مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جون2024) کہوٹہ کے قریب نالہ لنگ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی نے پل کے نیچے سند میں چھلانگ لگا دی،لڑکا جان بحق جبکہ لڑکی کو مقامی افراد نے بچا لیا،لڑکی کا تعلق کلر سیداں سے بتایا جا تا ہے، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے قریبی بڑھے برساتی نالے نالہ لنگ میں دو نوجوان لڑکے اور لڑکی نے چھلانگ لگا دی مقامی لوگوں نے لڑکی کو فوری نکال لیا لیکن لڑکا گہرائی میں جانے کی وجہ سے آدھے گھنٹے بعد نکالا گیا جس کی ڈیتھ ہو چکی ہے لڑکے کا تعلق محلہ چاہت کہوٹہ سے ہے جبکہ لڑکی کا تعلق کلرسیداں سے بتایا جا رہا ہے،لڑکے کی ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جبکہ لڑکی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, June 6, 2024) At Nala Ling near Kahuta, a young boy and a girl jumped into the Nala under the bridge, the boy died while the girl was rescued by local people.
The local people immediately pulled out the girl but the boy was pulled out after half an hour due to going deep and died.
The girl was from Kallar Syedan and the boy was from Mohalla Chahat, Kahuta. The boy’s dead body was brought to THQ Hospital while the girl was taken into custody by the police.
پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی کی خود کشی کی کوشش
According to the latest report the boy and girl jumped into Nala Ling after being refused marriage
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،06,جون2024) پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی کی خود کشی کی کوشش۔لڑکے اورلڑکی نے لنگ میں چھلانگ لگا دی۔لڑکی کو بچا لیا گیا۔ جبکہ لڑکا جانبحق۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،پولیس اور عوام علاقہ کی بڑی تعدادموقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خوروں نے لڑکی کو بچا لیا جبکہ لڑکا جانبحق۔ ڈیڈباڈی نکال لی گئی۔ لڑکے کا تعلق راولپنڈی جبکہ لڑکی کا تعلق کلر سے ہے۔پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے چھلانگ لگائی۔ ذرائع لڑکے کا نام زین عنصر ولد عنصر محمود ساکن محلہ ڈھوک بابا ہاشم بسالی راولپنڈی کا رہائشی جبکہ لڑکی کا نام خدیجہ ولد محمد صفدر کلر سیداں کی رہائشی ہے۔ ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔ لڑکی چھ دن سے لڑکے کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ذرائع لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی کے اغوا کیFIR بھی کروا رکھی تھی۔ لڑکی پولیس تھانہ کہوٹہ میں موجود تفتیش جاری۔