DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: On the second day of Eid, the biggest storm in local history, heavy rain in Kallar Syedan

کلرسیداں میں عید کے دوسرے روز اذان فجر کے بعد مقامی تاریخ کا سب سے بڑا طوفان،شدید آندھی،موسلادہار بارش اور ژالہ باری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، جون، 2024) –کلرسیداں میں عید کے دوسرے روز اذان فجر کے بعد مقامی تاریخ کا سب سے بڑا طوفان،شدید آندھی،موسلادہار بارش اور ژالہ باری نے کئی خوفناک مناظر کو جنم دیا جس شدت سے طوفان تھا اسی شدت کی بارش اور ژالہ باری تھی جس سے سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے گھروں کی فصیلیں ہوا میں بکھر گئیں جس سے باغات میں بھی شدید تباہی ہوئی شدید طوفان بارش اور ژالہ باری کے بعد بگولوں نے انت مچا دی ان برق رفتار بگولوں نے ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کی تمام روشنیاں گل کرکے تاریکیوں کی چادر میں اسے لپیٹ دیا کلرسیداں میں چوآخالصہ سب ڈویژن کے پندرہ کھمبے حالت رکوع و سجود میں چلے گئے جس سے بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا میں لائن کے بارہ اور برانچ لائن کے تین کھمبے گر گئے جس سے صبح تین سے چار بجے کے دوران تباہ ہونے والے بجلی کے نظام کی بحالی کے لیئے ائیسکو نے فوری کوششیں شروع کر رکھی ہیں ائیسکو چوآخالصہ کے ایس ڈی انجینئر چوہدری جمال لطیف،لائن سپریٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ بلاتاخیر جائے حادثہ پر پہنچ گئے بعد ایکسیئن روات کے علاوہ راولپنڈی سے اعلی حکام کے علاوہ راولپنڈی سے اضافی کمک بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نئے کھمبوں کی تنصیب کے لیئے کھمبے اور کرین بھی ایمرجنسی میں یہاں منتقل کرکے امدادی کام شروع کر دیا گیا مگر بجلی کی بحال کے لیئے خاصا وقت درکار ہے ائیسکو کی بھرپور کوششوں کے باوجود آج بروز بدھ ہی بجلی بحال ہو سکتی ہے اس حادثے سے چواخالصہ سب ڈویژن کے دونوں فیڈرز چواخالصہ سٹی اور فضل احمد شہید بند ہونے سے جسوالہ،موہڑہ پھڈیال،موہڑہ دھیال،بنک چوک،کنوہا،سہوٹ بدھال،سہوٹ بگیال،چوآخالصہ،سہوٹ صدرہ،پیرحالی،میرگالہ خالصہ،سرصوبہ شاہ،حیال پنڈورہ،انچھوہا،پنڈورہ ہردو،شاہ خاکی،دان گلی،پلالہ ملاں خان،بالیماں،منیاندہ، سکرانہ،نلہ مسلماناں،کھڈ بناہل اور ملحقہ تمام علاقوں میں بجلی بند ہے اس کے علاوہ کلرسیداں سب ڈویژن کے تمام فیڈرس بھی شدید طوفان بادوباراں سے بری طرح متاثر ہوئے اور پانچ سے سات گھنٹوں تک مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی اسی طرح کلرسیداں گرڈ اسٹیشن سے گوجرخان ڈویژن اور جہلم سرکل کے لیئے نکلنے والے تمام فیڈرز بھی بری طرح متاثر ہوئے اور ان سے منسلک علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا ائیسکو سب ڈویژن چواخالصہ میں دوایام تک بجلی کی بندش سے عید کے موقع پر خواتین کے رنگ برنگے پکوان تیار کرنے کی خواہشیں بھی پوری نہ ہو سکیں اور گھروں میں موجود قربانی کے گوشت کو بحال رکھنا کسی صورت ممکن نہ رھا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، جون، 2024) –کلرسیداں میں عید کی خوشیوں کو بدترین طوفان بارش اور ژالہ باری کی نذر لگ گئی عید کے دوسرے روز مختلف اقسام کے کھانے پکانے کے ارمان اس وقت ادھورے رہ گئے جب بجلی کے ساتھ ساتھ سوئی گیس بھی بند رہی جبکہ سوئی گیس کا بدترین طوفان سے کوئی تعلق نہ تھا یہ خالصتا انتظامی مسئلہ تھا جسے حل کرنا مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے بس کا روگ ہی نہیں۔لوگ حکومت کو کوستے رہے اور مسلم لیگی بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 20, June 2024) – The biggest storm in local history, heavy wind, heavy rain and hail storms on the second day of Eid in Kallar Syedan. There was a rain and hail storm of the same intensity as the storm, from which hundreds of trees were uprooted, and the walls of houses were scattered in the wind, due to which the gardens were also severely destroyed. These lightning-speed tornadoes destroyed all the poles of IESCO sub-division Choa Khalsa and enveloped it in a blanket of darkness. Fifteen poles of Choa Khalsa sub-division fell due to which the power system was completely destroyed in the line. Twelve and three poles of the branch line fell due to which IESCO has started immediate efforts to restore the damaged electricity system between 3 and 4 am. They reached the accident site without delay, after Rawat, in addition to high authorities from Rawalpindi, additional reinforcements from Rawalpindi also arrived at the site of the accident. For the installation of new poles, poles and cranes were also transferred here in an emergency and relief work was started, but the electricity was not available. A lot of time is needed to restore the power supply, but despite the efforts of IESCO, the electricity can be restored on Wednesday, Kanoha, Sahot Badhal, Sahot Bagyal, Choa khalsa, Sahot Sadra, Per hali, Mirgala Khalsa, Sir sooba Shah, Hayal Pandora, Anchoa, Pandora Hardo, Shah Khaki, Dhuangalli, Palala Mula Khan, Balimah, Manianda, Sakrana, Nalla Muslimana, Electricity is off in Khad Banahal and all adjacent areas, besides this, all the feeders of Kallar Syedan ​​sub-division were also badly affected by the severe storm and there was a power outage in different areas for five to seven hours. All the feeders going out to the circle were also badly affected and there was a long breakdown of electricity in the areas connected to them.

عید کے اجتماعات ہوئے ہزاروں لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مختلف جانوروں کی قربانیاں دیں

Eid celebrated with Qurbani

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، جون، 2024) –کلرسیداں و گردونواح کی ہزاروں مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے ہزاروں لوگوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مختلف جانوروں کی قربانیاں دیں یہ سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رھا کلرسیداں میں جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ مسجد نوشاہی جامعہ مسجد نور، مرکز ربانی جبکہ چوآخالصہ میں جامعہ انوار القرآن،جامعہ مسجد صدیق اکبر،جامعہ مسجد حنفیہ،جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے اس کے علاوہ شاہ باغ،ڈیرہ خالصہ،نوتھیہ،موہڑہ بختاں،گنگوٹھی،چوک پنڈوری،چنام،بھلاکھر،سکوٹ،سدہ کمال،دھمالی،باغ جمیری،دوبیرن کلاں،کنوہا،سرصوبہ شاہ،سموٹ میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، جون، 2024) –راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید کے موقع پد کلرسیداں میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیئے گئے اپریشنل منیجر ولید بن فاروق کی قیادت میں تمام مساجد کے راستوں اور بازاروں کی صفائی کے بعد وہاں چونا بھی ڈالا گیا ان کی گاڑیاں صبح سے شام تک مختلف علاقوں سے آلائشیں اٹھانے میں مصروف رہیں۔

ساگری کے گاؤں ڈھکالہ میں بھی گدھی کے دونوں کان کاٹ ڈالے گئے

Both the ears of the donkey were cut off in Dhakkala village

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،20، جون، 2024) –ساگری کے گاؤں ڈھکالہ میں بھی گدھی کے دونوں کان کاٹ ڈالے گئے واقعہ کے خلاف روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گاؤں ڈھکالہ کے تنویر حسین نے پولیس کو بتایا کہ گندم کے کھیت خالی ہونے پر اس سے اپنی گدی کو ازاد چھوڑ رکھا تھا وہ گزشتہ روز معمول کے مطابق صبح گھر سے گئی واپس لوٹی تو اس کے دونوں کان کٹے ہوئے تھے اور یہ کان ارشد محمود ولد محمد یونس کاٹ کر ظلم کیا ہے روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button