DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Grand opening ceremony of Gulshan valley restaurant

کہوٹہ گلشن ویلی ریسٹورنٹ دھپری کی شاندارافتتاحی تقریب

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جون2024)
کہوٹہ گلشن ویلی ریسٹورنٹ دھپری کی شاندارافتتاحی تقریب،مہمان خصوصی کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ سمیت سابق بلدیاتی نمائندگان، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزدھپری کے مقام پر راجہ حامد اعجاز اور عثمان ضمیر جنجوعہ کے کاروباری سنٹرکہوٹہ گلشن ویلی ریسٹورنٹ دھپری کی شاندارافتتاحی تقریب منعقدہوئی جس میں سابق امیدوار برائےMPAحلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سابق ناظم راجہ گلبہار، سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، سابق ناہب تحصیلدار چوہدری افتخار احمد، حاجی ملک منیر اعوان،سر پرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید چوہان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،راجہ شاہد اجمل،صحافی ساجد جنجوعہ،کبیر جنجوعہ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رفاقت جنجوعہ، راجہ تنویر بنارس،ملک ہارون بنارس، عنائت اللہ ستی، راجہ امتیاز گھڑیٹ، راجہ تنویر گھڑیٹ،راجہ خورشید عالم، نمبردار راجہ ندیم احمد، راجہ نوید احمد،نمبردار راجہ فیصل، نمبردار راجہ خالد، ارسلان ایڈووکیٹ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر راجہ حامد اعجاز اور عثمان ضمیر جنجوعہ کے کاروباری سنٹرکے افتتاح کے بعد دعا کی اور ان کو مبارکباد پیش کی اور تمام مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 17 June 2024)
Grand opening ceremony of Gulshan Valley Restaurant in Dhapri, special guest Colonel (Rtd) Waseem Ahmad Janjua including former local government representatives, and political and social personalities.

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو گے

People are humiliated due to the lack of modern facilities at THQ Hospital

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جون2024)
ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو گے کئی سالہ پرانی لیبارٹری مشین جبکہ نہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور نہ ہی بڑا الٹرا ساونڈ موجود ہے جبکہ 24 گھنٹے سروس تو کیا 12 گھنٹے کے لیے بھی او ٹی میں نہ ٹکنیشن اور نہ ڈسپنسر موجود ہیں اسی طرح دو ٹکنیشن کی پوسٹیں بھی خالی ہیں شوگر کے مریضوں کی رجسٹرڈ تعداد تین ہزار کے قریب جبکہ صرف دو سو مریضوں کو انسولین مل رہی ہے دیگر آسامیاں بھی خالی ہیں چوبیس گھنٹے سروس کے لیے مزید 8 ڈسپنسر 4 ٹکنیشن اور دیگر عملے کی ضرورت ہے کئی مرتبہ منتخب نمائندوں کمشنر راولپنڈی کو باور کروانے کے باوجود لاکھوں کی آبادی والے اس ٹی ایچ کیو ہسپتال سہولیات ناپید ہیں ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی نے نامساعد حالات کے باوجود عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور اگر اس ہسپتال کو آپ گریڈ کر کے آسامیاں پر کر دی جائیں تو عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے عوام علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کے فنڈز بڑھائے جائیں جدید لیبارٹری اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین نرسنگ سٹاف اور ٹکنیشن کی آسامیاں پر کی جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button