DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police impounded the Toyota High ace after registering a case for keeping a very old and rusty CNG cylinder under the back seat.

کلر سیداں پولیس نے ٹیوٹا ہائی ایس کے پچھلی نشست کے نیچے انتہائی خستہ حال اور زنگ آلود سی این جی سلنڈر رکھنے پر مقدمہ درج کر کے گاڑی کو تھانے بند کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) –کلر سیداں پولیس نے ٹیوٹا ہائی ایس کے پچھلی نشست کے نیچے انتہائی خستہ حال اور زنگ آلود سی این جی سلنڈر رکھنے پر مقدمہ درج کر کے گاڑی کو تھانے بند کر دیا ہے۔پولیس نے دوران گشت ہائی ایس مسافر گاڑی کو روک کر چیک کیا ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ نقیب الرحمان سکنہ گف سنگال معلوم ہوا نے اپنی گاڑی کے پچھلی سیٹ کے نیچے زنگ آلود اور خستہ حال سی این جی سلنڈر نصب کر رکھا تھاجو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔گاڑی میں آگ بجھانے کا آلہ تھا نہ ہی سلنڈر پر سیفٹی شیٹ لگی ہوئی تھی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 27th May, 2024) – Kallar Syedan police impounded the vehicle after registering a case for keeping a very dilapidated and rusty CNG cylinder under the rear seat of a Toyota Hi-S. The police stopped and checked the High S passenger car during the patrol. The driver, whose name and address was later found to be Naqeeb ur Rehman of Guff Sangal, which could have caused a major accident at any time. There was no fire extinguisher in the vehicle nor was there a safety sheet on the cylinder. A police case has been registered.

روزمرہ کے نرخوں میں ریکارڈ کمی ,مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی

Record reduction in daily rates of products, President of Muslim League-N Youth Wing, Sheikh Hasan Saraiki

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ریکارڈ کمی کو مسلم لیگ کی حکومت کی باالعموم اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی باالخصوص بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ آٹے،چینی دالوں،گھی شکر سبزیوں آلو پیاز کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔روٹی کے نرخوں میں حیران کن کمی ہوئی ہے، پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں بھی کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ ہونا مقامی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی ہے۔انتظامیہ اگر چائے تو روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کرکے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام بنا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتیں دن رات عوام کو ریلیف دینے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ چند ایام میں اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں مزید کمی آئے گی۔

پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ شاہد محمود نے گولیاں مار کر زخمی کرنے کے واقعہ میں مجرم اشتہاری ثاقب کو سال بعد گرفتار کر لیا

Assistant Sub-Inspector of Police Raja Shahid Mehmood arrested the accused Saqib after a year on a run in the shooting incident

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) –کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ شاہد محمود نے گولیاں مار کر زخمی کرنے کے واقعہ میں مجرم اشتہاری ثاقب کو سال بعد گرفتار کر لیا۔مجرم اشتہاری نے وقاص نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار کر اسے شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے اب ایک سال بعدساگری سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔مجرم اشتہاری کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

راجہ طلال خلیل کاروباری دورے پر امریکہ پہنچ گئے

Raja Talal Khalil arrived in America on a business visit

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اور کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر کے سابق وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل کاروباری دورے پر امریکہ پہنچ گئے۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے

Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan arrived in America on a private visit

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) –سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے وہ ایک ماہ تک وہاں قیام کریں گے۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) –پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی نے کلرسیداں کے گاؤں درکالی شیرشاہی جا کر معروف کالم نگار راجہ شاہد رشید سے ملاقات کی اور ان کی بھائی کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27، مئی، 2024) –چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،کلرسیداں کے سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاص حسین،راجہ ظفر محمود کے علاوہ مسعوداحمد بھٹی،راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد یونس،حاجی طارق تاج،اکرام الحق قریشی نے گاؤں میرا موہڑہ جا کر ریٹائرڈ بیوروکریٹ راجہ عبدالطیف کی ہمشیرہ اور سابق چیئرمین یوسی جٹھہ ہتھیال ضیا محمود کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button