24 June 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The Price Control Committees formed ​​are completely inactive since Eid

کلر سیداں میں گرانفروشوں کیخلاف بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں عید کے بعد سے مکمل غیر فعال ہیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جون، 2024) –عید قربان گزرنے کے باوجود بھی کلر سیداں میں مہنگائی کا جن قابو میں نہ آ سکا۔کلر سیداں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر متحرک ہیں۔ چھلکے والا آلو 80روپے کی بجائے 120روپے،پیاز اول 104روپے کی بجائے 150روپے ٹماٹر اول 95روپے کی بجائے 150،لہسن چائنہ 450روپے کی بجائے 500روپے،لہسن دیسی 220روپے میں فروخت ہو رھا ہے۔سبز مرچ 145روپے کی بجائے 180روپے،لیموں دیسی 275روپے کی بجائے 600روپے،بینگن 54روپے کی بجائے 100روپے،کریلا 85روپے کی بجائے 120روپے،مٹر 246روپے کی بجائے 300سو روپے،ٹینڈا 65کی بجائے 100روپے،کھیرا 46روپے کی بجائے 100روپے، خوبانی 195روپے کی بجائے 250روپے،کیلا اول 145روپے کی بجائے 200روپے درجن،آم دوسہری 145کی بجائے 200روپے،تربوز 46روپے کی بجائے 70روپے اور آلو بخارہ 195روپے کی بجائے 250روپے میں فروخت ہو رھا ہے ادھر کلر سیداں میں گرانفروشوں کیخلاف بنائی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں عید کے بعد سے مکمل غیر فعال ہیں جس کی وجہ سے سبزی و فروٹ فروش من مانے نرخوں کیساتھ گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 24, June 2024) – Despite the passing of Eid-ul-Adha, inflation in Kallar Syedan ​​could not be controlled. Price control committees in Kallar Syedan ​​are also inactive. Fruit and veg prices are above-set rates. Meanwhile, the price control committees formed against the high street sellers in Kallar Syedan ​​have been completely inactive since Eid due to which vegetable and fruit sellers are charging customers with arbitrary prices.

مقامی قصاب محمد عارف قریشی کی ہمشیرہ کی شادی منڈی بہاؤالدین کے محمد سیلم کے ہمراہ انجام پائی

The marriage of local butcher Mohammad Arif Qureshi’s sister was performed with Muhammad Saleem

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جون، 2024) –مقامی قصاب محمد عارف قریشی کی ہمشیرہ کی شادی منڈی بہاؤالدین کے محمد سیلم کے ہمراہ انجام پائی رخصتی کی تقریب میں راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین،دانش مسعود بھٹی،بابو غالب حسین،محمد سیلم،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی، راجہ فیصل اور دیگر نے شرکت کی۔

جسوالہ کے مولوی عبدالرحیم انتقال کرگئے

Maulvi Abdul Rahim of Jaswala passed away

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جون، 2024) – جسوالہ کے محمد وقاص شیرازی کے والد مولوی عبدالرحیم انتقال کرگئے نمازجنازہ راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،راحت محمود کیانی،ملک جاوید،چوہدری توقیراسلم،ساجد محمود،شیخ حسن سرائیکی،شیخ نعمان،شیخ محمد فیاض،حافظ کامران حشر،تنویر شیرازی،حاجی شوکت علی،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ عبدالرؤف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز پیر موہڑہ مرید میں ادا کی جائے گی

Raja Abdul Rauf passed away in Morra Mureed

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جون، 2024) –سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں بابو امیرزمان مرحوم کے فرزند سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود کے چچا راجہ عبدالرؤف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز پیر موہڑہ مرید میں ادا کی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button