DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Namaz e janaza of Shaheed Raja Rashid Mahmood held with full military honour in village Pind Bainso
کلر سیداں: شہید راجہ راشد محمود کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ گاؤں پنڈ بنسو میں ادا کی گئی۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،11، جون، 2024) ––صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 31سالہ سپاہی راجہ راشد محمود کا تعلق کلر سیداں کی یونین کونسل نلہ مسلماناں کے نواحی موضع پنڈ بہنسو کی ڈھوک سنمبل سے ہے اور وہ راجہ مرتضی کے فرزند تھے۔شہید گزشتہ 14سال سے پاک آرمی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔شہید کی نماز جنازہ آج بروز پیر دن گیا رہ بجے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی اور فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور صدر پاکستان،چیف آف دی آرمی سٹاف،کور کمانڈر اور یونٹ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ نماز جنازہ میں میجر جنرل فیض،کرنل حسن،کرنل احسن،کرنل مراد،بریگیڈیئر جعفر،بریگیڈیئر جعفر،میجر ضیغم،میجر عمر،لفٹیننٹ کرنل مظہر،لفیٹننٹ کرنل فرحان،لفٹیننٹ کرنل زاہد،لفٹیننٹ کرنل کامران کے علاوہ مسلح افواج کے افسران،جوانوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔32سالہ غیر شادی شدہ شہید راشد محمود نے سوگواران میں والدین سمیت دو بھائیوں اور ایک بہن کو چھوڑا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, June 2024) – Raja Rashid Mehmood, a 31-year-old soldier of the Pakistan Army who was martyred as a result of a landmine explosion in Lakki Marwat district of Khyber Pakhtunkhwa province.
Raja Rashid Mehmood Shaheed belonged Dhok Sambal of Pind Bainso, a neighbourhood of Nala Muslimana and he was the son of Raja Murtaza.
Raja Rashid Mehmood Shaheed was performing his duties in Pak Army for the last 14 years. The funeral prayer of Shaheed was performed today, Monday, in the ancestral graveyard. He was buried with military honours.




