28 june 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

A reception was organized by Waheed Satti of Narh in honor of Colonel Muhammad Shabbir Awan and Raja Javed Akhtar.

وحید ستی آف نڑھ کی طرف سے کرنل محمد شبیر اعوان اور راجہ جاوید اختر کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2024)
وحید ستی آف نڑھ کی طرف سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور معروف سیاسی وکاروباری شخصیت راجہ جاوید اختر کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور معروف سیاسی،سماجی، علمی و کاروباری شخصیت راجہ جاوید اختر ستی کے دورہ نڑھ کے موقع پر ان کے قریبی دوست ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت وحید ستی آف نڑھ کوہ پندی نے کرنل محمد شبیر اعوان اور راجہ جاوید اخترستی کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا انہوں نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع دیسی مرغ سمیت دیگر لوازمات کے ساتھ کی،معزز مہمانوں کرنل محمد شبیر اعوان اور راجہ جاوید اخترستی نے اپنے میزبان وحید ستی آف نڑھ کوہ پندی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر وحید ستی آف نڑھ کوہ پندی کے دیگر بھائی بھی وہاں پر موجود تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 June 2024)
Waheed Satti of Narh organized a banquet in honour of former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan and well-known political and business personality Raja Javed Akhtar. On the occasion of the visit of Shabbir Awan and the well-known political, social, academic and business personality Raja Javed Akhtar Satti to Narh, his close friend Waheed Satti of Narh Koh Pindi, a prominent political and social personality, gave a speech in honor of Colonel Muhammad Shabbir Awan and Raja Javed Akhtar Satti.

سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سابق ناظم وچیئرمین راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Raja Nadeem Ahmed visited various union councils of the constituency.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2024)
سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سابق ناظم وچیئرمین راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،حلقے کی عوام خوشی غمی میں شرکت،فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت انہوں نے چک مرزا راجہ نوید راجہ حاجی خالد یوُکے کے والد محترم حاجی مقصود مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،کلر سیداں والے سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود کے چچا راجہ عبدلراؤف کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، بیول والے چوہدری اشتیاق کے برادر الحاج چوہدری نزر حسین کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، دھمالی والے راجہ احتشام بھٹو راجہ بلال بھٹو کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی میں شرکت اور وہاں پر معززین علاقہ سے ملاقات بھی کی، چک مرزا راجہ محمد زعفران کے صاحبزادیراجہ مہران زعفران کے صاحبزادے کے حقیقہ کی دعا میں شرکت کی اور ان کو مبارک باد پیش کی۔

 

 صاحبزاہ ساہیں شاہد محبو ب صابری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر نے بعد وطن واپس پہنچ آئے

Saibzada Sain Shahid Mahboob Sabri returns home after performing Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2024)
سجادہ نشین دربا رعالیہ منیند شریف صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری کے چھوٹے بھائی صاحبزاہ ساہیں شاہد محبو ب صابری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر نے بعد وطن واپس پہنچ آئے،اہر پورٹ پر ان کا پر تباک استقبال کیا گیا، ساتھیوں عزیزوں کی طرف سے دلی مبارکباد،صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری اور ان کے دیگر عزیز و اقارب،ساتھیوں دوستوں نے اہر پورٹ پر صاحبزاہ ساہیں شاہد محبو ب صابری کا استقبال کیا اور ان کو کہوٹہ ان کی رہائش گاہ لایا گیا،صاحبزاہ ساہیں شاہد محبو ب صابری کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان، معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،خطہ پوٹھوہار کے معروف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی، غلام یذدانی عباسی، نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل، صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

 

بھاری بلوں کے خلاف کاروباری طبقہ‘مزدور اورکسان چیخ و پکار کر رہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی

The business class, labourers and farmers are pleading against the heavy bills, but the government is not missing out.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جون2024)  بھاری بلوں کے خلاف کاروباری طبقہ‘مزدور اورکسان چیخ و پکار کر رہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی غریب عوام بلوں کی ادائیگی کیلئے گھریلو سامان، مال مویشی،زیورات تک بیچ رہے ہیں اور دوسری طرف وزیراعظم خود اعتراف کر رہے ہیں کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا گیا،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی سویزئر لینڈ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس لگا کر عوام پر ایٹم بم گرا دیے ہیں بجلی بلوں میں لگا ئے گئے ٹیکس حکومتی نہیں بلکہ جگا ٹیکس ہیں جن کو پاکستانی عوام مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیروں،مشیروں، افسر شاہی اور واپڈا ملازموں کی بجلی کی مفت خوری بند کی جائے ستم ظریفی یہ ہے کہ حکمران جماعت نے الیکشن کے ایام میں 300یونٹ مفت دینے کے وعدہ کیا اس پر ابھی تک عمل درآمدنہیں کیابلکہ طوفانی بل بھیج کر عوام کی نیندیں حرام کر دیں ہیں انہوں نے کہا سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی لگائی جائے حکمرانوں نے اپنی مراعات اور اخراجات میں کمی کی بجائے عام افراد کی زندگیاں جہنم بنانے کی ٹھان رکھی ہے حکومت نے بجلی سوئی گیس اور پٹرول ڈیزل کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے انہیں کروڑوں نادار اور کم آمدنی والے افراد کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں جس سے ملک میں غربت میں حیران کن اضافہ ہو رھا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button