کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، جون، 2024) –قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی سات یوسیز کے مسلم لیگی رہنماؤں عہدیداران اور ذمہ داران کا ایک مشترکہ اجلاس چوآروڈ کے ایک ہوٹل میں چوہدری شاہد گجر کی زیرنگرانی منعقد ہوا جس میں سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین،صدر مسلم لیگ ن سموٹ چوہدری طارق،صدر مسلم لیگ ن چوآخالصہ چوہدری وقاص گجر،جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد،چیف مہربان،دوبیرن سے ظفراقبال کیانی،بھلاکھر سے سابق کونسلر راجہ عبدالجلیل،حاجی محمد صغیر و دیگر نے شرکت کی اور تمام ذمہ داران نے تحصل کلرسیداں کے تمام سرکاری اداروں کو شتربیمہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر میں بھتہ خوری اور رشوت ستانی عام ہے مسلم لیگ ن کے ذمہ داران اور عہدیداران کی کسی بھی دفتر تک رسائی نہیں تمام سرکاری ادارے خودسر اور رشوت ستانی کے عادی ہو چکے ہیں جس سے حلقہ کا ہر ایک ذمہ دار لیگی سخت پریشان ہے موجودہ صورتحال سے مسلم لیگ ن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا منتخب ارکان اسمبلی صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ وہ تمام لیگی کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں گے سرکاری اداروں کے بارے میں ان کی شکایات کا نوٹس لیا جائے گا تمام ترقیاتی منصوبوں میں مرکز چوآخالصہ کی کمیٹی سے رہنمائی حاصل کی جائے گی اجلاس میں کلرسیداں کی دو بیکریوں پر مقامی پرائس مجسٹریٹوں کی کاروائیوں کو ذاتی انتقام پر مبنی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی گی اجلاس میں لیگی کارکن چوہدری صغیر پر حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 23, June 2024) – A joint meeting of Muslim League leaders, office bearers and officials of seven USCs of Choa Khalsa Constituency was held under the supervision of Chaudhry Shahid Gujjar in a hotel in Choa road. Former Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain, President PML-N Samot Chaudhry Tariq, President PML-N Choa Khalsa Chaudhry Waqas Gujjar, General Secretary Master Raja Sajid, Chief Meherban, Zaffar Iqbal Kayani from Doberan, former Councilor Raja Abdul Jalil from Bhalakher, Haji Mohammad Sagheer and others participated and all the officials declared all the government institutions of Tehsil Kallar Syedan to be corrupt and said that extortion and bribery are common in all the offices, And they have become accustomed to bribery, from which every responsible member of the constituency is deeply worried. The current situation will seriously damage the reputation of the Muslim League-N. The elected members of the assembly should take immediate notice of the problem. In a telephonic address, Raja Sagheer said that he will take all the League workers with him, their complaints about the government institutions will be taken note of and guidance will be sought from the Center’s committee in all development projects. The actions of Price Magistrates will be condemned as based on personal revenge. The attack on League activist Chaudhry Saghir was also strongly condemned in the meeting.
دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میلے پر جانے والے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا
Two unidentified motorcyclists shot and injured a youth going to the mela
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، جون، 2024) –دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میلے پر جانے والے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔20سالہ دانش امتیاز نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر میلا دیکھنے بسنتہ جا رہا تھا اور جب بھاٹہ روڈ نزد پکی قبراں قبرستان کے قریب پہنچا تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم نوجوانوں نے میرے قریب آ کر کہا کہ سائیڈ پر موٹر سائیکل چلایا کرو اور پھر پیچھے بیٹھے نوجوان نے پسٹل نکال کر سیدھا فائر مجھ پر کیا جو مجھے میرے بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا اور ملزمان ملزمان موقع سے فرار ہو گئے
اپنی پھوپھی کے گھر جانے والا اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا
Motorcycle stolen in village Basanta
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، جون، 2024) – اپنی پھوپھی کے گھر جانے والا اپنے موٹر سائیکل سے محروم ہو گیا۔محمد سہیل سکنہ بسنتہ نے بتایا کہ وہ اپنی پھوپھی جان کے گھر گیا اور اپنا موٹر سائیکل ان کے گھر کے باہر کھڑا کر دیا اور جب واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا
Assistant Commissioner Ishtiaq Ullah Khan Niazi visited THQ Hospital,
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، جون، 2024) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی سمیت میل اور فی میل وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں کی خیر خیریت دریافت کی اور علاج معالجہ کے بارے میں استفسار کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے اے سی کو بریفینگ دی اور کہا کہ ہسپتال میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہے۔دریں اثناء اے سی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 1میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے بلاک کا بھی دورہ کیا۔
موہڑہ نگڑیال , چوہدری محبوب لنگڑیال انتقال کر گے
Chaudhry Mehboob passed away in Morra Langriyal
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، جون، 2024) –موہڑہ نگڑیال , چوہدری محبوب لنگڑیال انتقال کر گے۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی۔