DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Demand for immediate action against the black sheep in Benazir Income Sport Program

بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کلرسیداں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جون، 2024) –پیپلز پارٹی کے دیرینہ سرگرم کارکن مسعود مندری نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کلرسیداں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نواسی عروسہ عروج کا ب فارم ماہ ماہ قبل کلرسیداں دفتر جمع کروایا گیا کئی ماہ بعد ہمیں مقامی ہائی سکول سے رجوع کرنے کو کہا گیا جب وہاں رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ ان کی فہرست میں ہمارا نام موجود ہی نہیں انہوں نے کلرسیداں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین و حضرات صبح سے شام تک مقامی دفتر میں دھکے کھاتے ہیں جہاں کوئی بھی کام نظم و ضبط کے تحت نہیں ہوتا انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 26, June 2024) – People’s Party long-time activist Masood Mundri demanded immediate action against the black sheep in the Benazir Income Sports Program, Kallar Syedan, saying that his granddaughter was registered with Form B of Arusa Urooj and submitted to Kallar Syedan office months ago. After several months, we were asked to approach the local high school. When we contacted them, we were told that our name was not in their list. Describing the performance of the program office as disappointing, he said that ladies and gentlemen are pushing in the local office from morning to evening where no work is done under discipline, he asked Bilawal Bhutto Zardari to take immediate notice of this situation.

مسلم لیگ ن کی حکومت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہے

The PML-N government has failed miserably to control the situation

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جون، 2024) –پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیراختر بھٹی نے بجلی کے نرخوں میں ہر ہفتے بھاری اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے ٹیکسوں کو سارا بوجھ عام تنخواہ دار مزدور محنت کش کسان طبقوں پر ڈال رہی ہے ارکان پارلیمنٹ کی مراعات میں کمی کی بجائے اضافہ کرکے عام افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جن گھروں میں چارپانچ افراد مقیم ہیں جو چند سو روپوں کی بجلی استعمال کرتے ہیں حکومت ان سے بجلی کی قیمت کے علاوہ تیرہ چودہ اقسام کے ثیکسز بھی وصول کرتی ہے اور اب مزید ٹیکس کے نام کو بھی متعارف کرایا جا رھا ہے پاکستان میں اس وقت دنیا بھر میں فی کس آمدنی سے کئی گنا زیادہ بجلی مہنگی ہے ہر ہفتے بجلی گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ کرکے حکومت نے انہیں کمائی کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رھا تمام اداروں اور شعبوں میں لوٹ مار جاری ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہے انہوں نے صارفین بجلی پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی طرح اپنے اتحاد سے بجلی کے بل ادا کرنے سے انکار کردیں انہوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ ن سے فاصلے پر رہیں یہ خود لوٹ مار میں مصروف ہیں ان سے اتحاد یا قربت سے پیپلز پارٹی کو فائدہ نہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے جیالے یہ ہرگز نہیں چاہتے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی اتحادی بنے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے امسال بھی عید کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا اور چالیس بڑے جانوروں کی قربانی کی

Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan ​​organized a collective sacrifice on the occasion of Eid this year and sacrificed forty large animals

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جون، 2024) –الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے امسال بھی عید کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا اور چالیس بڑے جانوروں کی قربانی کی۔جبکہ عوام علاقہ نے چھ سو جانوروں کی کھالیں الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کو دیں۔جس کے لیئے الخدمت فاؤنڈیشن کے نیئر جمال راجہ٫حافظ عبد القدوس،اسامہ حسن،شیخ حسن سرائیکی٫ جبران صفدر کیانی٫راجہ جاوید کیانی،ماسٹر سرفراز،عبدالودود عامر،محمد ضمیر،عمر ابراہیم، قاضی قاسم، مسعود بھٹی، قاری قاسم الحق سمیت تمام لوگوں کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن بک طلب کرنے پر موٹر سائیکل سوار طیش میں آ گیا

The motorcyclist got angry after asking for driving license and registration booking

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جون، 2024) – ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن بک طلب کرنے پر موٹر سائیکل سوار طیش میں آ گیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز عادل منیر کے مطابق وہ کلر بائی پاس پر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار جس کا بعد میں نام شجاعت شہبان معلوم ہوا انتہائی تیز رفتاری اور غفلتِ کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلا رہا تھا کو بڑی مشکل سے روک کر ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن بک طلب کی تو وہ طیش میں آ گیا اور موٹر سائیکل وہی چھوڑ کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔

دستکاری سکول جانے والی 17 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

A 17-year-old girl going to a craft school was allegedly kidnapped.

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جون، 2024) – دستکاری سکول جانے والی 17 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔ سفیر احمد نے بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی اخلاق احمد بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے جبکہ اس کی 17 سالہ بیٹی (م) کو کہ شاہ باغ میں دستکاری سکول میں کڑھائی سلائی کا کام سیکھ رہی ہے۔ گزشتہ روز وہ سکول کےلیے گھر سے روانہ ہوئی جو واپس نہ آئی ۔ سکول راںطہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ سکول پہنچی ہی نہیں۔شام کو کال موصول ہوئی کہ اپ کی بھتیجی ہمارے پاس ہے اور خیریت سے ہے جس کے بعد راںطہ منقطع ہو گیا۔

اڈیالہ جیل کے قیدی وحید اختر ولد سید اکبر کا جیل میں انتقال ہو گیا

Adiala Jail inmate Waheed Akhtar son of Syed Akbar died in jail

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،26، جون، 2024) –اڈیالہ جیل کے قیدی وحید اختر ولد سید اکبر کا جیل میں انتقال ہو گیا اسے گاؤں ترہالہ بگیال ساگری میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button