کمی کے باوجود کلرسیداں میں مسافر گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہوسکے سیکرٹری ار ٹی اے راولپنڈی نے تمام علاقوں کے نئے کرائے نامے جاری کر دیئے مگر وہ راولپنڈی سے شاہ خاکی،دوبیرن کلاں اور بیول براستہ چوآ ٹکال کرائے نامے کے اجرا میں لیت و لعل سے کام رہے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کا سارا عملہ ٹرانسپورٹ فافیا کا سب سے بڑا سہولت کار ہے جس سے اس ادارے میں موجود لوگوں کی کارکردگی قابل مذمت ہے انہوں نے اس بارے میں جلد اقدامات کی یقین دھانی کروائی۔
مسلح ملزمان نے قلفی فروش کو لوٹ لیا
The armed suspects robbed the ice cream vendor
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، جون، 2024) –مسلح ملزمان نے قلفی فروش کو لوٹ لیا کہ واقعہ بشندوٹ گاؤں اراضی خاص میں سڑک پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے قلفی بیچنے والے شخص سے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
جاوید شاہ مہمند اور امیر عالم خان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Mother of Javed Shah Mohmand and Amir Alam Khan passed away
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، جون، 2024) –جاوید شاہ مہمند اور امیر عالم خان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح آٹھ بجے نزد پنجاب کالج کلرسگوال میں ادا کی جائے گی۔