21 June 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Despite the repeated reduction in the prices of petrol and diesel, the fares of Rawalpindi to Kallar Syedan not reduced

پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں بارہامرتبہ کمی کے باوجود راولپنڈی سے کلرسیداں شاہ خاکی دوبیرن اور بیول کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، جون، 2024) –پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں بارہامرتبہ کمی کے باوجود راولپنڈی سے کلرسیداں شاہ خاکی دوبیرن اور بیول کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی یہاں تک کہ کلرسیداں شاہ خاکی کا نیا کرایہ نامہ بھی جاری نہ کیا گیا دو تین کلومیٹر کا کرایہ ستر ستر روپے وصول کیا جاتا ہے تحصیل انتظامیہ سمیت متعدد حلقوں کی جانب سے مطالبات کے باوجود ہرائے کم ہوئے نہ ہی نیا کرایہ نامہ جاری کیا گیا جس سے سیکرٹری ار ٹی اے راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ مافیا سے انڈراسٹینڈنگ صاف ظاہر ہوتی ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی سی راولپنڈی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21st June, 2024) – Despite the repeated reduction in petrol and diesel prices, the fares of Kallar Syedan ​​Shah Khaki Doberan and Bewal from Rawalpindi could not be reduced even as the new fare of Kallar Syedan ​​Shah Khaki was introduced. The understanding is clear from the public circles have appealed to the Chairman of DCC Rawalpindi Member of National Assembly Engineer Qamar Islam for immediate intervention in this matter.

شدید آندھی طوفان سے سب ڈویژن چوآخالصہ کے ترسیلی نظام کی تباہی کے بعد ائیسکو کی جانب سے بلاتاخیر امدادی سرگرمیوں کا بھرپور شکریہ

The immediate relief activities of IESCO after the destruction of the transmission system of sub-division Choa Khalsa due to a severe wind storm

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، جون، 2024) –ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کی یوسی چوآخالصہ،کنوہا، بلدیہ کلرسیداں کی مضافاتی بستیوں،چوآ خالصہ،منیاندہ،نلہ مسلماناں و دیگر کے سیاسی سماجی رہنماؤں چوہدری صداقت حسین،صوفی منیر حسین،چوہدری شفقت محمود،چوہدری محمد فاروق،راجہ گلستان خان،راجہ گلستان فرشی،راجہ ربنواز،ٹھیکیدار پرویز اختر،ماسٹر طارق منہاس،ملک طیفور،حاجی راجہ اورنگزیب،چوہدری ابرار حسین،چوہدری وقاص گجر،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،شیخ مستحسن علی،ٹھیکیدار ظہیر،راجہ غلام نقی،ڈاکٹر ربنواز،چوہدری شاہد گجر،راجہ زاہد بنگیال،مسعود احمد بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،انیس چوہان اور دیگر نے شدید آندھی طوفان سے سب ڈویژن چوآخالصہ کے ترسیلی نظام کی تباہی کے بعد ائیسکو کی جانب سے بلاتاخیر امدادی سرگرمیوں اور نان اسٹاپ 27 گھنٹے کام کر کے بجلی کی بحالی پر ائیسکو کے حکام اہکاروں،ایس ای کینٹ،ایکسین روات،ایس ڈی او چواخالصہ ایس ڈی او کنسٹرکشن روات،لائن سپریٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ائیسکو اہلکاروں نے جس جانفشانی اور تندہی سے 25 سے 27 گھنٹوں میں سترہ کھمبوں کی نئی تنصیب کرکے بجلی کی بحالی کا قابل تحسین اقدام ہے جس پر علاقہ کا ہر ایک شخص ائیسکو کا شکرگزار ہے

چوہدری جمیل اکرم کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ سموٹ میں ادا کی گئی

Sister of Ch Jamil passed away in Smot

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، جون، 2024) –مسلم لیگ ن سموٹ کے رہنما چوہدری جمیل اکرم کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ سموٹ میں ادا کی گئی جس میں ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق، چوہدری صداقت حسین، ڈاکٹر حفیظ،چوہدری شاہد گجر،چوہدری وقاص گجر،چوہدری ابرار وارثی، عابد ہاشمی،چوہدری طارق محمود،ماسٹر طارق منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button