کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، جون، 2024) –مقامی حلقوں نے دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی پل اور کلرسیداں شہر کے قریب پھلینہ ڈیم کوسیاحتی مقام قرار دے کر ترقی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں نے کہا کہ عید سمیت مختلف تہواروں پر راولپنڈی اسلام آباد میرپور، بھمبر، کوٹلی کے ہزاروں سیاح کلر سیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی پل اور اردگرد کے ماحول و قدرتی حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔حکومت اسے سیاحتی مقام دے کر اس کی ترقی پر توجہ دے یہاں سینکڑوں ہنٹس بنا کر ماحول کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ دھانگلی سے ڈڈیال چکسواری میرپور اور منگلا ڈیم تک کشتی کا روٹ متعارف کروایا جائے۔ دوسری جانب کلرسیداں شہر کے باالکل قریب پھلینہ ڈیم کو بھی ترقی دے کر اسے کلرسیداں کہوٹہ اور گوجرخان کے لوگوں کے لیئے پرکشش تفریحی مقام بنایا جا سکتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, June 2024) – Local circles have demanded to the development of Dhuangali Bridge on the banks of river Jhelum and Phalina Dam near Kallar Syedan town as tourist spots.
Citizens said that On various festivals, including Eid, thousands of tourists from Rawalpindi, Islamabad, Mirpur, Bhimbar, Kotli, Kallar Syedan, come to Dhuangali Bridge on the banks of river Jhelum, enjoy the beautiful scenery of Dhuangali Bridge and the surrounding environment.
The government should Pay attention to development, the area which will create hundreds of jobs here.
A boat route should be introduced from Dhuangli to Dadyal Chakswari Mirpur and Mangala Dam.
On the other hand, by developing Phalina Dam, which is very close to Kallar Syedan city, it can be made an attractive recreational spot for the people of Kallar Syedan Kahuta and Gujar Khan.
شیخ شعور قدوس کو ایم ایس ایف ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کردیا گیا
Sheikh Shahoor Qadoos appointed as the Vice President of MSF District Rawalpindi
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، جون، 2024) –شیخ شعور قدوس کو ایم ایس ایف ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کردیا گیا،اس موقع پر صدر ایم ایس ایف پنجاب شہزاد شریف،ڈاکٹر مقبول احمد خان، سردار مہتاب بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ شیخ شعور قدوس مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کے فرزند ہیں جن کا 22 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسہ کے دوران بڑی جذباتی تقریر کے دوران انتقال ہو گیا تھا۔ ادہر فوکل پرسن مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم پنجاب جاسم کنول راہی،ڈاکٹر سعید اللہ خان، مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض، شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،شیخ سلیمان شمسی، شیخ توقیر احمد،چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی قاضی زاہد نعیم شیخ ظفر جاوید نے نئی ذمہ داریوں پر شیخ شعور قدوس کو مبارکباد دیتے ہوئے کامیابیوں کی دعا کی ہے۔
خاتون نے اپنے جانی و مالی تحفظ کیلئے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔
Woman registers police case after being threatened
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، جون، 2024) –خاتون نے اپنے جانی و مالی تحفظ کیلئے تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔مسماۃ (آ)نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میرا خاوند پاکستان آرمی میں ملازم ہے جبکہ میں گھر پر بچوں اور ساس کیساتھ سکونت پذیر ہوں۔ چند دن سے مسمیان ملک ظہیر،نور،زاہد محمود ہمراہ 3/4کس نامعلوم جو کہ آتشی اسلحہ سے مسلح تھے نے رات کے وقت میرے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے کی کوشش کی جسے میں نے ناکام بنا دیا۔دوسرے دن بوقت شام اپنی پالتو گائے چراہ گاہ سے کھولنے گئی تو مسمی نور جس کے پاس رائفل تھی مجھ پر حملہ آور ہو گیا اور دست اندازی کرتے ہوئے میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔شور شرابہ کیا تو اس نے فائرنگ شروع کر دی اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بلالیا۔ اسی اثناء میں محلہ کی مستورات موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے میری جان بخشی کروائی۔ادھر ایس ایچ او انسپکٹر سجاد الحسن نے بتایا کہ درخواست دریافت طلب ہے،ضروری دریافت کے بعد افسران کے نوٹس میں لا کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔