14 June 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Arrival of Defense Minister Khawaja Muhammad Asif, Brigadier Adil and Major Asad in Dhok Sambal, Pindi Bainso

وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف، بریگیڈیئرعادل اور میجراسد کی کلرسیداں کی ڈہوک سمبل میں آمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جون، 2024) – وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف، بریگیڈیئرعادل اور میجراسد کی کلرسیداں کی ڈہوک سمبل میں آمد۔لکی مروت میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے سپاہی راجہ راشدمحمود (شہید) کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی انہوں نے شہید کیوالد، بھائیوں اور دیگر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فرزند نے اپنی جان دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جن کے افسر و جوان جانوں کی قربانی دے کر نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ہم نے دہشتگردی کی لعنت کو اس کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے ملک اور خطے کو پرامن بنانے کے لیئے قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے دہشتگردی کے خاتمہ میں ہی ہماری اور نسل نو کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, June 14, 2024) – The arrival of Defense Minister Khawaja Muhammad Asif, Brigadier Adil and Major Asad in Dhok Sambal, Pind Bainso ​​at the grave of Sepoy Raja Rashid Mahmood Shaheed.

Defense Minister Khawaja Muhammad Asif, Brigadier Adil and Major Asad offered flowers and offered prayers for Raja Rashid Mahmood Shaheed

They expressed their condolences to the father, brothers and family members of the martyr and said that his son made the nation proud by giving his life.

Those Shaheed are creating a new history by sacrificing their lives for the nation to end the terrorism in country.

زخمی کنڈیکٹر ارباب ولد مجید بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

The injured conductor Arbab also succumbed to his injuries

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جون، 2024) –نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر گاڑی کے نوجوان ڈرائیور 25 سالہ راجہ عاصم کو گاؤں دھمالی میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ واقعہ کا زخمی کنڈیکٹر ارباب ولد مجید بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اس کی نمازجنازہ ڈہوک ڈھیراں میں ادا کی گئی اس طرح فائرنگ کے اس واقعہ میں اب تک دو نوجوان افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا محمد ایاز نے پولیس کو بتایا کہ وہ پنجاب ہائی وے میں ملازمت کرتا ہے میرا بیٹا راجہ عاصم مسافر گاڑی چلاتا تھے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اس کے سر،گردن،چھاتی،کوہلے اور ٹانگ پر گولیاں لگی ہیں کلرسیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب

An anti-dengue event was organized at THQ Hospital

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جون، 2024) – اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور ڈینگی مچھروں کی آفزئش کی جگہوں کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے گھبرانے کی بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،ہر شہری اپنی ذمہ داریوں کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کلر سیداں کے بروقت اقدامات کی بدولت ڈینگی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس حوالے سے ہماری پوری ٹیم ریڈ الرٹ رہتے ہوئے اس جنگ کو بھر پور طریقے سے لڑ رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اور ڈی ڈی ایچ او نے ٹرانسپورٹروں اور عوام میں پمفلٹس تقسیم کیئے جن میں ڈینگی سے بچاؤ اور خاتمے کے حوالے سے ہدایات درج تھیں۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین سمیت دیگر میڈیکل افسران نے بھی حصہ لیا۔

پولیس کو اندرڈن شہر نالہ کانسی سے کٹا ہوا انسانی سر ملا

Police found a severed human head at Kallar kass

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جون، 2024) –کلرسیداں پولیس کو اندرڈن شہر نالہ کانسی سے کٹا ہوا انسانی سر ملا ہے جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تین ماہ قبل اسی جگہ سے ملنے والے انسانی ڈھانچے کا حصہ ہو سکتا ہے تا ہم تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس انسانی ڈھانچے کے اصل ورثا یا ملزمان تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

چوآخالصہ کے اصغر حسین عباسی انتقال کر گئے

Asghar Hussain Abbasi of Choa Khalsa passed away

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جون، 2024) –چوآخالصہ کے اصغر حسین عباسی انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سابق چیئرمین سید راحت علی شاہ،سید عمران نقوی،چوہدری ابرار گجر،شیخ غلام شبیر ،اسحاق حیدری،شیخ محمد حنیف،شاہد جمیل عباسی،بنارس عباسی و دیگر نے شرکت کی

منگال میں حاجی امتیازحسین انتقال کر گئے

Haji Imtiaz Hussain passed away in Mangal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،14، جون، 2024) –بلدیہ کلرسیداں کے سابق کونسلر حاجی محمد اسحاق کے بڑے بھائی حاجی امتیازحسین انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز جمعہ سہ پہر چار بجے گاؤں منگال میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button