DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A stray monkey spread terror near Dera Mushtaq Shah Bazaar, injuring around 10 people in a week

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب آوارہ بندر نے دہشت پھیلا دی ایک ہفتے میں تقریبا 10 افراد کو زخمی کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2024)
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب آوارہ بندر نے دہشت پھیلا دی ایک ہفتے میں تقریبا 10 افراد کو زخمی کر دیا، روڈ پر پیدل چلنے اور موٹر سائیکل سواروں پر اچانک عملہ آور ہو جاتا ہے علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اہلیان علاقہ نے بتایا کہ تقریبا ایک ہفتے سے ایک آوارہ بندرڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب سہالی کچرا کنڈی کے قریب نالے میں درختوں پر بیٹھا ہوتا ہے یا پھر قریب پہاڑی پر بیٹھ جاتا ہے موٹر سائیکل سواد جب قریب آتے ہیں تو عملہ آور ہو جاتا ہے موٹر سائیکل پر لگے شاپر چھین کا فرار ہو جاتا ہے مزامت کرنے پر حملہ کرکے موٹرسائیکل سواروں کو زخمی کر دیتا ہے پیدل چلنے والے لوگوں پر حملہ کرتا ہے اس علاقے سے 10 افراد کو اب اس سڑک پر پیدل چلنے اور موٹر سائیکلز سوار اس جگہ سے گزرنے سے کتراتے ہیں عوامی حلقوں نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا کاروائی کر کے خطرناک بندرپکڑ کسی گھنے جنگل یا کسی چڑیا گھر میں چھوڑ ا جائے تاکہ راہ گزر لوگوں کو اس مشکلات سے نجات مل سکے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 4 June 2024)
A stray monkey spread terror near Dera Mushtaq Shah Bazar, injuring around 10 people in a week, pedestrians and motorcyclists were suddenly attacked on the road, and panic spread throughout the area, local residents said, That for about a week a stray monkey has been sitting on trees in the drain near the Sahali Garbage Pit near  Mushtaq Shah Bazar or sits on a nearby hill. The monkey attacks shoppers and snatches their shopping, motorcyclists and pedestrians are attacked,10 people were injured in the attacks. The public demanded the relevant departments to take action and catch the dangerous monkeys and send it to dense forest or a zoo so that the passers-by can get rid of this problem.

پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ کہوٹہ، پارٹی، ورکروں، کارکنوں، ووٹروں سے ملاقاتیں

PTI leader former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan visits Kahuta, meets with party workers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2024)
پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ کہوٹہ، پارٹی، ورکروں، کارکنوں، ووٹروں سے ملاقاتیں، چیئرمین غلام ربانی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی سے ملاقات ان کے کزن کی وفات پر اظہار تعزیت، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی، میڈیا کے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ طارق محمود مرتضی میرے خلاف ایک جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے صداقت عباسی کو لے کر حلقے میں گھوم پھر کر کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔یہ اصل میں مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نومئی کو طارق محمود مرتضی لوگوں کو کالیں کرتے رہے انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کوئی مدد نہ کی اگر کسی کو شک ہے تو وہ یوسی بیور کے نتائج ملاحظہ کرلے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ میں الیکشن کو سنبھال نہ سکا میں نے 2022 کے ضمنی الیکشن 70 ہزار ووٹ لیئے مگر ایک سازش کے تحت مجھے 49 ووٹوں سے ہرایا گیا اس بار میں نے ستر کی بجائے 73 ہزار ووٹ لیئے آر او نے میری کامیابی کا اعلان بھی کیا مگر کئی ایام بعد نتائج تبدیل کر دیئے گئے مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کسی سے ن لیگ میں شمولیت کا تحریری معائدہ کر رکھا تھا یہ لغو الزام ہے مجھے ن لیگ میں شمولیت کے لیئے ترغیبات دی گئیں مگر میں نے عوامی مینڈیٹ کا سودا نہ کیا اور پھر مجھے ہروا دیا گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے کئی لوگ طارق محمود مرتضی کے ساتھی مجھے ن لیگ میں شمولیت کے مشورے دیتے رہے آج طارق محمودمرتضی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ صداقت عباسی کو لے کر حلقے میں کارکنوں کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ صداقت عباسی نہ صرف عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ ہے بلکہ اس کے بیانات کی روشنی میں میرے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں پندرہ ایف آئی آر درج ہوئی ہیں مگر میں حالات کے جبر کا مقابلہ کر رھا ہوں مشکل وقت میں عمران خان کو دھوکہ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا مگر جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے صاحب کو لے کر گلی کوچوں میں گھوم رہے ہیں وہ اپنی اور ان کی پارٹی کے لیئے کوئی خدمت ہی بتا دیں؟پارٹی کارکنوں ایسے بہروپیوں اور عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں سے ہوشیار رہیں۔

 

Show More

Related Articles

One Comment

  1. بوجا خطرناک آ۔کتے کے کاٹے والی بیماری لگا سکتا ھے۔اس کی دھشت گردی کے بارے میں وائلڈ لائف سے مدد لی جاۓ۔

Back to top button