مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ، 14جون2024)
کوٹلی ستیاں شہری کے گھر کو شر پسند عناصر نے آگ لگا دی آگ سے گھر کی حفاظتی دیوار سمیت 70 فیصد پھلدار پودے جل کر خاکستر آئے روز ایسے واقعات ہو رہے ہیں اہلیان علاقہ کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ شیر پسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے تفصیلات کے مطابق کوٹلی یونین کونسل بھتیاں کے نوائی گاؤں پڑھنہ کے رہائشی عادل شفیق کے گھر کو نامعلوم شر پسند عناصر نے آگ لگا دی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے باہر لکڑیوں اور لوہے کی چادروں کی بنی حفاظتی دیوار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تیزی سے پھیلتی ہوئی گھر کو لپیٹ میں لے لیا مگر گاؤں کے لوگوں اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کے بروقت پہنچ جانے سے آگ پر قابو پا لیا گیا مگر حفاظتی دیوار کے ساتھ آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ارد گرد کے 70 فیصد سے زیادہ پھلدار پودے اور درخت جل کر خاکستر ہو گئی مگر خوش قسمتی سے جب واقعہ پیش ایا تو اس وقت عادل شفیق اپنی فیملی کے ہمراہ گھر موجود نہ تھے جس کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا جبکہ آگ کی وجہ سے قدرتی حسن اور اور گھر کی حفاظتی دیوار جل کر خاکستر ہوگی اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ شر پسند عناصر اس سے قبل بھی اس طرح کی مجرمانہ حرکتوں کی وجہ سے گاؤں والوں کو تنگ کرتے ا ٓرہے ہیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جناب ڈاکٹر انس اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان شرپسندعناصر کے خلاف جلد سے جلد قانونی کروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے خوشگوار واقعات پیش نہ ہوں۔
Mator (Pothwar.com to Kabir Ahmad Janjua, 14 June 2024)
An arsonist set fire to the house of a resident of Kotli Sattian. 70% of the fruit trees including the protective wall of the house were burnt to ashes. The residents of the area are demanding to take notice from the administration and the arrest the arsonist.
According to the details, the house of Adil Shafiq, a resident of the village of Padhian, Union Council Bhatian, was set on fire by unknown miscreants. The fire was engulfed and quickly spread engulfing the house, but the fire was brought under control by the timely arrival of the villagers and the forest department employees, but due to the rapid spread of the fire along the protective wall, the surrounding More than 70% of the surrounding fruit plants and trees were burnt to ashes, but fortunately when the incident happened, Adil Shafiq was not present at home with his family, due to which fortunately there was no loss of life.
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ، 14جون2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی نے ڈھوک کلیال کی بزرگ شخصیت سلطان محمود کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین سے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ موصوف ایک نہائت اچھے نیک انسان تھے انتہائی ملنسار و خوشگفتار انسان تھے، مرحوم سلطان محمود یوسی ہوتھلہ کی ڈھوک کلیال والے ماسٹر محمد اسلم مرحوم کے بیٹے اور اسامہ سلطان(پنجاب پولیس)کے والدتھے مرحوم کا نماز جنازہ گذشتہ روز رات آٹھ بجے ہوتھلہ والے قبرستان میں ادا کیاگیا جس میں بڑھی تعدا د میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔