کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، جون، 2024) –پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کے حق میں ریلی کا اعلان،کلرسیداں پولیس نے ریلی ناکام بنادی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رھائی کے لیئے جمعہ کو کلرسیداں میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا تھا مگر کلرسیداں پولیس نے دفعہ 144 کے تحت کلرسیداں،چوکپنڈوری،سرصوبہ شاہ و دیگر مختلف مقامات پر پولیس کے نوجوان تعنیات کر رکھے تھے پولیس کی سرگرمیوں نے پی ٹی ائی کارکنوں کو باہر نکلنے اور ریلی نکالنے کا موقع ہی نہ دیا پولیس کارکنان کی منتظر رہی اور پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن سامنے نہ آیا اس طرح کلرسیداں پولیس نے پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کے حق میں ریلی کے اعلان پر ریلی کا انعقاد ممکن نہ ہوا اس طرح پی ٹی آئی کے کارکنان نے دفعہ 144 کی مکمل پابندی کی جس کی بدولت عمران خان کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کا انعقاد ممکن نہ ہوا جس کا سارا سہرا کلرسیداں پولیس کے سر جاتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, June 22, 2024) – PTI announced a rally in favour of Imran Khan, Kallar Syedan police foiled the rally, according to details, PTI leader and former member of Punjab assembly had announced to organize a rally in Kallar Syedan on Friday for the release of PTI founder Imran Khan, but the police had deployed police youths in Kallar Syedan, Chauk Pindori, Sir Sooba Shah and other different places under Section 144. The activities of the PTI workers did not have a chance to come out and take out a rally. The police waited for the workers and no member of the PTI came forward. On the announcement of the rally, thus the PTI workers were completely banned under Section 144, due to which it was not possible to hold the rally in favour of Imran Khan.
مسلم لیگ ہی ملک کو ناقابل تسخیر اور ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی
Muslim League will make the country a developed country. Dr. Muhammad Arif Qureshi
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، جون، 2024) –مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف،مریم نواز اور شہبازشریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف کے لییے کوشاں ہیں معاشی سیاسی عدم استحکام مسائل کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مشترکہ طور پر کوششیں کرکے ملک کو گرداب سے نکالا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی چوہدری شاہد گجر پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے گزشتہ شام ان کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ملکی ترقی کا واحد راستہ قومی یکجہتی سیاسی رواداری اور باہمی احترام کے ساتھ ساتھ سیاسی استحکام ہے عدم برداشت رویے احتجاجی سیاست سے پاکستان تو کیا دنیا کا کوئی ملک بھی ترقی نہیں کر سکتا مخالفین کو قید و بند اور گالیاں دینے سے ملک ترقی نہیں کرتا اس کے لیئے بہتر پالیسیوں کا اجرا ہے میاں شہباز شریف نے ملکی ترقی کی درست سمت کا تعین کردیا ہے اس کے لیئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ملک بنایا تھا مسلم نے موٹرویز میٹروز بنائیں ایٹمی دھماکے کیئے مسلم لیگ ہی ملک کو ناقابل تسخیر اور ترقی یافتہ ملک بنائے گی۔
گالیاں دینے سے منع کرنے پر چھری کے پے در پے وار کر کے محنت کش کو زخمی کر دیا گیا۔
Labourer stabbed outside his home
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، جون، 2024) –گالیاں دینے سے منع کرنے پر چھری کے پے در پے وار کر کے محنت کش کو زخمی کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے زخمی کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔عبید اللہ نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں کلرسیداں بازار میں حلیم چنے کی ریڑھی لگاتا ہوں،گزشتہ شب کام ختم کرنے کے بعد گھر چلا گیا کہ اسی دوران فیضان بھٹی نے مجھے فون کیا کہ باہر آؤ،جب میں گھر سے باہر نکلا تو وہ میرے گھر کے سامنے کھڑا تھا جس نے دیکھتے ہیں مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں جب منع کیا تو اس نے ڈب سے چھری نکال لی اور مجھے پے دے پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
ویلڈنگ کی دکان سے سامان چوری
Theft of equipment from a welding shop
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، جون، 2024) – ویلڈنگ کی دکان سے سامان چوری، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔سہیل احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کلر سیداں گوجر خان روڈ پر ویلڈنگ کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز صبح اپنی دکان پر آیا تو دیکھا کہ دکان کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور دکان میں میرا کافی سامان غائب تھا جسے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں ایک عدد کمپریسر مشین،ایک عدد کٹر،ایک عدد گرنڈر،دو چھوٹے پلانٹ،ایک عدد لوہے کا ٹھیہ اور ایک بڑی پچاس فٹ تار چوری کر کے لے گئے ہیں۔
چک مرزا کے سابق کونسلر صوبیدار مقصود انتقال کر گئے
Village Chak Mirza’s former councilor Subidar Maqsood passed away
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،22، جون، 2024) –چک مرزا کے سابق کونسلر صوبیدار مقصود انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز ہفتہ شام پانچ بجے چک مرزا میں ادا کی جائے گی