کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28، مئی، 2024) –کلرسیداں میں انتظامیہ مسافر گاڑیوں کے کرائے کم کروا سکی نہ ہی غیرقانونی اڈوں کا خاتمہ کرسکی،سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے گزشتہ ماہ چوآروڈ پر قائم ایک نجی ویگن اسٹینڈ کو ختم کرکے اسے سربمہر کردیا تھا ایک ماہ گزر گیا مسافر گاڑیاں مختلف اطراف میں کھڑی ہیں اور مسافر اپنی اپنی گاڑی کی تلاش میں دھکے کھاتے دکھائی دیتے ہیں کسی روٹ کی گاڑی کسی گلی کسی روٹ کی گاڑی کسی نکڑ پر کھڑی ہے کسی نے فٹ پاتھ کو اپنا اڈہ بنا رکھا ہے انتظامیہ اس ساری صورتحال سے الگ تھلگ کھڑی دکھائی دیتی ہے ایک اڈہ غیرقانونی قرار دے کر ختم کیا گیا تو چار کے قریب نئے اڈے قائم کر لیئے گئے دوسری جانب کسی بھی روٹ پر مسافر گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے جو لوگ کرایوں میں دس رو پے کمی کا دعوی کرتے ہیں وہ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کا جاری کرایہ نامہ لے کر آ جائیں اس بابت سارا مسئلہ ہی حل ہو جائے گا سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے صرف راجہ بازار راولپنڈی سے کلرسیداں اے سی کوسٹر کا کرایہ نامہ جاری کیا ہے ابھی تک جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی راولپنڈی سے شاہ خاکی براستہ کلر سیداں چوآخالصہ کا کرایہ نامہ ٹرانسپورٹروں کی خواہش پر جاری ہی نہیں کیا ہے جو سارے مسائل کی وجہ بنا ہوا ہے شہریوں نے اندرون شہر سے تمام غیرقانونی اڈوں کے خاتمے اور پیرودھائی راولپنڈی سے شاہ خاکی،دوبیرن کلاں اور بیول کے نئے کرایے نامے کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 28, May, 2024) – In Kallar Syedan, the administration could neither reduce the fares of passenger vehicles nor eliminate illegal bases, Secretary RTA Rawalpindi said last month, a private wagon stationed at the crossroads was finished and sealed, A month has passed, The passenger cars are parked on different sides of the road and the passengers are seen pushing each other in search of their own car.
The administration seems to be isolated from this whole situation. One base was declared illegal, and then four new bases were established. Those who claim a reduction of ten rupees in the fares should bring the current fare certificate of the secretary RTA Rawalpindi, the whole problem will be solved.
The fare of the coaster has been issued. So far, the fare of the Coaster from General Bus Stand Piwhadi Rawalpindi via Shah Khaki to Kallar Syedan Choa Khalsa has not been issued at the request of the transporters, which is the cause of all the problems. Abolition and Pirwhadi Rawalpindi have demanded the issuance of new leases of Shah Khaki, Doberan Kallan and Bewal.
چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں گنگوٹھی میں بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل
The electrcity problem of supply in Gangoti village of Chauk Pindori resolved
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28، مئی، 2024) –ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے چوکپنڈوڑی کے نواحی گاؤں گنگوٹھی میں بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔ گنگوٹھی روڈ پر گزشتہ پندرہ برس سے بجلی فراہمی کا معاملہ لٹکا ہوا تھا۔ اس مسئلہ کو قمر السلام راجہ نے حل کردیا جس کے بعد واپڈا نے تمام معاملات کلیئر کرکے تین کھمبے اور ٹرانسفارمر نصب کردیئے۔ مقامی حلقوں نے دیرینہ مسئلہ کے حل پر قمرالسلام راجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔