21 June 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Father and son died after being hit by a speeding jeep

تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے باپ بیٹا جان بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2024)
تیز رفتار جیپ کی ٹکر سے باپ بیٹا جان بحق،پنڈی کا رہائشی کہوٹہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں جان بحق،جیپ ڈرائیور گرفتار،ٹی ایچ کیوہسپتال کہوٹہ پوسٹ مارٹم کے نعشیں ورثاء کے حوالے، تفصیل کے مطابق آزاد پتن سے آنے والی جیپ یجسے اس کا ڈرائیور انتہائی برق رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا کہ لنک روڈ سے ایک موٹر سائیکل آیا جسے ذوالفقار علی قریشی چلا رہا تھا جبکہ اس کے ساتھ اس کا بیٹا تھاجیپ ڈرائیور اپنی رفتار پر قابو نہ پا سکا اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ذوالفقار علی قریشی اور اس کا بیٹا اپنے مالک حقیقی سے جا ملا

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 21 June 2024)
Father and son killed in high-speed jeep collision, resident of Pindi died along with his son in a traffic accident in Kahuta, jeep driver was arrested by the police, The bodies were taken to THQ Hospital Kahuta post-mortem and handed over to relatives, According to details, The Jeep coming from Azad Patan Jeep number RIU5927, which was being driven by its driver at high speed, hit a motorcycle number RIL5749, driven by Zulfikar Ali Qureshi, along with his son passenger, at Link Road. Zulfikar Ali Qureshi and his son were both crushed and killed in the fatal accident.

سول ہسپتا ل کہوٹہ میں ڈاکٹروں کی گروپینگ عوام پرشان

Public concern over grouping of mediacal staff at Civil hospital

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جون2024)
سول ہسپتا ل کہوٹہ میں ڈاکٹروں کی گروپینگ عوام پرشان،ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کاآرتھو پیٹک سرجن ڈاکٹر زاہد مریضوں کے لیے وبال جان بن گیا، من مرضی کر نا موصوف نے اپنا معمول بنا لیا،گروپنگ کر کے ڈاکٹروں کو اپنے ساتھ ملا کر من مرضی سے کام کر تا ہے، عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت، سی ای او ہیلتھ راولپنڈی،ای ڈی او ہیلتھ، کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی سے مذکورہ ڈاکٹر کے فی الفور تبادلے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیل کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ جہاں پہلے ہی سہولیات ناپید ہیں اور ڈاکٹروں کی کمی ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے جبکہ رہی سہی کسر وہاں پر موجود ڈاکٹر وں کی گروپینگ نے نکال دی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کاآرتھو پیٹک سرجن ڈاکٹر زاہدمریضوں کے لیے وبال جان بناہوا ہے عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف، صوبائی وزیر صحت، سی ای او ہیلتھ راولپنڈی،ای ڈی او ہیلتھ، کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی سے مذکورہ ڈاکٹر کے فی الفور تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحصیل کہوٹہ کے گھنے سرسبز و شاداب جنگلات شیدید آگ کی لپیٹ میں آ
گئے۔

The dense and green forests of Kahota Tehsil were engulfed by the fierce fire

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم عمران ضمیر،21جون2024)— تحصیل کہوٹہ کے گھنے سرسبز و شاداب جنگلات شیدید آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جنگل نمبر 58اور جنگل نمبر 59کلٹیہ اوترنہ سے ہوتی ہوئی شدید آگ بیور کی طرف بڑھنے لگی۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات پنجاب کیپٹن (ر) ظفر عباسی کے گھروں کے قریب آگ نے لمبے لمبے چیل کے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر تا حال دو دن گزرنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکے۔ مقامی لوگو ں، ریسکیو 1122کے مقامی عملہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دو دن سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر آگ گزشتہ 50سے زائد گھنٹوں سے بڑھتی جا رہی ہے۔ غیر قانونی کا ٹے گے درختوں ک نشانات مٹانے کے لیئے لکڑی چوروں، ٹمبر مافیا، محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ہر سال تحصیل کہوٹہ کے گھنے جنگلات میں آگ لگا دی جاتی ہے۔ دریں اثناء کلٹیہ اوترنہ روڈ پر موٹر سائیکل پر اپنے گھر کو جاتے ہوئے دو حقیقی بھائی حیدر نواز عمر14سال، محمد حاشر عمر 18سال پسران زائد حق نوازآگ کی لپیٹ میں آکر بھری طرح جھلس گئے اور اس دوران ان کا موٹر سائیکل جل کرراکھ بن گیا۔ دونوں شدید زخمی نوجوانوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر عنائت اللہ ستی اور دیگر ہسپتال پہنچ گئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button