DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norwegian society, scholars have played an important role in promoting peace and security and brotherhood, Asif Hameed

نارویجن سوسائٹی میں علمائے کرام نے امن و سلامتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ویلفیئر اتاشی آصف حمید

ناروے: (پوٹھوار ڈاٹ کام، عقیل قادر ، 26، مئی، 2024) – معروف مذہبی رہنما مفتی محمد زبیر تبسم کو دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی طرف سے ”الحسنات ایوارڈ” اور ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر ”ضیاء الامت ایوارڈ” ملنے اور چوہدری رفاقت علی کی دینی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اوسلو کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری غلام سرور نے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سید ابرار شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور بلال شاہ نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔سفارتخانہ پاکستان سے ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے خطاب کرتے ہوئے ناروے کے علمائے کرام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ علمائے کرام اور مساجد نے گذشتہ پچاس سالوں سے اسلام اور پاکستان کے رشتے کو ناروے کے مسلمانوں کے ساتھ جس طرح جوڑ رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے علمائے کرام کی جانب سے بین المسالک رابطے اور رواداری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔ مفتی محمد زبیر تبسم نے اظہار خیال کرتے ہوئے میزبان محفل کا شکریہ ادا کیا اور علمائے کرام کی جانب سے معاشرے کو پرامن بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر علامہ ارشد ضیاء اور چوہدری رفاقت علی نے بھی میزبان محفل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خوبصورت محفل سجانے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض چوہدری غلام سرور نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ اس موقع پر چوہدری رفاقت علی کی سالگرہ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے سردار چوہدری بہادر خان، راجہ عبدالمجید، علامہ اقبال فانی، محمد ناصر، افضال احمد، ڈاکٹر مبشر بنارس، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Norway: (Pothwar.com, Aqil Qadir, 26th May, 2024) – Renowned religious leader Mufti Muhammad Zubair Tabasum has been awarded “Al-Hasnat Award” by Darul Uloom Muhammadiyah Ghosia Bhairah Sharif and Dr. Muhammad Arshad Zia who completed his Ph.D. Chaudhry was also awarded by Ghulam Sarwar, a well-known socio-political personality of Oslo, who organized a beautiful ceremony.

A large number of political, social and religious figures participated in the event. Syed Abrar Shah started the ceremony by reciting the Holy Quran and Bilal Shah presented the Naat of Rasool.

Asif Hameed, Welfare Attaché from the Embassy of Pakistan, while speaking, paid great tribute to the Norwegian scholars and said that the scholars and mosques The way in which Islam and Pakistan’s relationship with Norwegian Muslims has been linked for the last fifty years is admirable.

 

He also appreciated the efforts made by scholars to promote inter-religious communication and tolerance. Mufti Muhammad Zubair Tabasum expressed his gratitude to the hosts of the event and appreciated the efforts made by the scholars to make the society peaceful.

Dr. Allama Arshad Zia and Chaudhry Raffaqat Ali also thanked the host party and congratulated them for organizing the beautiful party.

Chaudhry Ghulam Sarwar performed the function of organizing the ceremony in an auspicious manner. On this occasion, a cake was also cut to celebrate the birthday of Chaudhry Raffat Ali.

Sardar Chaudhry Bahadur Khan, Raja Abdul Majeed, Allama Iqbal Fani, Muhammad Nasir, Afzal Ahmad, Dr. Mubasher Banaras, Chaudhry Ismail Sarwar Bhatian and others also addressed the event.

Show More

Related Articles

Back to top button