27 June 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Public demand to take over the main paths on the main highway Pindi Choa road from mafia

کلرسیداں شہر کی مین شاہراہ پنڈی چوآروڈ پر سڑک اور شولڈرز قبضہ مافیاز سے واگزار کرانے کا عوامی مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، جون، 2024) –کلرسیداں شہر کی مین شاہراہ پنڈی چوآروڈ پر سڑک اور شولڈرز قبضہ مافیاز سے واگزار کرانے کا عوامی مطالبہ،فاسٹ فوڈ، کاروباری اداروں اور نجی بنکوں نے شہر کی سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے کہیں فاسٹ فوڈز کا کاروبار کرنے والوں کے گاہکوں کے درجنوں موٹرسائیکل سڑک کے اوپر پارک کیئے جاتے ہیں بیشتر نجی بنکوں کے ملازمین کے موٹرسائیکل بھی سڑک اور شولڈرز پر پارک کیئے جاتے ہیں فٹ پاتھ پر مسافر گاڑیوں کے غیرقانونی اڈے بھی چل رہے ہیں رہی سہی کسر دوکاندار نے اپنا سامان سڑک کے شولڈرز پر سجا رکھا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈی روڈ کو غیر قانونی اڈوں سے پاک کیا جائے نجی بنک اپنی پارکنگ کا خود بندوبست کریں اور مین سڑک پر فاسٹ فوڈز کے کاروبار پر فوری پابندی عائد کی جائے

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, June 27, 2024) – Public demand to take over the road and paths of Pindi Choa road, the main highway of Kallar Syedan ​​city, from mafia, fast food, businesses and private banks have blocked the city road. Dozens of motorcycles belonging to the customers of fast food businesses are parked on the road, and most of the motorcycles of the employees of private banks are also parked on the road and the hard shoulders. Shopkeepers have kept their wares on the footpaths of the road due to which pedestrians are facing serious problems. Banks should arrange their own parking and fast food businesses on the main road should be banned immediately from using public paths.

کلرسیداں میں بنکوں نے بجلی کے بل جمع کرنے سے انکار کردیا

Banks in Kallar Syedan refused to take electricity bills

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، جون، 2024) –کلرسیداں میں بنکوں نے بجلی کے بل جمع کرنے سے انکار کردیا گزشتہ کئی ایام سے صارفین بجلی کے بل جمع کروانے مقامی بنکوں میں دھکے کھا رہے ہیں ہر بنک کا ایک ہی جواب ہے کہ ہمارا سسٹم بیٹھ گیا ہے کام نہیں کر رھا جس سے صافین کبھی ایک کبھی دوسرے کبھی تیسرے بنک میں بل اٹھائے پہنچ رہے ہیں مگر بلوں کو جمع کرنا بدستور مسئلہ بنا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن دوبیرن کلاں کے رہنما ظفراقبال کیانی کی والدہ محترمہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

The mother of Zaffar Iqbal Kiyani passed away in Doberan Kallan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، جون، 2024) –مسلم لیگ ن دوبیرن کلاں کے رہنما ظفراقبال کیانی کی والدہ محترمہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی،راجہ ندیم احمد،راجہ محمد ثقلین،چوہدری شفقت محمود،ملک بشارت اعوان،چوہدری فیصل،قاضی امجد محبوب،راجہ محمد نواز جنجوعہ،صوفی بشیر خان،چوہدری شاہد گجر،الحاج غلام ظہیر،راجہ داؤد اکبر،چوہدری وقاص گجر، راجہ ظفر محمود،علی افسر بھٹی،منیر چشتی،شیخ میثم طمہار، احسان الحق قریشی،راجہ عاصم صدیق،راجہ طارق امجد و دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، جون، 2024) –سابق ضلعی حکومت راولپنڈی کے نائب ناظم محمد افضل کھوکھر کا مصروف دورہ کلرسیداں۔انہوں نے گاؤں تھاتھی جا کر سابق تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمد عظیم سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر سابق چیئرمین مندرہ راجہ محمد ذوالفقار،چوہدری توقیراسلم بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے بعد ازاں دھمیال جا کر چوہدری اشتیاق حسین سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،27، جون، 2024) –الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،سابق چیئرمین بھلاکھر محمد صفدر کیانی،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،مسعود احمد بھٹی،تنویر اختر شیرازی نے موہڑہ مرید جا کر سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود سے ملاقات کی اور ان کے چچا راجہ عبدالرؤف کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button