DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A meeting held to consider the issue of non-reduction of passenger fares and illegal bases

کلرسیداں میں مسافر کرایوں میں کمی نہ ہونے اور غیرقانونی اڈوں کے معاملات پر غور کرنے کے لیئے ایک خصوصی اجلاس

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، مئی، 2024) –کلرسیداں میں مسافر کرایوں میں کمی نہ ہونے اور غیرقانونی اڈوں کے معاملات پر غور کرنے کے لیئے ایک خصوصی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی رورل ثاقب رضوان،سٹی ٹریفک وارڈن عمران نواب اور دیگر نے بھی شرکت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ میں دوبار پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں کمی ہوئی مگر ہدایت کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کی گئی روات کلر دھانگلی روڈ پر چوکپنڈوری سے کلرسیداں دس کلومیٹر کا کرایہ 40 روپے جبکہ کلرسیداں سے چوآخالصہ آٹھ کلومیٹر کارپٹ سڑک کا کرایہ 100 روپے وصول کیا جاتا ہے کلرسیداں سے موہڑہ پھڈیال ڈیڑھ کلومیٹر کا کرایہ بھی 70 روپے لیا جا رھا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی مقامی اڈہ مالکان سے کہا گیا کہ وہ سیکرٹری آر ٹی اے سے 5جون تک پیرودھائی راولپنڈی سے شاہ خاکی کا نیا مصدقہ کرایہ نامہ لے کر آئیں بصورت دیگر ویگن ٹویوٹا سروس کو سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں غیرقانونی اڈوں کی بندش کے بعد پیداشدہ صورتحال پر غور کیا گیا اور کہا کہ کسی بھی غیر منظور شدہ اسٹینڈ کی اجازت نہ دی جائے گی اجلاس کو بتایا گیا کہ اندرون شہر رکشوں کا بڑا ہجوم ہے جن کی نمبر پلیٹ بھی نہیں ہیں رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد کا تعلق افغانستان سے ہے کلرسیداں میں جرائم میں حالیہ اضافے کی وجہ یہ رکشہ ڈرائیور ہیں حکومت انہیں ریگولرائزڈ کرے یا پھر اس کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرے تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے ادھرڈی ایس پی ٹریفک رورل ثاقب رضوان نے کلرسیداں میں زائد کرایوں کے خلاف انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر عامر الرحمان،بیٹ آفیسر عادل منیر،وسیم ملک اور رفاقت کیانی و دیگر کے ہمراہ زائد کرایوں کی وصولی اور عوامی شکایات پر 22 کوسٹرز اور مزدا ٹیوٹا ہائی ایس کے چالان کرکے سولہ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کرتے ہوئے قومی خزانے میں جمع کروا دیا۔اس موقع پر موٹرسائیکل پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی۔ڈی ایس پی رولر ثاقب رضوان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ایف آئی ار بھی درج کی جاے گئی۔

Kaler Syedan ​​(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 30, May, 2024) – A special meeting was held in Kallar Syedan ​​under the chairmanship of Assistant Commissioner, Kallar Syedan ​​Ishtiaqullah Khan Niazi, to consider the issue of illegal bases and not reducing the passenger fares in Kallar Syedan.

In which DSP Rural Saqib Rizwan, City Traffic Warden Imran Nawab and others also participated, the meeting was told that the prices of petrol and diesel were reduced twice in this month, but despite the instructions, the fares were not reduced.

On the Dhuangli road, the fare for 10 km from Chauk Pindori to Kallar Syedan is Rs. 40, while the fare for the eight km carpet road from Kallar Syedan to Choa Khalsa is Rs. 100. The fare for one and a half kilometers from Kallar Syedan to Mohra Phadyal is also Rs. 70, which is not allowed in any case.

The local base owners have been asked to bring the new certified fare of Shah Khaki from Pirwhadai Rawalpindi to the Secretary RTA by June 5, otherwise the wagon Toyota service will not be allowed on the road and action will be taken.

The meeting discussed the situation after the closure of illegal bases and said that no unauthorized stand would be allowed. A large number of rickshaw drivers are from Afghanistan, the reason for the recent increase in crime in Kallar Syedan is these rickshaw drivers.

The government should regularize them or ban their production and sale to ensure law enforcement. DSP Traffic Rural Saqib Rizwan along with traffic police in charge of excessive fares in Kallar Syedan ​​Inspector Aamir Ur Rehman, Beat Officer Adil Munir, Wasim Malik and Raffakat Kayani and others issued challans for 22 coasters and Mazda Toyota on the collection of excessive fares and public complaints. 16 thousand five hundred rupees were fined and deposited in the national treasury. People should get relief for shortage in this matter, no negligence will be done. FIR has also been registered with strict action against public transport.

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں تعینات آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے اڈیالہ جیل جا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا

Dr. Umair Aslam Rana, an Orthopedic Surgeon posted at Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan, went to Adiala Jail and conducted a medical examination of PTI founder Imran Khan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، مئی، 2024) –تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں تعینات آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد کی ہدایت پر اڈیالہ جیل جا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا بانی پی ٹی آئی کو پنڈلی میں درد کی شکایت تھی جس پر ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے انہیں کچھ ٹیسٹ بھی لکھ کر دیئے

سوشل میڈیا پر مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانے سمیت شہداء کی توہین میں ملوث عرفان عباس سکنہ تریل کو گرفتار

 Irfan Abbas of Tarail arrested in involved in insulting martyrs including spreading fabricated and fake news against armed forces on social media

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، مئی، 2024) –ایف آئی اے سائبرکرائم کی کلرسیداں میں کاروائی،سوشل میڈیا پر مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانے سمیت شہداء کی توہین میں ملوث عرفان عباس سکنہ تریل کو گرفتار کرلیا۔ایک روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت نے ملزم کو رھا کرتے ہوئے کیس ہی ڈسچارج کر دیا۔

کلرسیداں کی ہونہار کھلاڑی سدرہ بتول ینگ 8 جون سے 21 جون تک یونان میں شروع پونے والے ینگ اولمپکس سیمینار میں شرکت کریں گی

Sidra Batool Young, the talented player of Kallar Syedan, will participate in the Young Olympics seminar starting in Greece from June 8 to June 21

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، مئی، 2024) –یونیک ماڈل سکینڈری سکو ل شاہ باغ اور پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں کی ہونہار کھلاڑی سدرہ بتول ینگ 8 جون سے 21 جون تک یونان میں شروع پونے والے ینگ اولمپکس سیمینار میں شرکت کریں گی۔ سیدہ سدرہ بتول کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ سے ہے یہ اس سے قبل آذربائیجان، کوریا،نیپال،بھارت،بنگلہ دیش،دئبی میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں محمد وارث جاوید نے قتل کیس کا فیصلہ

Additional District and Sessions Judge Kallar Syedan ​​Mohammad Waris Javed gives verdict on the murder case

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، مئی، 2024) – ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں محمد وارث جاوید نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم ذیشان سجاد کو عمر قید،دو لاکھ روپے جرمانہ، بجرم 324میں سات سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ،337Liمیں پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔ ملزم کے والد محمد سجاد کو بجرم 324میں سات سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ اورعدم ادائیگی جرمانہ مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی جبکہ بجرم 336میں 4318524 روپے بطور دیت اور پانچ سال قید جبکہ 337Liمیں پچاس ہزار روپے جرمانہ اور پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ تیسرے ملزم عمر بن طارق کو بجرم 324میں سات سال قید،پچاس ہزار روپے جرمانہ، 337Liمیں پانچ سال قید،پچاس ہزار روپے معاوضہ دمان کی صورت میں ادا کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button