DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Mad dogs have bitten and injured many people and animals in the suburbs of Kallar Syedan

کلر سیداں کے نواحی علاقوں میں پاگل کتوں نے متعدد افراد اور جانوروں کو کاٹ کر زخمی کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، جون، 2024) –کلر سیداں کے نواحی علاقوں میں پاگل کتوں نے متعدد افراد اور جانوروں کو کاٹ کر زخمی کر دیا زخمیوں میں خاتون سمیت چار افراد بھی شامل ہیں۔رجام،کنوہا اور پلالہ ملاح خان میں پاگل کتوں نے متعدد جانوروں کو کاٹ کھایا جنہیں یوسی سکوٹ کے مقام پر واقع حضرت سید شیر علی شاہ شیرازی کے دربار میں لایا گیا اور انہیں غسل کروانے کے بعد واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔ادھر سجادہ نشین سید غلام باقر شاہ نے بتایا کہ گزشتہ روز متعدد جانوروں کو زخمی حالت میں دربار پر لایا گیا تھا جنہیں دربار کے احاطے میں واقع تالاب کے پانی سے غسل کروایا گیا اور دو دن زیر مشاہدہ رکھنے کے بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ موضع رجام،پلالہ ملاح خان اور کنوہا کے تین نوجوانوں جبکہ آزاد کشمیر کی ایک 55سالہ خاتون کو بھی زخمی حالت میں لایا گیا تھا اور بعد ازاں پانی پلانے کے بعد انہیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, June 2024) – In the suburbs of Kallar Syedan, many people and animals were bitten and injured by rabid dogs.

Among the injured were four persons including a woman. The incidents happend in Rajam, Kanoha and Palala Mulah Khan, many animals were bitten by mad dogs which were brought to the darbar of Hazrat Syed Sher Ali Shirazi in UC Skot.

Syed Ghulam Bakar Shah said that several animals were brought to the darbr in injured condition yesterday, they were bathed in the water of the pond located on the Darbar premises and after being kept under observation for two days, they were sent back home.

Three youths from Rajam, Palala Mulah Khan and Kanoha and a 55-year-old woman from Azad Kashmir were also brought in injured condition and later sent back after being given water for treatment.

شاہ باغ میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس سلنڈروں میں گیس منتقل کرنے پر دکان سربمہر کر دی

A shop was sealed for illegally transferring gas to LPG gas cylinders in Shah Bagh

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، جون، 2024) –– اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے شاہ باغ میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس سلنڈروں میں گیس منتقل کرنے پر دکان سربمہر کر دی جبکہ شاہ باغ میں ہی شادی آرڈننس کی خلاف ورزی کرنے پر شادی ہال کے مالک کو پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے ہوٹلوں اور تندروں کو بھی چیک کیا اور زائد نرخوں میں نان روٹی فروخت کرنے پر متعدد تندور مالکان اور نان بائیوں کو جرمانے کئے۔

شیخ شعور قدوس کو ایم ایس ایف ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کردیا گیا

Shaikh Shahoor ​​Qadoos has been appointed as the Vice President of MSF District Rawalpindi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، جون، 2024) –شیخ شعور قدوس کو ایم ایس ایف ضلع راولپنڈی کا نائب صدر مقرر کردیا گیا،اس موقع پر صدر ایم ایس ایف پنجاب شہزاد شریف،ڈاکٹر مقبول احمد خان، سردار مہتاب بھی موجود تھے۔ جنہوں نے ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا،یاد رہے کہ شیخ شعور قدوس مسلم لیگی رہنما سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کے فرزند ہیں جن کا 2022 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسہ کے دوران بڑی جذباتی تقریر کے دوران انتقال ہو گیا تھا۔ادہر فوکل پرسن مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم پنجاب جاسم کنول راہی،ڈاکٹر سعید اللہ خان، مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض، شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،شیخ سلیمان شمسی، شیخ توقیر احمد،چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی قاضی زاہد نعیم، شیخ ظفر جاوید نے نئی ذمہ داریوں پر شیخ شعور قدوس کو مبارکباد دیتے ہوئے کامیابیوں کی دعا کی ہے۔

نمبردار صغیر انتقال کر گئے نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی

Numbardar Sagheer passed away in Darkali Sher Shahi

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،02، جون، 2024) –پی ٹی آئی کے کارکن راجہ عاصم ریاض اور معروف کالم نگار راجہ شاھد رشید کے ماموں نمبردار صغیر انتقال کر گئے نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،محمد آصف،ملک محمد زبیر،راجہ کامران عابد،صوبیدار ظفراقبال مرزا،جنید بھٹی،عاطف اعجاز بٹ،ساجد بٹ کے علاوہ محسن نوید سیٹھی،آصف کیانی،راجہ سہیل جہانگیر،حاجی زاہد اقبال،راجہ پرویز اختر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button