DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Saudi Arabia gifts carpet for Kallar Syedan Masjid

سعودی عرب کی جانب سے مرکز ربانی مسجد مرید چوک کلرسیداں سٹی کے لے قالین کا تحفہ بھیجا ہے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جون، 2024) –سعودی عرب کی جانب سے مرکز ربانی مسجد مرید چوک کلرسیداں سٹی کے لے قالین کا تحفہ بھیجا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور قالین کا وزن 13ٹن ہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, June 2024) – Saudi Arabia has sent a gift of carpet worth crores of rupees to the centre of Rabbani Masjid Mureed Chauk, Kallar Syedan ​​City and the weight of the carpet is 13 tons. The local community has appreciated the gesture by the Saudi authorities.

کلر سیداں و گردونواح میں نماز عید کے اوقات

Eid prayer times in Kallar Syedan ​​and surroundings

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جون، 2024) –کلر سیداں و گردونواح میں نماز عید کے اوقات
جامعہ مسجد اقصی معصوم نگر کلرسیداں 5بج کر 20 منٹ،جامعہ مسجد قرطبہ پنڈی روڈ مولانا قاسم الحق 5بج کر 30 منٹ،جامعہ مسجد زکریا دوبیرن روڈ 5 بج کر 45 منٹ،جامعہ مسجد انوار مدینہ منگال علامہ ظفر محمود 6بجے،عیدگاہ درکالی شیرشاہی 6 بجے،جامعہ مسجد فیضان مدینہ کنکورڈیا کالج مفتی محمد اکبر اویسی 6بجے،مکی مسجد کلرسیداں 6بجے،مکی مسجد سدہ کمال سوا چھ بجے،جامعہ مسجد حنفیہ راجگان چوآخالصہ ساڑھے چھ بجے،جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں مولنا عبدالغفور ساڑھے بھ بجے،مسجد امیر حمزہ کلرسیداں مولنا عامر عیسی ساڑھے چھ بجے،جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ ڈہوک صابری کلرسیداں حافظ عتیق الرحمان ساڑھے چھ بجے،جامعہ مسجد انوار القرآن دوبیرن روڈ چوآخالصہ مولنا عبدالشکور نقشبندی ساڑھے چھ بجے،جامعہ مسجد گلزار مدینہ منگال ساڑھے چھ بجے،جامعہ مسجد سنہری محلہ غوثیہ کلرسیداں مفتی محمد آکاش عباسی ساڑھے چھ بجے،جامعہ مسجد فیضان مدینہ بٹاہڑی علامہ نصیر چشتی پونے سات بجے،جامعہ مسجد صدیق اکبر چوآخالصہ حافظ محمد عظیم،
عیدگاہ چکیالی ہردو قاضی عبدالحسیب پونے سات بجے،مرکز ربانی مرید چوک کلرسیداں علامہ احسان اللہ چکیالوی سات بجے،مسجد شیخ مشتاق گوجرخان روڈ سات بجے،جامعہ مسجد نوشاہی مفتی زاہد یوسف سات بجے،المدینہ مسجد بوہڑوالی ٹکال حافظ مناظر رضوی سات بجے،جامعہ مسجد غوثیہ تل خالصہ حافظ سکندر سات بجے،جامعہ مسجد بیکڑ آباد مولنا عبدالقدیر نقشبندی سات بجے،نور مسجد کلرسیداں سوا سات بجے،مسجد غوث الثقلین بناہل سوا سات بجے،جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں مفتی سلیم محمود ربانی ساڑھے سات بجے،جامعہ مسجد سیداں کلرسیداں پونے آٹھ بجے،

سرکاری نرخ ناموں پر انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہے

The administration has failed miserably in implementing the official rates

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، جون، 2024) – پی ٹی آئی کے راہنما راجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ آج حکومت زندگی کے تمام شعبوں میں بری طرح ناکام ہے اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ہوشربا اضافے نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے مگر سرکاری اہلکار اور سرکاری لیگ کے مقامی رہنماؤں کی ملی بھگت سے تمام اشیائے روزمرہ میں لوٹ مار جاری ہے سرکاری نرخ ناموں پر انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہے چند ایام قبل تک ساٹھ روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر اب اڑھائی سو روپے میں فی کلو فروخت ہو رہے تمام سبزیات دو سو روپے اور دھنیا کی چھوٹی گڈی 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور انتظامیہ مافیاز کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا ہرگز نہ تھا ہم نے فیس بک پر نہیں شعبدہ بازی نہیں کی بلکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیئے عملی کام کیا مگر فارم 47 کے تحت اقتدار میں آنے والی جعلی حکومت اور سرکاری انتظامیہ اے سی دفاتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں، حکومتی نمائندے اور ایم پی اے کے ترجمان مختلف دعوتوں میں مصروف رہتے ہیں ان کی وجہ سے غریب پس رہے ہیں سبزی فروٹ مافیا کو حکومتی مشینری اور ٹاوٹوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے دوکاندار سرکاری نرخوں سے تین گنا زائد وصول کرتے ہیں اور اںتظامیہ اور ن لیگ کے رہنما محو تماشہ رہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button