DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Vehicle full of passengers fell into a deep ditch at Batoha stop, 17 injured, 3 seriously injured.

بٹوہا سٹاپ کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 17زخمی،3شدید زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جون2024)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب زائرین کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 17زخمی،3شدید زخمی راولپنڈی ریفر،ریسکیو1122، سول ڈیفنس،سٹی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گے، کونسلر راجہ عرفان سرور نے متعد د زخمیوں کو نکالا،تفصیل کے مطابق حضرت بابا غلام بادشاہ ؒ کے سالانہ کے موقع پر زائرین سے برا ہوا ایک ٹیوٹا ہائی ایس ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب بٹوہا سٹاپ کے مقام پر موٹر سائیکل کو کچلتے ہوئے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں محمد شریف،محمدعتیق، طیبہ ندیم،شمریز،زینب،محمد انور، یاسمین،عابد، ساجد،محمد اختر،جویریہ،شگفتہ،محمد فاروق،رخسانہ، حلیمہ، زویا اور نازیہ زخمی ہو گیں، تین شدید زخمیوں کو راولپنڈی پہنچ گے، حادثے کی اطلا ع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے مرزا خرم، راجہ مستنصرجنجوعہ آف مٹور، ملک جہانگیر، آصف ستی، سول ڈیفنس کہوٹہ کے عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز قریشی، ریسکیو1122،پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گیں اور زخمیوں کو نکالا جبکہ نوجوان سیاسی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور جو کہوٹہ شہر سے واپس اپنے گاؤں تھوہا جا رہے تھے انہوں نے بھی جائے حادثہ پہنچے اور متعدد زخمیوں کو باہر نکالنے ریسکیو ٹیموں کی مدد کی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 26 June 2024)
Near Dera Mushtaq Shah City, A Veichle full of passengers fell into a deep ditch, 17 people were injured and 3 were seriously injured they were referred to Rawalpindi,

Rescue 1122, Civil Defense, City Traffic Police reached the spot, Councilor Raja Irfan Sarwar pulled out many injured,

According to details, the passenger vehicle was heading for Hazrat Baba Ghulam Badshah urs Mubarak, The injured were named as Muhammad Sharif, Muhammad Atiq, Tayyaba Nadeem, Shamraiz. , Zainab, Mohammad Anwar, Yasmeen, Abid, Sajid, Muhammad Akhtar, Jawaria, Shagufta, Mohammad Farooq, Rukhsana, Halima, Zoya and Nazia. Three seriously injured were Mirza Khurram of Kahuta, Raja Mustansar Janjua of Mator, Malik Jahangir and Asif Satti.

کہوٹہ شہر میں واقع بینکوں نے اپنا قانون قائدہ بنا لیا، بجلی،گیس اور فون کے بل جمع کرنے سے انکاری

Banks located in Kahuta city have made their own law, refusing to collect electricity, gas and phone bills.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جون2024)
کہوٹہ شہر میں واقع بینکوں نے اپنا قانون قائدہ بنا لیا، بجلی،گیس اور فون کے بل جمع کرنے سے انکاری، عوام کو جی پی او راستہ دیکھانے لگے، عوام خوار ہو رہی ہے،تحصیل بھر کے ہزاروں،لاکھوں بل جی پی او جمع کرنے لگاجس کی وجہ سے مرد و خواتین کی لمبی لمبی لائینیں لگی ہوتی شدید گرمی میں عوام کوشدید تکلیف کا سامنا تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر میں اس وقت 10 سے15 بینک موجود ہیں لیکن تمام بینک بجلی گیس کے بل جمع کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ جب بھی صارفین بینکوں میں بل جمع کروانے جاتے ہیں تو کبھی کمپیوٹر میں خرابی کبھی سکیننگ مشین میں خرابی کا بہانہ بنا کر عوام کو جی پی او کا راستہ دکھایا جاتا ہے جس سے سارا لوڈ جی پی او پر ہے جہاں صبح سویرے سے لائینیں لگتی ہیں اور ٹریفک میں بھی خلل پڑتا ہے جبکہ آج کل ہر شخص کا بل ہزاروں روپے میں آتا ہے اگر وہ موبائل شاپس پر بل جمع کراتے ہیں تو بل کے علاؤہ فالتو پیسے بھی دینے پڑتے ہیں عوام نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ کے تمام بینکوں کو سختی سے بل جمع کرنے کا پابند بنایا جائے اور محکمہ گیس اور واپڈا دفتر سے تمام بینکوں کی سسٹیٹمنٹ چیک کی جائے تا کہ ان بینکوں کا پتہ چلے جو عوام کے بل جمع نہیں کرتے جو بینک بل جمع نہ کریں ان کے خلاف کاروائی بھی کی جائے۔

حکومت نے بجلی سوئی گیس اور پٹرول ڈیزل کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے,راجہ جاوید احمد آف سکوٹ

The government has made electricity, gas and petrol diesel a major source of income, Raja Javed Ahmed of Skot

File Photo of Raja M Javed of Skot

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جون2024)
بجلی کے بلوں میں لگاے گے جگا ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہیں،300یونٹ فری دینے کے دعویداروں نے ملک من مانے بل بھیج کر عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس لگا کر عوام پر ایٹم بم گرا دیے ہیں بجلی بلوں میں لگا ئے گئے ٹیکس حکومتی نہیں بلکہ جگا ٹیکس ہیں جن کو پاکستانی عوام مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیروں،مشیروں، افسر شاہی اور واپڈا ملازموں کی بجلی کی مفت خوری بند کی جائے ستم ظریفی یہ ہے کہ حکمران جماعت نے الیکشن کے ایام میں 300یونٹ مفت دینے کے وعدہ کیا اس پر ابھی تک عمل درآمدنہیں کیابلکہ طوفانی بل بھیج کر عوام کی نیندیں حرام کر دیں ہیں انہوں نے کہا سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی لگائی جائے حکمرانوں نے اپنی مراعات اور اخراجات میں کمی کی بجائے عام افراد کی زندگیاں جہنم بنانے کی ٹھان رکھی ہے حکومت نے بجلی سوئی گیس اور پٹرول ڈیزل کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے انہیں کروڑوں نادار اور کم آمدنی والے افراد کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں جس سے ملک میں غربت میں حیران کن اضافہ ہو رھا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button