DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Police arrest a gang responsible for scamming people by taking Millions of Rps

سادہ لوح لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا نوسرباز گروہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے گرفتار کرلیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کا م,عمران ضمیر ,12جون2024)— طاہر سکندر غازی ڈی ایس پی کہوٹہ، سید ذکاء الحسن ایس ایچ او کہوٹہ کی ہنگامی پریس کانفرنس۔ سادہ لوح لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا نوسرباز گروہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے گرفتار کرلیا۔ملزمان ملک حسن آفتاب
ولد خداد سکنہ چھنی اعوان کہوٹہ، عدیل احمد ولد محمد بشیر سکنہ چھنی اعوان کہوٹہ، محمد کاشف ولد محمد حفیظ سکنہ چھنی اعوان کہوٹہ، شمشاد عرف خالد ولد حکمداد سکنہ چھنی اعوان کہوٹہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی 08 لاکھ، موٹر سائیکل 02 عدد، ایک عدد رائفل، رائفل پمپ 12 بور، پسٹل 02 عدد،30 بور برآمد اور گولیاں وغیرہ برآمد کیں۔ اس موقع پر طاہر سکندر غازی ڈی ایس پی کہوٹہ، سید ذکاء الحسن ایس ایچ او کہوٹہ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ نوسر باز گینگ کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے۔ کسی دباوٗاور لالچ کو قبول نہ کرینگے۔ مدعی مقدمہ نے ملزمان کی گرفتاری پرطاہر سکندر غازی ڈی ایس پی کہوٹہ، سید ذکاء الحسن ایس ایچ او کہوٹہ، محمد عرفان اور نبیل سمیت کہوٹہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta: Pothwar.com, Imran Zamir, 12 June 2024)— Tahir Sikandar Ghazi DSP Kahuta, Syed Zika ul Hasan SHO Kahuta emergency press conference. Police station Kahuta arrested a gang that robbed millions of rupees from innocent people.Accused Malik Hasan Aftab son of Khudad of Channi Awan Kahuta, Adeel Ahmed son of Muhammad Bashir of Channi Awan Kahuta, Muhammad Kashif son of Muhammad Hafeez also of Chhni Awan Kahuta, alias ShamshadKhalid son of Hukmdad Sukna Channi Awan Kahuta were arrested and cash 08 lakhs, 02 motorcycles, 1 rifle, 12 bore rifle pump, 02 pistols, 30 bore bullets etc were recovered from their possession. On this occasion, Tahir Sikandar Ghazi DSP Kahuta, Syed Zika ul Hasan SHO Kahuta said in an emergency press conference that the arrest of the gang is an important development. The prosecution paid tribute to Kahuta police including Tahir Sikandar Ghazi DSP Kahuta, Syed Zaka ul Hasan SHO Kahuta, Mohammad Irfan and Nabeel for the arrest of the accused.

کہوٹہ کے علاقہ لونہ میں اپنی ذاتی ملکیتی زمین سے درخت کاٹنے پر مخالفین کا اسلحے اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کرنہتے شخص کو پسٹل کا فاہر کر کے اور لاتوں، مکوں سے مار مار کر شدید زخمی کر دیا،

A war between two rival groups in the village Loona over tree ownership

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2024)
کہوٹہ کے علاقہ لونہ میں اپنی ذاتی ملکیتی زمین سے درخت کاٹنے پر مخالفین کا اسلحے اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کرنہتے شخص کو پسٹل کا فاہر کر کے اور لاتوں، مکوں سے مار مار کر شدید زخمی کر دیا، زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ زیر علاج جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے3نامزد افراد کے خلاف 324ت پ، 34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر دیا، تفصیل کے مطابق محمد قاسم ولد محمد سعید قوم پال راجپوت نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں در خواست دیتے ہوئے کہاکہ میں زمین داری کر تا ہوں میں اپنی مالکیتی زمین گلے کی ڈھیری موضع لونہ میں درختو ں کی کٹائی کر رہا تھا کہ مسمیان محمد جلیل ولد محمد ذوالفقار مسلح پسٹل30بور،محمد انور ولد فضل کریم مسلح کلہاڑی،عدیل انور ولد محمد انور مسلح ڈنڈا آئے اور مجھے گالیاں دینا شروع ہو گے اور کہا کہ آج تجھے درخت کا ٹنے کا مزہ چکھاتے ہیں محمد جلیل ولد محمد ذوالفقارنے مجھے قتل کی نیت سے پسٹل کا سیدھا فائر مجھ پر کیا جو میری داہیں ٹانگ کے ٹخنے کے ساتھ لگا اور میں ز خمی ہو کر گر گیامحمد انور نے مجھے لات مکے مارے جو میرے داہیں ٹانگ کے حصوں پر ضربات آہیں فائر اور جھگڑئے کی آواز سن کر محمد جہانگیر ولد فضل حسین سکنہ لونہ موقع پر پہنچ گیا اور ملزمان مجھے زخمی چھوڑ کر فرار ہو گے وجہ عناد تنازعہ زمین تھا، پولیس تھانہ کہوٹہ نے 3نامزد افراد کے خلاف 324ت پ، 34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2024)
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کاسپاہی راجہ راشد شہیدکے گھر آمد لواحقین سے تعزیت، قبر پر حاضری دی،چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے گذشتہ روز قبل لکی مروت میں شہید ہونے والے پنڈ بینسو کی ڈھوک سنمبل کا رہاہشی سپاہی راجہ راشد کے گھر آئے ان کے والد محترم اور بھاہیوں سے تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے شہید کی قبر پر بھی حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر اپنے دیے گے بیان میں انہوں نے کہا کہ لکی مروت حملے کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی،پاک فوج دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچاکردم لیں گے پو ری قوم ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا فوجی جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیامجھ سمیت پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button