DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Suspects involved in the murder of Police Constable Saleh Babar are arrested including his wife
کہوٹہ میں چند دن قبل نڑھ روڈ پر پولیس کانسٹیبل صالح بابر کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مئی2024)
کہوٹہ میں چند دن قبل نڑھ روڈ پر پولیس کانسٹیبل صالح بابر کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار،قتل میں مقتول کی بیوی بھی ملوث شامل نکلی،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیازی نے پریس کانفرنس میں قتل میں ملوث ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے تمام تر تفصیلات بیان کی مقتول صالح بابر کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی ملزمان عدنان کی 7 سال قبل شادی ہوئی اور اس کے بچے بھی ہیں لیکن ملزم عدنان اور مقتول صالح بابر کی بیوی کی آپس میں شناسائی تھی جس پر صالح بابر کو قتل کر دیا گیا وقوعے کے دن ملزم عدنان اور مقتول کی بیوی آپس میں فون پر مسلسل رابطے میں تھے اور پوری پلاننگ سے ساتھ قتل کیا گیا جس کے مکمل ثبوت موجود ہیں پولیس جدید طریقوں اور ہیومن اینٹلیجنس کے زریعے قاتلوں تک پہنچی ملزمان کے آپس میں فون پر کافی عرصے سے رابطے تھے اور قتل والے دن بھی ملزمان نے پری پلان کر کے صالح بابر کو قتل کیا ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ہم نے قلیل وقت میں ملزمان کو ٹریس کیا اور آج میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ملزمان نے اقرار جرم بھی کر لیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 May 2024)
A few days ago in Kahuta, the accused involved in the murder of Police Constable Saleh Babar on Narh Road were arrested, the victim’s wife was also involved in the murder.
In the press conference, the suspects involved in the murder were presented to the media and all the details were given. The deceased Saleh Babar was married a month ago. The wife of Saleh Babar was part of the murder.
On the day of the incident, the accused Adnan and the victim’s wife were in constant contact on the phone and the murder was done with full planning, which police have full evidence. The accused also confessed to the crime.
کہوٹہ میں یوم تکبیر کے موقع پر ریلی
Youm e Takbeer rally taken out in Kahuta




