16 June 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Distribution of shoppers across the city for sacrificial animal carcasses by RWMC Kahuta

آر ڈبیلو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی (آلاہشیں) ڈالنے کے لیے شاپرزکی تقسیم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2024)
آر ڈبیلو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی (آلاہشیں) ڈالنے کے لیے شاپرزکی تقسیم، سینٹری سپروائزرنے کہوٹہ کی مختلف مساجد،اجتماعی قربانی والی جگہوں اور گلی محلوں میں شاپر تقسیم کیے، آر ڈبیلو ایم سی کہوٹہ سپروائزرعطیق الرحمن، طالب حسین بھٹی، عمران رشید اور ندیم نے مختلف جگہوں پر یہ شاپر تقسیم کیے،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہر سال کی طرع اس سال بھی آر ڈبیلو ایم سی کہوٹہ کا عملہ صفائی کے بہترین انتظامات کر ئے گا،ہمارے نمبر بھی اوپن ہیں جبکہ جگہ جگہ ہم نے بورڈ بھی آویزاں کیے ہوئے جس پر نمبر لگے ہوئے ہیں تاکہ ہر خاص و عام کو ہم سے رابطے کے لیے آسانی ہو جبکہ ہمارا آفس بھی تین دن کھلا رہے گا اور وہاں پر عملہ بھی موجود رہے گا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 16 June 2024)
Distribution of Shoppers by RW MC Kahuta for placing sacrificial animals (carcases) across the city, Sentry Supervisor distributed shoppers to various masjids, collective sacrifice places and street neighbourhoods of Kahuta, RW MC Kahuta Supervisor Atiq ur Rehman, Talib Hussain Bhatti, Imran Rashid and Nadeem distributed these shoppers at different places, they said that God willing, like every year, this year also the staff of RW MC Kahota will make the best cleaning arrangements. We have also displayed boards in places with numbers on them so that it is easy for everyone to contact us, while our office will also be open for three days and the staff will also be there.

محکمہ بہبود آباد ی کہوٹہ کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

Awareness session regarding Dengue Day under the auspices of the Kahuta Welfare Department

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2024)
محکمہ بہبود آباد ی کہوٹہ کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولییشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میڈم شیریں سخن کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام کہوٹہ میں ایک آگاہی سیشن اور واک کا اہتمام کیا جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تحصیل آفیسر باصر علی اور انچارچ ایف ایچ سی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف نے شرکا کو ڈینگی کے حوالہ سے اگاہی فراہم کی دریں اثنا محکمہ کے زیر اہتمام کہوٹہ اور کلر سیداں میں چلنے والے فلاحی مراکز میں بھی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹرز کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے ملاقات کی

A delegation of doctors from Tehsil Headquarters Hospital Kahuta met Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2024)
تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹرز کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے ملاقات کی،ملاقات میں ڈاکٹرز کے وفد کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو مریضوں اور ڈاکٹروں کی ویلفیئر اور بہتری کے لئے15 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیاجسے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے بے حد سراہا،اس موقع پر وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو پچھلے 5 سال سے ہسپتال میں ایڈہاک پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کے ایڈہاک رینیوول میں ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کی طرف سے رکاوٹ ڈالنے اور اور ڈاکٹروں کو انفرادی طور پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے پر ڈاکٹرز کے تحفظات سے بھی آگاہ کیااور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کیلئے درخواست بھی دی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi visited Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2024)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ، معززین علاقہ سے ملاقاتیں، مختلف مقاما ت پر فوتگی والے گھروں میں حاضری بھی دی،لواحقین سے تعزیت مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی،اپنی سیاسی پارٹی کا نام”عوام پاکستان”رکھا ہے جومئی میں سامنے آجائے گی، جس ملک میں حکومت کا مینڈیٹ مشکوک ہو وہ ملک نہیں چلا کرتے، ہمیں ان بنیادی معاملات کو درست کرنا پڑے گا ورنہ مشکل آئے گی انشاء اللہ مئی میں ہماری جماعت سامنے آجائے گی، پارٹی کے حوالے سے بہت سے دوستوں سے مشاورت بھی ہوئی ہے، ہماری پارٹی کسی ایک شخص یا کسی ایک خاندان کی جماعت نہیں، ہماری جانب سے پاکستان کے عوام کیلئے ایک کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے دورے کے موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راشد مبار ک عباسی، سابق کونسلر ملک ساجد محمود، راجہ رومان سعید،کونسلر صوبیدار فارس عباسی، ماسٹر عصمت اللہ عباسی،وسیم ستی،حافظ صغیر احمد قادری،راجہ عبد الوہاب جنجوعہ بھی موجود تھے، شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ محلہ چاہات والے ضمیر عباسی کے بھائی اور حاجی مسعود عباسی کے کزن حاجی ظہیر عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی، پنجاڑ سوڑ والیصدارتی ایوارڈ یافتہ، شاعر و سابق ناظم جاوید عباسی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی پنجاڑ کے سابق چیرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی کی بہو، ندیم عباسی، زبیر عباسی کی بھابھی جان اور عمیر عباسی کی اہلیہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی،چھنی اعوان والے چیرمین ملک بنارس کے بھتیجے اور ملک ہارون بنارس کے کزن کی وفات پراظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button