کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جون، 2024) – شادی سے پانچ روز قبل دولہا شاپنگ کے دوران کلرسیداں سے اغواء کر لیا گیا۔ ملک قاسم اعجاز سکنہ ڈھوک محمدی کالونی نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے بیٹے احمد اعجاز کی شادی 10جون کو محمد رشید کی بیٹی سے ہونا قرار پائی تھی۔شادی کی شاپنگ کے سلسلہ میں میرا بیٹا اپنی والدہ کے ہمراہ کلرسیداں گیا اسی دوران میرے بیٹے احمد اعجاز کے موبائل فون پر ایک نامعلوم شخص کی کال آئی جس پر میرے بیٹے نے کہا کہ میں نے کسی سے پیسے لینے ہیں پندرہ بیس منٹ تک واپس آتا ہوں میں نے اپنے طور پر پتہ جوئی کی مگر میرے بیٹے کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 08, June 2024) – Five days before the wedding, the groom was abducted while shopping in Kallar Syedan. Malik Qasim Ejaz of Dhok Mohammadi Colony filed a case that my son Ahmed Ejaz was declared to be married to the daughter of Muhammad Rashid on June 10. My son went to Kallar Syedan with his mother in the process of marriage shopping, Meanwhile, my son Ahmed Ejaz received a call from an unknown person on his mobile phone, on which my son said that i am going to collect money from someone, I will come back in 15 to 20 minutes and never returned.
موٹرسائیکل خریدنے کیلئے جانے والے شخص کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
A person who was going to buy a motorcycle is allegedly kidnapped
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جون، 2024) – موٹرسائیکل خریدنے کیلئے جانے والے شخص کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔راجہ محمد قدیر سکنہ سدیوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا بیٹا محمد قدیس کیانی شاہ باغ میں ایک میڈیکل کلینک میں کمپوڈر کا کام کرتا ہے جو صبح اپنے گھر سے ڈیوٹی پر گیا۔رات دس بجے تک گھر واپس نہ آیا تو تشویش ہوئی جس پر میں نے اپنے بیٹے سے رابطہ کیا مگر رابطہ نہ ہو سکا۔کلینک سے معلومات لینے کے بعد پتہ چلا کہ میرا بیٹا دن قریب ساڑھے 12بجے کلینک کے مالک حسیب چوہدری سے اپنی تنخواہ میں سے مبلغ چھ ہزار روپے کی رقم وصول کرنے کے بعد احمر نامی لڑکے کیساتھ روات چلا گیا تھا جس کے بعد سے اس کا موبائل فون بند جا رہا ہے۔مجھے خدشہ ہے کہ میرے بیٹے محمد قدیس کو احمر اور اس کے بھائی نے اغواء کر لیا ہے۔
چوری کی دو وارداتوں کے بعد ملزمان موٹرسائیکل بھی چرا کر لے گئے
After two incidents of theft, the accused also stole a motorcycle
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جون، 2024) –چوری کی دو وارداتوں کے بعد ملزمان موٹرسائیکل بھی چرا کر لے گئے۔مظہر اقبال سکنہ جناح کالونی کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے گھر کیساتھ ہی کریانہ سٹور کی دکان قائم کر رکھی ہے۔گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے میری دکان کے تالے توڑ کر دکان میں موجود ایک لاکھ دو ہزار روپے کی نقدی،تیس عدد موبائل فون سکریچ کارڈز،ایک عدد ٹچ موبائل فون اس کے علاوہ مدرسہ و مسجد کی رقم بھی چوری کر لئے گئے ہیں۔جبکہ جاوید سکنہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان کیا کہ میں گزشتہ روز صبح 7بجے مندرہ مویشی منڈی چلا گیا واپس آیا تو دیکھا گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا۔ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک عدد پانی کی میزائل موٹر،دو سو فٹ پائپ،تین عدد چارپائیاں،چھوٹا سلنڈر بمعہ چولہا،پنکھا اور دیگر گھریلو سامان چوری کر لیا گیا ہے۔ادہر محیب اللہ نامی پٹھان کا چوکپنڈوری میں واقع کباڑ خانے کے باہر کھڑا موٹر سائیکل بھی چوری کر لیا گیا۔
پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کی جائیں جو عوام تک ریلیف کو یقینی بنائیں
Price control committees should be established to ensure relief to the people
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جون، 2024) –مسلم لیگ ن پی پی 8 کے رہنما چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں چل نکلی ہے چین سمیت دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے غربت بے روزگاری اور مہنگائی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک محمد فیاض سندھو بھی موجود تھے چوہدری محمد جمیل نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔آٹے دالوں گھی شکر سمیت تمام اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں کمی آئی ہے اس کے باوجود ناجائز منافع خور اور مافیا عوام کو ریلیف دینے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کے لیئے ضروری ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ لیگی کارکنوں پر مشتمل مارکیٹ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کی جائیں جو عوام تک ریلیف کو یقینی بنائیں۔
پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی(کلرسیداں) کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز
Actions against the criminal elements by Patrol Post Chauk Pindori (Kallar Syedan) are intensified
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،08، جون، 2024) –پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی(کلرسیداں) کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز۔ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی چوہدری ذوالفقار علی کی زیر ہدایت انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی سب انسپکٹر عتیق الرحمان کیانی نے ساتھیوں کے ہمراہ ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محسن رضا سے ایک عدد رائفل مع 10راؤنڈ برآمد کر کے اسے پابند سلاسل کرا دیا جبکہ غیر قانونی سلنڈر اور تیز رفتاری کی وجہ سے تین عدد گاڑیاں تھانہ کلر سیداں میں بند کرا دیں۔ افسران بالا کی طرف سے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔