DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Decision to confiscate plastic bags with a thickness of less than 75 microns from June 5th

پانچ جون سے 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک تھیلے ضبط کرنے کا فیصلہ

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) – 5 جون سے75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کے تھیلوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ ڈی سی آفس راولپنڈی میں اجلاس میں کیا گیاجس میں پلاسٹک کے متبادل کے مختلف پہلوئوں پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ضلع بھرکے تمام پلاسٹک اسٹیک ہولڈرز بشمول مینوفیکچررز، ری سائیکلرز اور صارفین نے شرکت کی۔صدارت ڈپٹی کمشنر نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات نے بھی شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے ضلع راولپنڈی میں پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن (پروڈکشن اینڈ کنزمپشن آف سنگل یوز پلاسٹک پراڈکٹس) ریگولیشنز 2023 کے نفاذ،نئے ضوابط پر عملدرآمد، سنگل استعمال پلاسٹک کے متبادل اشیاء پر بریفنگ دی۔اسٹیک ہولڈرز کو مزید پائیدار متبادل پر غور کرنے کیلئے کہا گیاجن میں شاپر بیگ کی جگہ کپڑے اور کاغذ تھیلے، پلاسٹک کی کٹلری کی جگہ سٹیل یا لکڑی کی کٹلری وغیرہ شامل ہے۔ڈپٹی کمشنرنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27th May, 2024) – Plastic bags with a thickness of less than 75 microns will be confiscated from June 5. It was decided in a meeting at DC office in Rawalpindi in which plastic Various aspects of alternatives were also considered.

The meeting was attended by all plastic stakeholders including manufacturers, recyclers and consumers across the district.

The Deputy Commissioner presided over the meeting. The additional Deputy Commissioner General and Assistant Director of the Environment Department also participated in the meeting of The Assistant Director of Environment gave a briefing on the implementation of Punjab Environmental Protection (Production and Consumption of Single-Use Plastic Products) Regulations 2023, implementation of new regulations, alternatives to single-use plastics in district Rawalpindi.

To make stakeholders consider more sustainable alternatives. These include cloth and paper bags instead of shopper bags, steel or wooden cutlery instead of plastic cutlery, etc. The Deputy Commissioner issued instructions to all the stakeholders and asked them to follow the rules strictly.

روات کے گاؤں کلری کے 22 سال نوجوان چروائے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

A 22-year-old shepherd from Kalri village in Rawat wis murdered

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) –روات کے گاؤں کلری کے 22 سال نوجوان چروائے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا روات پولیس کے سب انسپکٹر بابر نے دوملزمان کو گرفتار کرکے نعش تالاب سے برآمد کر لی۔تین ایام قبل محمد شفیق نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کا جوانسال بیٹا احسان اللہ صبح مال مویشی چرانے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا اس کو موبائل نمبر بھی بند مل رھا ہے اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے۔روات پولیس کے سب انسپکٹر بابر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور دو افراد کو حراست میں لیا تو انہوں نے نوجوان چروائے کو قتل کرنے کی تصدیق کردی ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ڈنڈوں سے اسے مار کر نعش کو پانی کے تالاب میں پھینک کر اوپر پتھر رکھ دیئے ہیں پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر نعش برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button