کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25، مئی، 2024) –پولیس کے مختلف شعبوں اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کی عمدہ کوشش،ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر سجادالحسن کا جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ کلرسیداں اور انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری سب انسپکٹر عتیق الرحمان کا جامعہ مسجد چوکپنڈوری میں نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب۔ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر سجاد الحسن نے کہا کہ پولیس عوام کی حاکم نہیں خادم ہے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ذمہ دار شہری پولیس سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ مختلف امور پر پولیس سے رابطے میں رہیں پولیس کی پیشہ وارانہ امور میں کامیابی بھی مقامی لوگوں کے تعاون سے مشروط ہے عوام بلاجھجک سماج دشمن عناصر اور منشیات کے لوگوں کی نشاندہی کریں ان کے نام صیغہ راز میں رہیں گے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ہونہار بچے منفی سرگرمیوں کا حصہ بن کر ملک و قوم اور اپنے خاندان کے لیئے بدنامی کا موجب بنیں۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھیں ہم تعاون اور مدد کے لیئے دن رات دستیاب ہیں۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے انچارج عتیق الرحمان کیانی نے چوکپنڈوری میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے پائیدار حل کے لیئے مقامی لوگوں اور پولیس کے درمیان پراعتماد تعلقات کار اشد ضروری ہیں دونوں باہمی تعاون سے مسائل اور جرائم پر قابو پا کر معاشرے کو پرامن بنا سکتے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 25, May, 2024) – Good effort are being done to bridge the gap between different police departments and public, said SHO Kallar Syedan Inspector Sajjadul Hassan at Jamia Masjid Ghausia Masoomia Kallar Syedan.
SHO Inspector Sajjad Al Hasan said that the police is not the ruler of the people, it is the servant to reduce the distance between the police and the people. Citizens should not be afraid of the police, but stay in touch with the police on various issues.
The success of the police in professional matters is also subject to the cooperation of the local people. People should feel free to identify anti-social elements and drug people. We do not want our talented children to become a part of negative activities and bring disgrace to the country and the nation and their families. He urged the parents to keep a close eye on the activities of the children. Atiqur Rehman Kayani, in-charge of Punjab Highway Patrol, while addressing the Friday prayer gathering in Chauk Pindori, said that for the sustainable solution of the problems, trusting relationship between the local people and the police is very important to work together to solve the problems and crimes. We can make the society peaceful by controlling it.
بیرسٹر اسامہ جمیل نے لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری(لنکنز ان) سے حاصل کرلی
Barrister Osama Jameel obtained his Bar at Law degree from London (Lincoln’s Inn)
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25، مئی، 2024) –حلقہ پی پی 8 سے مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما چوہدری جمیل احمد کے فرزند بیرسٹر اسامہ جمیل نے لندن سے بار ایٹ لاء کی ڈگری(لنکنز ان) سے حاصل کرلی۔بیرسٹراسامہ جمیل نیہائی کورٹ کا لائسنس بھی حاصل کرتے ہوئے قانون کے شعبہ میں پاکستان کی بہترین خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ادہر مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم نے بیرسٹر اسامہ جمیل اور ان کے پورے خاندان کو دلی مبارکباد دی ہے۔
شاہد جمیل عباسی کی خوشدامن کو گاؤں ڈھیری طوطا میں سپرد خاک کردیا گیا
Mother in law of Shahid Jameel Abbasi was laid to rest in Dheri Tota village
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے نائب صدر شاہد جمیل عباسی کی خوشدامن کو گاؤں ڈھیری طوطا میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود، چوہدری شاہد گجر،راجہ عاصم صدیق،شیخ سلیمان شمسی،کمال اکمل اور دیگر نے شرکت کی۔