DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: With the connivance of corrupt officers and staff of the forest department, wood thieves set fire to the forests of Kahuta

محکمہ جنگلات کر پٹ افسران اور عملے کی ملی بھگت سے لکڑی چوروں نے کہوٹہ کے جنگلات کو آگ لگادی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جون2024)
محکمہ جنگلات کر پٹ افسران اور عملے کی ملی بھگت سے لکڑی چوروں نے کہوٹہ کے جنگلات کو آگ لگادی،کروڑوں روپے کے قیمتی در خت،چرند، پرند،حشرات جل کر خاک۔محکمہ جنگلات کی غفلت و لاپروائی سے کاٹے چیڑ کے درختوں کے نشانات کو ختم کر نے کے لیے ٹمبر مافیا نے کہوٹہ کے علاقہ بیور کے جنگلات کو آگ لگادی۔قومی خزانے کو ہر سال کی طرع اس سال بھی کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا۔جبکہ سارا سارا محکمہ جنگلات والے سپاہی سے لے کر چیف تک مہانہ منتھلی بھی لیتے ہیں اس کے علاوہ بھی وہ اپنی ناقص کارکر دگی کا مظاہر ہ چھپانے کے لیے ٹمبر مافیا سے جنگلات میں آگ لگا دیتے ہیں تاکہ کاٹے گئے درختوں کے نشان مٹ جاہیں۔ عوامی حلقوں نے محکمے میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یوسی نڑھ، پنجاڑ، کھڈیوٹ،بیور،نارہ، لہڑی کا تین فیصد سے زاہد علاقہ جنگلات کے مشتمل ہے جہاں یہ جنگلات علاقے کا حسن ہوتے ہیں وہاں پر یہ جنگلات انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں موسم کو بحال رکھتے ہیں درجہ حرارت میں کمی لاتے ہیں بارش میں زمین کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں مگر افسوس بعض لوگ چند روپیوں کی خاطر ان درختوں کو جڑھ سے کاٹ دیتے ہیں جن کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ درختوں کی شاخوں کے ساتھ لگا ہوا ایک ایک پتہ اللہ پاک کی تسبیح کر تا ہے اس لیے جس نے ایک در خت کا ٹا گویا اس نے ایک انسان کا قتل کیا۔عوامی حلقوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 2 June 2024)
With the connivance of the corrupt officers and staff of the forest department, wood thieves set fire to the forests of Kahuta, valuable trees, birds, worth crores of rupees were burnt to ashes.

In order to eliminate the timber mafia, the forests of the Bior area of ​​Kahuta were set on fire. The national treasury was injected with crores of rupees every year to save the jungle.

According to the details, more than three percent of the area of ​​Narh, Panjar, Khadyot, Bior, Nara, Lehri of Tehsil Kahuta consists of forests, where these forests are the beauty of the area, where these forests are an important part of human life and the environment. We have appealed to the chief justice to take immediate notice and demanded that strict action should be taken against these black sheep hiding in the forest department.

ایم پی اے راجہ صغیر احمدسمیت دیگر معززین کی عبدالمجید مغل سے ملاقات

MPA Raja Sagheer Ahmed and other dignitaries met with Abdul Majeed Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جون2024)
مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدسمیت دیگر معززین کی عبدالمجید مغل سے ملاقات، عبدالمجید مغل سے ان کے بڑھے بھائی عبد الرشید مغل کی وفات پر اظہار تعزیت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ عابد آف کہوٹہ،سینئر رہنما مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات راجہ جمیل بنگیال،ڈی ایس پی راولپنڈی اویس،مرزا بشارت آف بھورہ حیال، راجہ فیصل آف نوگراں،حافظ ذیشان مغل، صحافی کبیر احمد نے جنجوعہ نے ” مغل ہاوس ” راولپنڈی آکر ان سے ان کے بڑھے بھائی عبد الرشید مغل کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب فاتحہ خوانی کی،یاد رہے عبدالمجید مغل صدر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات ان دنوں نجی دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور مختلف سیاسی، سماجی کاروباری شخصیت کی مغل ہاوس آمد جاری ہے قبل ازیں راولپنڈی سے ایم این اے ملک ابرار، سابق سینٹر چوہدری تنویر احمد خان، سابق امیدوار برائے ایم این اے سجاد خان، اسلام آباد سے سابق وفاقی وزیر صدر مسلم لیگ ن فیڈرل کیپیٹل اسلام این این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی مغل ہاوس میں چیئرمین مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات غلام مصطفی مغل اور صدر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button