27 June 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Justice Retired Nasra Javed Iqbal visited Kahuta

جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کا دورہ کہوٹہ

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،27جون2024)—
شاعر مشرق علامہ اقبال کی بہو،جسٹس جاوید اقبال مرحوم و مغفور کی زوجہ پاکستان کی سب سے بڑی بار لاہور بار کی سابقہ صدر جسٹس ریٹائرڈناصرہ جاوید اقبال کا دورہ کہوٹہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس اینڈ کڈنی سنٹر کا وزٹ جبکہ راجہ حسن اختر مرحوم، کرنل سلطان ظہور اختر کیانی اور انکی فیملی کی قبور پر فاتح خوانی بھی کی۔کہوٹہ آمد پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر محمد شبیر راجہ، اسسٹنٹ پروفیسر میڈم نائلہ، محمد شبیر راجہ کی فیملی اور ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ نے انکو ویلکم کیا۔بعدازاں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال چیئرمن غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاونڈیشن آصف ربانی قریشی کی رہائشگاہ گئی وہاں قیام کیا اور پروفیسر محمد شبیر راجہ، رضا شبیر ایڈووکیٹ، حاجی اصغر حسین کیانی اور دیگر سے سیر حاصل گفتگو بھی کی۔ انھوں نے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس اینڈ کڈنی سنٹر کا دورہ کیا۔ مریضوں کی عیادت کی انتظانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر الفتح ویمن وکیشنل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ سنٹر، بلقیس ربانی قریشی ڈائگناسٹک سنٹر، محمد بشیر مرحوم کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے انکو بریفنگ دی۔ بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی بھی ہمرہ تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے انسان دوست خدمات پر غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاونڈیشن کی تعریف کی اور سراہا۔ بعدازاںجسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے علامہ محمد اقبال، اور جسٹس جاوید اقبال مرحوم کے دیرینہ ساتھی راجہ حسن اختر مرحوم، کرنل سلطان ظہور اختر کیانی، میجر مسعود اختر کیانی شہید، راجہ محمود اختر مرحوم اور دیگر فیملی کی قبور پر جا کر فاتح بھی کی اور انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایک روزہ قیام کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال واپس روانہ ہوئی اہلیانہ کہوٹہ نے انکو خوش آمدید کیا اور انکے خاندان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 27 June 2024)—
Daughter-in-law of poet Allama Iqbal, wife of late Justice Javed Iqbal and, ex-president of Lahore Bar, the largest bar of Pakistan. Justice Retd Nasira Javed Iqbal visited Kahuta Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis and Kidney Center while late Raja Hasan Akhtar, Colonel Sultan Zahoor Akhtar Kayani and On their arrival, Principal Government Graduate College Professor Muhammad Shabir Raja, Assistant Professor Madam Naila, Muhammad Shabbir Raja’s family and Arslan Asghar Kayani Advocate welcomed her. Nasira Javed Iqbal visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis and Kidney Center.

حاجی عبدالرشیدکے صاحبزادے کی دعائے قل کی تقریب کا انعقاد

Dua e Qul observed for son of late Haji Abdul Rashid

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،27جون2024)—
بانی رکن پریس کلب کہوٹہ سابقہ چیف آفیسر بلدیہ کہوٹہ حاجی عبدالرشیدکے صاحبزادے کی دعائے قل کی تقریب کا انعقاد سیاسی سماجی ومذہبی شخصیات،بلدیاتی نمائندگان ا،نتظامیہ، سول سوسائٹی،معززین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔حاجی عبدالرشید کے بڑے صاحبزادے کی وفات پر انکی مغفرت و درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ و اراکین پریس کلب کہوٹہ نے حاجی عبدالرشید کے بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا بھی کی۔

تحصیل کہوٹہ کے معروف عالم دین مولانا شاہ سوار کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا،

The void created by the death of Maulana Shah Sawar, a well-known religious scholar of Tehsil Kahuta, will not be filled for centuries

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2024)
تحصیل کہوٹہ کے معروف عالم دین مولانا شاہ سوار کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا، انہوں توحید اور ختم نبوت پر بہت کام کیا ہے وہ ایک عظیم انسان تھے ہمارے ابو جی کے پاس اکثر آیا کرتے تھے مدرسہ میں بچوں کوقرآن پڑھتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے تھے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی ضلعی ممبر امن کمیٹی نے تحصیل کہوٹہ کے معروف عالم دین مولانا شاہ سوار کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ القرآن کے جانشین اور ابو جی اور اہلیانِ چھنی اعوان کی طرف سے پکی مسجد کہوٹہ میں امام و خطابت کے فرائض سرانجام دینے کے لیے مولانا شاہ سوار کو مقرر کیا گیاوہ ابو جی کے پاس اکثر آیا کرتے تھے مدرسہ میں بچوں کوقرآن پڑھتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے تھے کہا کرتے تھے یہ میرا اپنا مرکز اور دوسرا گھر ہے جب بھی ملتے ہمیشہ دعاء دیتے عمر میں ہم ان سے بہت کم تھے لیکن جب ملتے ہم سب بھائیوں کی بہت عزت کرتے تھے انہوں نے کہا کہ مولانا شاہ سوار ایک توحید پرست اور درویش صفت انسان تھے 30 سال سے زیادہ مسجد کی خدمت کی ان کی وفات پر آج دل بہت رنجیدہ ہے ایک شخص آدھی سے زیادہ زندگی دعوت توحید و سنت اور مسجد کی خدمت میں گزار گیا، جب دنیا سے گیا توانہوں نے ساری زندگی سائیکل پر سفر کیا اور اللہ کے عاجز بندوں کی طرع زندگی گزاری اوروہ سائیکل ہی اس کا ترکہ تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button