مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2024) ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کی وفد کے ہمراہ ملاقات، یوسی مٹور کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت،بلدیاتی ادارے بحال ہونے کے بعد کی سیاسی صورتحال پر گفتگو،ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدکو تھوہا خالصہ میں جولائی میں سوئی گیس کا کام مکمل کرانے کی یقین دھانی کرائی، چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدنے ایم پی اے راجہ صغیر احمدکے ترقیاتی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدنے ہمراہ وفدراجہ مبارز، آصف بھٹی، عمران عرف بلو،راجہ وقار، نثار احمد،راجہ ظفر اقبال،راجہ نصیر احمد،راجہ سعید احمد، خلیل شامل تھے، ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے چیئرمین راجہ اشتیاق احمداور دیگرمعززین کاگرمجوشی کے ساتھ ویلکم کیا،دونوں رہنماؤں نے مستقبل کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے کا عزم کیا،چیئرمین راجہ اشتیاق احمدنے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو یوسی مٹور کے مسائل کے حوالے گفتگو کی انہوں نے بنڈیالہ سے سعید اکبر کے گھر تک روڈ کی تعمیر کا کہاجسے انہوں نے جلد تعمیر کا یقین دیلایا،چیئرمین راجہ اشتیاق احمد آئندہ چند دنوں میں راجہ صغیر احمد گروپ میں باضابطہ طور شمولیت اختیارکریں گے انہوں نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 11 June 2024) Chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed met with MPA Raja Sagheer Ahmed along with his delegation and discussed in detail the problems of UC Mator, discussed the political situation after the restoration of municipal bodies, MPA Raja Sagheer Ahmed, assured to complete Sui gas work in Thoa Khalsa in July, Chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed praised the development of MPA Raja Sagheer Ahmed and paid tribute to his political vision. Earlier yesterday, Chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed along with a delegation including Raja Mobariz, Asif Bhatti, Imran, Raja Waqar, Nisar Ahmed, Raja Zaffar Iqbal, Raja Naseer Ahmed, Raja Saeed Ahmed, Khalil were present. Ishtiaq Ahmed and other dignitaries were warmly welcomed, and both leaders vowed to play a positive role in future politics. Speaking about the construction of Road from Bandiala to Saeed Akbar home, which he assured of early construction, Chairman Raja Ishtiaq Ahmed will formally join the Raja Sagheer Ahmed Group in the next few days. He paid tribute to MPA Raja Sagheer Ahmed’s political vision.
شہید ہونے والے پنڈبینسو ڈھوک سنمبل کے رہائشی راجہ محمد مرتضٰی کے فرزندسپاہی راشد محمودکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخا ک کر دیا گیا
Rashid Mehmood, of Pind Bainso Dhok Sanmbal, who was martyred, was laid to rest with full military honours
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2024) لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر کئے گئے حملے میں شہید ہونے والے پنڈبینسو ڈھوک سنمبل کے رہائشی راجہ محمد مرتضٰی کے فرزندسپاہی راشد محمودکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخا ک کر دیا گیا،سلامی پیش کر نے کے بعد قبر پرپھول بھی چڑھائے گے، نمازئے جنازہ میں پاک آرمی کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیات نے بڑھی تعداد میں شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پردہشت گردوں کا حملہ ہو ا جس کے نتیجے میں کیپٹن،صوبیدار سمیت7جوان شہید ہوئے جس میں پنڈبینسو ڈھوک سنمبل کے رہائشی راجہ محمد مرتضٰی کا فرزندسپاہی راشد محمودبھی شامل تھا جس کی نمازے جنازہ گذشتہ روز ان کے آبائی گاؤں ڈھوک سنمبل میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں پاک آرمی کے اعلی افسران کے علاوہ سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ندیم احمد،نوجوان سیاسی شخصیت بریسٹر راجہ احمد صغیر آف مٹور، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ،ماسٹر ارشد محمود بھٹی، محمد زرین بھٹی سمیت صحافیوں، وکلاء، سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑھی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شہید ہونے والے سپاہی راشد محمود کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخا ک کر دیا گیا،سلامی پیش کر نے کے بعد قبر پرپھول بھی چڑھائے گے پاک آرمی کے اعلی افسران، سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ ندیم احمد،بریسٹر راجہ احمد صغیر آف مٹور، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ اور دیگر شخصیات نے شہید راشد محمود کے والد محترم راجہ محمد مرتضٰی سے تعزیت بھی کی۔
تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹرز کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ اور سی ای او ہیلتھ راولپنڈی کی طرف سے زیادتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
The series of abuses by the hospital administration and CEO Health Rawalpindi with the doctors of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta could not stop
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2024) تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹرز کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ اور سی ای او ہیلتھ راولپنڈی کی طرف سے زیادتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ میں ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں محکمہ صحت کی طرف سے ڈاکٹرز کی بلاجواز چھٹیوں کی کٹوتی کا فیصلہ فوری واپس لینے کامطالبہ کیاگیا،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزمیں انتظامیہ محکمہ صحت اور سی ای او ہیلتھ راولپنڈی کی طرف سے چھٹیوں کی غیرمناسب کٹوتی پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کی دوران بیماری اور وبائی امراض میں حکومت کی طرف سے دی جانے والی چھٹیوں کی غیرمنصفانہ کٹوتی فوری طور پر بندکی جائے،اس وقت تمام ڈاکٹرصاحبان محدود سہولیات اور نامساعدحالات میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن اس کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ ہمارے بنیادی حقوق سلب کر لئے جائیں،میٹنگ میں متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کی بلاجواز چھٹیوں کی کٹوتیاں فوری واپس لی جائیں اور یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہیں دہرائے جائیں گے،ڈاکٹرز کمیونٹی کا یہ مطالبہ ہے کہ ان کی جائز شکایات دور کی جائیں اور کام کے منصفانہ ماحول کو یقینی بنایا جائے۔
سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی پی ٹی آئی کے سینئر کارکن عرفان مہناس کے گھر آمد
Col Muhammad Shabbir Awan visits the home of senior PTI activist Irfan Mihnas
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2024) سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی پی ٹی آئی کے سینئر کارکن عرفان مہناس کے گھر آمد،طویل ملاقات کی، پارٹی خدمات کو سراتے ہوئے خراج تحسین کی، عرفان مہناس کو اپنی لیٹ آنے کی وجہ بھی بتائی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن نے پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی شخصیت عرفان مہناس سے ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور قائد عمران خان سے وفا نبھاتے ہوئے قید وبند کی تکلیف پر داشت کر نے پر خراج تحسین پیش کی،کرنل محمد شبیر اعوان نے عرفان مہناس کو اپنی لیٹ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے آنے کی اطلاع بروقت مل چکی تھی مگر مجھ پر 15کیس بنے ہوئے جن میں کچھ کیسوں میں ضمانت ہوئی ہے بدھ کو بھی عدالت میں پیش ہوا ہوں اور اب دوبارہ12تاریخ کو پیش ہونا ہے جس کی وجہ سے میں آپ سے ملاقات کے لیے لیٹ پہنچا ہوں۔
مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی صدارت کا حق دار نمبر دار ملک قمر الزمان ہے
Malik Qamar-ul-Zaman is entitled to the presidency of Tehsil Kahuta of PML-N
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2024) مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی صدارت کا حق دار نمبر دار ملک قمر الزمان ہے،پارٹی کارکنوں، ورکروں، ووٹروں،سپورٹروں کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ کو مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کا صدر منتخب کیا جائے، عرصہ 35سال سے وہ پارٹی سے وابستہ ہیں نہ کوئی عہدہ نہ کوئی ذاتی فائدہ لیا بس کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کرتے رہے مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت اور ممبران اسمبلی قومی وصوبائی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمدعوام علاقہ کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الفور نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ کا مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کا صدر کا نوٹیفکیشن کراہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ راشد کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج تو جس کو بھی ہاتھ لگاہیں وہ اپنے آپ کو بڑھی سیاسی شخصیت کہلاتا ہے مگر نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ حقیقت میں ایک بڑھی سیاسی شخصیت ان کے والد محتر م حاجی ملک چن اپنے دور کی ایک بڑھی سیاسی شخصیت تھی جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا انہوں نے 1985میں مرحوم خاقان عباسی کا ساتھ دیا ان کے بعد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ساتھ رہے حاجی ملک چن کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے نمبردار ملک قمر الزمان نے اپنے والدکی سیاست کو آگے بڑھایا ن لیگ کے ساتھ رہے الیکشن 2024میں نے انہوں نے ہوتھلہ کے مقام پرراجہ اسامہ اشفاق سروراور راجہ صغیر احمد کی حمائت میں ایک بہت تاریخی جلسہ کرایاجس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور الیکشن میں یوسی ہوتھلہ سے ن لیگ کے امیدواروں کو ہمیشہ کی طرع بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اس لیے اب قیادت کو بھی چاہیے کہ اس طرع کے مخلص افراد کو ان کا حق دیا جائے ایسے افراد جب پارٹی کے اعلیٰ عہدئے پر ہونگے تو پارٹی گراف بڑھے گا اس لیے اعلیٰ قیادت نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ کامسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کا صدر کا نوٹیفکیشن کراہیں۔
مٹور تا سدا کمال روڑ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Mator to Sada Kamal Road is severely damaged
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جون2024) مٹور تا سدا کمال روڑ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سفر تو دور کی بات پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے، چند منٹوں کا سفر سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے گھنٹوں کی مسافت تک پہنچ گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور محکمہ ہائی وئے کے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لے کر فی الفور مذکورہ سڑک کی تعمیر کو یقینی بناہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت اسپین بار سلونا کے معروف بزنس مین راجہ سعید احمد نے نمائندئے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج سے تیرہ سال قبل تعمیر ہو نے والی سڑک سداکمال تا مٹور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے سترہ کلومیٹر طویل سڑک جو کہ سترہ کروڑ روپے میں تعمیر ہو ئی تھی پر جابجا پڑے گہڑے محکمہ ہائی وے کی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید سفری مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جبکہ مذکورہ سڑک کی کئی بار ٹاکیاں لگا کر مرمت کی گئی لیکن ناقص میٹریل کی وجہ سے وہ پہلی بارش میں ہی بہہ جا تی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کیا جا ئے تا کہ ان کی سفری مشکلات میں کمی آئے۔