DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; One person is shot and injured as adults join in a children fight

بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26، مئی، 2024) –بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔بلال حیدر سکنہ پلالہ سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ شام ساڑھے چھ بجے کے قریب جب میں گھر واپس آیا تو ہمارے گھر کے پاس کافی مردوخواتین موجود تھیں اور گالم گلوچ کر رہی تھیں۔اسی اثناء میں محمد عدیل،محمد ولید،محمد فیصل اور دو نامعلوم اشخاص مسلح پستول آ گئے اور مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں۔اسی دوران ظہیر اور وحید بھی آ گئے جنہوں نے للکارا کہ یہ بھی ان کا رشتہ دار ہے اس کو بھی گولی مار کر قتل کر دوجس پر عدیل نے پسٹل 30بور سے فائر کیا جو مجھے دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا اور میں زخمی ہو کر گر گیا جبکہ ولید،فیصل اور نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کر تے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔وجہ عناد یہ ہے کہ ایک دن قبل ہمارے اور ان کے بچوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزمان نے مجھے جان نے مارنے کی نیت سے ناحق مضروب کر دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 26, May 2024) – In a fight between children, adults also jumped in, resulting in one person being injured by a bullet.

Bilal Haider of Palala Syedan filed a case that, When I returned home around 6:30, many men and women were present near our house and were talking abusively.

Meanwhile, Muhammad Adeel, Muhammad Waleed, Muhammad Faisal and two unknown persons came armed with pistols and started abusing me.

At the same time, Zaheer and Waheed also challenged that this is also their relative and shouted to shoot me dead. While Waleed, Faisal and the unknown accused started firing the bullet hit me in the leg and they fled from the spot. The reason for the enmity is that a day ago there was a fight between us and their children, on which the accused attacked me intending to kill me.

انجینئر قمراسلام راجہ اور راجہ اسامہ سرور م کاسابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی رگائشگاہ پر استقبالیہ

Reception of Engineer Qamar Islam Raja and Raja Osama Sarwar at the residence of former Chairman UC Bishondot Mohammad Zubair Kayani

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ اور راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ تمام انتخابی وعدے پورے کرنے کا وقت آ پہنچا ہے تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی رگائشگاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں ریٹائرڈ ڈی پی او راجہ منور،ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ طاہر بشیر،سابق بلدیاتی چیئرمینوں سید راحت علی شاہ،چوہدری شفقت محمود،تاج کیانی،راجہ اشتیاق حسین،راجہ محمد فیاض،طارق یاسین کیانی، ظفر عباس مغل، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کلرسیداں چوہدری محمد ضیارب منہاس،حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن سرائیکی،قاضی عبدالقیوم، شیخ ندیم احمد،ماسٹر طارق منہاس،جبران صفدر کیانی،حق نواز آرائیں،چوہدری مجید اشرف،خان عثمان یوسفزئی،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم اور دیگر نے شرکت کی۔انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں یہ چٹان کی طرح آج بھی اپنے جماعت اور قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے یہ مشکل وقت میں بھی اپنی جماعت کے ساتھ رہے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی تمام تر توانائیاں علاقائی تعمیر و ترقی پر مرکوز رہیں گی۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے لیئے زبیر کیانی کی خدمات کو بے حد سراہا۔ رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ تمام انتخابی وعدوں کی تکمیل آ پہنچا ہے سڑکوں اور پانی کے منصوبے منظور کر لیئے گئے ہیں کلرسیداں کہوٹہ کے درمیا نی علاقہ میں یونیورسٹی کے قیام کی اصولی منظوری حاصل کر لی ہے۔ ہم آپ کی خدمت کریں گے کبھی شکایت کا موقع نہ دیں گے۔بہت جلد بجلی گیس کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں مگر ہر کام نہیں ہو سکتا جو بس میں ہوا وہ ضرور کریں گے۔تقریب کے اختتام پر میزبان زبیر کیانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

والی بال کے کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ نے بننے پر زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا

A volleyball player was abused

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26، مئی، 2024) –والی بال کے کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ نے بننے پر زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا ملزم کا ساتھی فحش ویڈیو بھی بناتا رھا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ کلرسیداں کی یوسی سموٹ کے گاؤں بروٹہ کے اختر حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا بیٹا دانیال اختر جو کہ ایف اے کا طالب علم ہے وہ رات کو اپنے موبائل کو دیکھ کے رو رہا تھا اس نے بتایا کہ اس کو عبدالجبار عرف رتا نے اسے ایک ویڈیو بھیجی جس میں سفیر عرف خان میرے ساتھ بدفعلی کر رہا تھا۔تفصیل پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ سفیر عرف خان نے اسے اپنی والی بال ٹیم میں کھیلنے کو کہا میرے انکار پر اس نے کہا کہ میں تم کو نہ کرنے کا مزہ چکھاؤنگا۔والی بال میچ کے بعد انیس سکنہ پنڈورہ ہر دو مجھے موٹر سائیکل پر ساتھ بٹھا کر لے گیا جب میں حیال میر گالہ پہنچا تو وہاں میری تاک میں کھڑے دو نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سوار مجھے مار پیٹ کر زبردستی ایک قریبی مکان میں لے گئے جو کہ انہوں نے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی میری مزاحمت پر ایک کے چہرے کا نقاب کھل گیا جو کہ سفیر عرف خان تھا۔مار پیٹ اور تشدد کرنے کے بعد میرے کمر پر پستول کا پٹا باندھا اور پھر سفیر عرف خان نے میرے ساتھ زیادتی شروع کر دی جبکہ ندیم پستول اٹھائے کھڑا رہا تیارا نامعلوم شخص ماسک پہن کر ویڈیو بناتا رھا۔سفیر عرف خان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو پھر تمہاری ویڈیو نیٹ پر وائرل کر دی جائے گی۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس نےچیک ڈس آنرپرمقدمہ  درج کر لیا۔

Police case registered over dishonoured cheque

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26، مئی، 2024) –مقامی کاروباری شیخ عظیم اکرم نے پولیس کو بیان دیا کہ میں نے بسلسلہ پراپرٹی کے لین دین حامد گل سکنہ منگلورہ کو پچاس لاکھ روپے دیئے تھے اور اس کے بدلے میں اس نے چیک دیا لیکن اس نے نہ پلاٹ دیا نہ رقم واپس کی۔میں چیک لے کر بنک گیا جو اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 26، مئی، 2024) –رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،شیخ ساجد الرحمان نے موہڑہ پھڈیال جا کر لیگی رہنما صوبیدار غلام ربانی سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی مشتاق حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. پوٹھوار کےگاؤں میں لواطت بہت عام ھے۔اسلام کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ھے۔

Back to top button