DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: One person was killed and two seriously injured in two incidents of firing in Sadda Kamal and Chauk Pindori

سدہ کمال اور چوک پنڈوری میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جون، 2024) – کلرسیداں لہو لہان،فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ایک کی حالت نازک،کلرسیداں کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ڈمپر کو ٹکر موٹرسائیکل سوار شاہ امیر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ شہریوں نے روات کلر سیداں روڈ پر امام مسجد کو مسجد کی چھت پر رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا جہاں خواتین نے واقعہ سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا وہ دم ڈلوانے مولوی کے پاس آئی تھیں پہلا واقعہ کلرسیداں دوبیرن روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹویوٹا گاڑی کلرسیداں آ رہی تھی کہ سدہ کمال پل پر اسے ایک مہران کار میں سوار تین افراد روکا اور شناخت کرنے کے بعد فائڈنگ شروع کردی جس سے نوجوان ڈرائیور راجہ عاصم جاں بحق اور کنڈیکٹر ارباب شدید زخمی ہو گیا مضروب کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے دوسرا واقعہ چوکپنڈوری کہوٹہ روڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹھیکیدار توقیر موٹرسائیکل پر چنام کے علاقے میں جا رھا تھا کہ گاڑھ کجرال روڈ پر اسے ایک موٹرسائیکل سوار نے روک کر اس پر پانچ فائر کیئے اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تیسرا واقعہ بھی کلرسیداں شہر میں دوبیرن روڈ پر اس وقت رات پونے دس بجے کے قریب پاس آیا جب ایک بلاک فیکٹری کے قریب ایک ڈمپر سڑک کنارے کھڑا تھا کہ عقب سے ایک موٹرسائیکل سوار شاہ امیر تیز رفتاری سے سکوٹ جانے کے لیئے آیا اور توازن برقرار نہ رکھ سکا اور عقب میں ڈمپر کو جا لگا اسے شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا چوتھا واقعہ دن کو روات کلرسیداں روڈ کے کنارے پر واقعہ ایک مسجد کی چھت پر پیش آیا مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے مسجد کی چھت پر پنڈی گھیپ سے تعلق رکھنے والے قاری عطا محمد اعوان کو رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کی اور پھر اسے کلرسیداں پولیس کے سپرد کردیا جہاں ایک خاتون نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا وہ دم ڈلوانے قاری صاحب کے پاس آئی تھیں جس کے بعد مزید دریافت کے لیئے قاری کو مزید جانچ پڑتال کے لیئے ڈی ایس پی طاہر سکندر کے پاس کہوٹہ بھیج دیا گیا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, June 2024) – In two incidents of firing in Kallar Syedan, one person was killed and two seriously injured, one is in critical condition, a speeding motorcyclist hit the dumper near Kallar Syedan Shah Amir, the motorcyclist, died on reaching the hospital.

The first incident took place on the Kallar Syedan Doberan Road when a passenger Toyota car was coming from Kallar Syeddan when it was stopped by three persons in a Mehran car on Sadda Kamal Bridge and after identifying them, they started firing, killing the young driver Raja Asim and the conductor was injured. The conductor Arbab was seriously injured and the victim was shifted to Rawalpindi where his condition is critical.

The second incident took place near Chauk Pindori Kahuta Road when the contractor Tauqir was going to Chanam area on a motorcycle when he was stopped on Garh Kejral Road. They stopped him and fired five shots at him. He was seriously injured and was shifted to the hospital.

شدید گرمی اور آگ برساتے سورج نے زمین کو توے میں بدل ڈالا

Severe heatwave in Kallar Syedan and surrounding regions

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جون، 2024) – شدید گرمی اور آگ برساتے سورج نے زمین کو توے میں بدل ڈالا گرمی اور دھوپ کی شدت سے بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا سارا دن مختلف فیڈرز ٹرپ کرتے ریے جس سے شہری شدید ترین گرمی میں بجلی کی سہولت سے محروم ہو جاتے

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،13، جون، 2024) – محکمہ مال کلرسیداں کی جانب سے صوفی بشیر خان اور قاسم رضا نے پنڈ بینسو جا کر لکی مروت کے سانحہ میں شہید ہونے والے سپاہی راشد محمود کی قبر پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے اور کہا کہ کلرسیداں کے اس نوجوان نے ملک کے دفاع میں جان دے کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ملک کے لیئے قربانیاں دینے والے شہدا اور غازی ہمارا قومی اثاثہ ہیں اورملک کا ہر شہری ان کی خدمات کا محترف ہے

Show More

Related Articles

Back to top button