DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Haji Ghulam Murtaza, of UK, donated land to Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation for a kidney center.

کلرسیداں اور برطانیہ میں مقیم شہری حاجی غلام مرتضی نے بائی پاس پر غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ کو ایک کنال آراضی پر مشتمل عمارت کڈنی سنٹر کے لیئے عطیہ کر دی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، جون، 2024) ––کلرسیداں اور برطانیہ میں مقیم شہری حاجی غلام مرتضی کا جزبہ ایثار،کلرسیداں بائی پاس پر غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کہوٹہ کو ایک کنال آراضی پر مشتمل عمارت کڈنی سنٹر کے لیئے عطیہ کر دی ہے اور مالکانہ حقوق فاؤنڈیشن کے سپرد کر دیئے جس پر عنقریب غلام ربانی قریشی فری کڈنی سینٹر قائم کیا جائے گا۔ کلرسیداں اور گردونواح کے لوگوں نے اس پیشرفت کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے حاجی غلام مرتضی اور آصف ربانی قریشی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 09, June 2024) ––  Haji Ghulam Murtaza, of UK, donated a Kanal land to Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Kahuta on Kallar Syedan ​​Bypass. Haji Ghulam Murtaza donated for the center and handed over the ownership rights to the foundation on which the Ghulam Rabbani Qureshi Free Kidney Center will be established soon. The people of Kallar Syedan and the surrounding areas welcomed this development and thanked Haji Ghulam Murtaza and Asif Rabbani Qureshi.

کلر سیداں بائی پاس پر منڈی مویشیاں فعال ہو گئی ہے

Cattle market has been activated at Kallar Syedan ​​Bypass

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، جون، 2024) ––کلر سیداں بائی پاس پر منڈی مویشیاں فعال ہو گئی ہے۔قربانی کیلئے لائے جانے والے جانوروں کی باقاعدہ ویکسی نیشن بھی شروع ہو گئی ہے جبکہ منڈی کے اطراف میں جراثیم کش سپرے بھی کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کے روز منڈی مویشیاں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حاجر قادر نے اے سی کو انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کیلئے پانی،بیوپاریوں کیلئے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔مویشی منڈی کلر سیداں میں جانوروں کیلئے چارہ کا بھی سٹال موجود ہے جو ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے۔دریں اثناء کلر سیداں اور گردونواح میں متعدد جگہوں پر سڑکوں کے کنارے غیر قانونی منڈیاں قائم ہو گئی ہیں۔

ارشد محمود کی نماز جنازہ کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدھال میں ادا کی گئی

Namaz e janaza of Arshad Mehmood held in Sahot Badhal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، جون، 2024) ––پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں تعنیات راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ارشد محمود خالق حقیقی سے جا ملے،یہ جگر کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے جو دوران علاج معالجہ وفات پاگئے۔ ارشد محمود کی نماز جنازہ کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدھال میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں اعلی پولیس حکام ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر سجاد الحسن اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم ہنس مکھ محنتی اور ذہین تھے یہ 1993 میں بطور کانسٹیبل پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اور محنت اورقابلیت پر سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے تھے۔سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی محنتی،ملنسار اورفرض شناس آفیسر تھے،جن کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل قدر ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نمبردار محمد صغیر کی رسم قل کلرسیداں کے قریب درکالی شیرشاہی میں ادا کی گئی

Dua e Qul observed for late Nambardar M Sagheer held in Darkali Sher Shahi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،09، جون، 2024) ––پی ٹی آئی کلر سیداں کے رہنما راجہ عاصم ریاض کے ماموں اور نمبردار سہیل کے والد محترم نمبردار محمد صغیر کی رسم قل کلرسیداں کے قریب درکالی شیرشاہی میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،راجہ طارق مرتضیٰ،کرنل ارشد، کرنل سعید، حافظ سہیل اشرف ملک،یاسر منصور راجہ آفتاب جنجوعہ، فیصل زبیر،قمر ایاز،انوار الحق،عاقب علی،ہارون جنجوعہ،قدیر عباسی، راجہ منصور،راشد کیانی، راجہ رخسار،علامہ جبار فدائی،حافظ آصف،حافظ نوید،ملک شعیب، چوہدری منصور فیضی، یاسر چوہان، حوالدار زعفران،محمد سمیع، عثمان مانی، امجد محبوب،تیمور احمد،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔مولانا علی شاہ نے خطاب کیا جبکہ اختتامی دعا دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں شعبان فرید نے کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button