کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب چوآروڈ پر واقع چوہدری زین العابدین عباس کے کاروباری مرکز میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،سابق ناظم شیخ حسن ریاض،سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود، صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،عابد زاہدی، یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری نعیم بنارس،تنویر اختر شیرازی،عبدالجلیل،طاہر بھٹی،شیخ توقیر احمد، شاہد جمیل عباسی،شیخ عظیم اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ملک کی بقا سالمیت اور ترقی کے لیئے دعا کی گئی اور کہا کہ پوری قوم آج بھی میاں نوازشریف کی مشکور ہے جنہوں نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جس پر ہمارے سائنسدانوں سمیت ہر وہ شخص مبارکباد کا مستحق ہے جس نے اس عمل میں اپنا حصہ ڈالا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 29, May, 2024) – Under the auspices of Muslim League-N, Kallr Syedan City, the Youm e Takbeer Day ceremony was held at the business center of Chaudhry Zainul Abedin Abbas on Choa road, in which PML-N City President Haji Akhlaq Hussain, Sheikh Hasan Riaz, Raja Zaffar Mehmood, Subedar Ghulam Rabbani, Sheikh Nadeem Ahmed, Abed Zehdi, Youth Wing City President Sheikh Hassan Saraiki, Chaudhry Naeem Banaras, Tanveer Akhtar Shirazi, Abdul Jalil, Tahir Bhatti, Sheikh Tauqir Ahmed, Shahid Jameel Abbasi, Sheikh Azim Akram and others participated. The cake was also cut on this occasion, and prayers were prayed for the country’s survival, integrity and development and said the entire nation is still grateful to Mian Nawaz Sharif, who order of the test of the nuclear explosion. By doing so, we ensured the integrity of the country, for which everyone, including our scientists, who contributed to this process deserves congratulations.
یوم تکبیر کے موقع پر بلدیہ کلرسیداں کے لان میں قومی پرچم کی تقریب
On the occasion of Youm e Takbeer, the National Flag Ceremony held the the lawn of Baldia
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29، مئی، 2024) –اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے یوم تکبیر ہماری بقا و مضبوط سالمیت کی علامت ہے جس نے خطے میں طاقت کے عدم توازن کو ختم کرکے پاکستان کے مضبوط دفاع کو نہ صرف یقینی بنایا بلکہ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد اور پہلی ایٹمی قوت بھی بنا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر بلدیہ کلرسیداں کے لان میں قومی پرچم کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس،ملک اشتیاق حسین و دیگر بھی موجود تھے۔اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستان عطائے ربی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے ہم اگر آج بھی قومی اتحاد بھائی چارے کو قائم کر لیں تو ہم خطے میں باوقار انداز میں قیادت کے اہل ہو جائیں گے۔اس کے لیئے ہم سب کو ملکی آئین اور قانون کی پابندی کرنی ہو گی،اس موقع پر ملکی تعمیر و ترقی و کامیابی کی خصوصی دعا کی گئی۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی نائب صدر سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر دراصل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان،میاں نوازشریف ہمارے سائنسدانوں اور ان کے محب وطن ساتھیوں کا دن ہے۔ اس ٹیم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں نہایت مختصر وقت اور کم وسائل میں وہ کام کر دکھایا جس کی نظیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے ساتھیوں کا پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنانا بڑا کارنامہ ہے۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے راجہ بازار راولپنڈی سے کلرسیداں،کہوٹہ اور گوجرخان کی اے سی کوسٹرز کا نیا کرایہ نامہ جاری کردیا
Secretary Regional Transport Authority Rawalpindi has issued a new fares of AC coasters of Kallar Syedan, Kahota and Gujar Khan from Raja Bazar Rawalpindi
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29، مئی، 2024) –سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے راجہ بازار راولپنڈی سے کلرسیداں،کہوٹہ اور گوجرخان کی اے سی کوسٹرز کا نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ راجہ بازار سے کلرسیداں کا نیا کرایہ نامہ 170 روپے کہوٹہ 190 اور گوجرخان کا کرایہ 210 روپے مقرر کیاہے مگر کمال حیرت ہے وہ جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی راولپنڈی سے شاہ خاکی براستہ کلرسیداں،کہوٹہ،گوجرخان کا کرایہ نامہ جاری کرنے پر تیار نہیں ہیں مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کو حکم دیں کہ یہ پیرودہائی راولپنڈی سے کہوٹہ،شاہ خاکی،دوبیرن کلاں،بیول،چک بیلی خان،گوجرخان،دولتالہ کے بھی نئے کرایے نامے جاری کریں۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29، مئی، 2024) –محلہ اکبری چوآخالصہ کے دبئی میں مقیم معروف کاروباری چوہدری ابرار احمد گجر کے برادر نسبتی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل چوہدری جمیل احمد ایڈووکیٹ کو میرپور آزادکشمیر میں سپرد خاک کردیا گیا۔ادہر سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،سابق چیئرمین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،راجہ داؤد اکبر، ڈاکٹر ربنواز،چوہدری محمد شفیق،چوہدری رمضان گجر،چوہدری شاہد گجر،ملک عنصر خان،چوہدری محمد اشفاق،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری توقیراسلم نے چوہدری ابرار احمد سے ملاقات کی اور چوہدری جمیل اہڈووکیٹ کی اچانک رحلت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔