DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Historical Medical Seminar by Al Shahbaz Hospital Kahuta

الشہباز ہسپتال کہوٹہ کی جانب سے تاریخی میڈیکل سیمینار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2024)
الشہباز ہسپتال کہوٹہ کی جانب سے تاریخی میڈیکل سیمینار، ملک کے نامور اعلیٰ ڈاکٹروں نے سبق آموز لیکچر اور CPR تربیت دی،مہمان خصوصی میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی سابق چیئرمین (AFIC)اورثنا ء اللہ گھمن جنرل سیکرٹری پناہ نے امراض دل،ہارٹ اٹیک،تباکو نوشی اور شوگر پر سبق آموز لیکچر دیا کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات کاالشہباز ہسپتال کہوٹہ کے میڈیکل ڈائریکٹرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین، تفصیل کے کہوٹہ کے معروف میڈیکل کمپلیکسالشہباز ہسپتال کہوٹہ کی جانب سے عوام میں امراض دل،ہارٹ اٹیک،تباکو نوشی اور شوگر کے حوالے سے تاریخی میڈیکل سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ملک کے نامور ڈاکٹرزمیجر جنرل مسعود الرحمن کیانی سابق چیئرمین (AFIC)اورثنا ء اللہ گھمن جنرل سیکرٹری پناہ،شوگر کے مایہ ناز ڈاکٹر شہزاد طاہر نے امراض دل،ہارٹ اٹیک،تباکو نوشی اوشوگر انتہائی مفید لیکچردیا اس موقع پر میجر جنرل عبد القیوم اعوان،سکواڈرن لیڈر غلام عباس،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،برگیڈئیر جاوید احمد ستی،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایویشہ ظفر، پروفیسر شبیر راجہ،ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر مرز ا،چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین راجہ شوکت، چیئرمین سجاد ستی،چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،کونسلر حاجی ملک عبدالروف،کونسلر قاضی عبد القیوم، کونسلر راجہ فیصل محمود،راجہ رفاقت جنجوعہ، عنائت اللہ ستی،علامہ ادریس ہاشمی، قاری عثمان عثمانی، علامہ ظہور ہاشم،قاری زبیر احمد،صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،سحاجی ملک منیر اعوان سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی سماجی علمی ادبی شحصیات علماء و کلاء ومختلف اسکول وکالجز کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی اس موقع پر شوگر کولسٹرول اعصاب اور ھڈیوں کے فری کیمپ کابھی انعقاد کیا گیااور عوام میں شعور آگاہی کے لیے واک بھی کی گئی جبکہ آخر میں الشہباز ہسپتال کہوٹہ کے میڈیکل ڈائریکٹرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی تمام مہمانوں شکر یہ ادا کیا اور ان کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 25 May 2024)
Historical medical seminar on behalf of Al-Shahbaz Hospital Kahuta, famous top doctors of the country gave instructive lectures and CPR training, special guest Major General Masood ur Rahman Kayani, former chairman (AFIC) and Allah Ghamman General Secretary Panah, heart diseases, heart attack, Dr. Mohammad Arif Qureshi, the medical director of Al-Shahbaz Hospital, Kahuta, gave an instructive lecture on smoking and sugar. A historic medical seminar was held regarding heart attack, smoking and diabetes, while at the end, Dr. Mohammad Arif Qureshi, Medical Director of Al Shahbaz Hospital, Kahuta, a well-known political and social figure, thanked all the guests and gave them a sumptuous lunch.

کہوٹہ کی تاریخ کا منفرد راضی نامہ

A unique testament to Kahuta’s history after Raja Sagheer ends long-running feud

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2024)
کہوٹہ کی تاریخ کا منفرد راضی نامہ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے قیام پاکستان سے قبل1940میں شروع ہونے والے مقدمے کا 84سال کے بعد راضی نامہ کرا دیا عوامی سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے عوامی خادم “فرزند مٹور”راجہ صغیر احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین، تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نارہ شہر میں مشتاق بٹ اور ریحان وغیرہ کے درمیان قیام پاکستان سے قبل1940میں زمین کا تنازعہ بن گیا تھا اور اس دور میں کیس درج ہوا دونوں سے ایک طویل عرصے میں کروڑوں روپے خرچ کیے جس کا فیصلہ نہ ہو سکا بلا آخر مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب عوامی خادم “فرزند مٹور”راجہ صغیر احمدکی طویل کوششیں ہوئی جس سے دونوں خاندانوں میں راضی نامہ ہوا اور دعائے خیر کی گئی اس موقع پر راجہ صغیر احمدتمام معززین اور محکمہ مال کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ الخمداللہ ہم مسلمان ہیں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ پیش آنا چاہے ہمارا دین ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آہیں ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ قیامت والے اللہ کی بارگاہ میں ہم سرخروں ہوں۔

حاجی عنصر کا صاحبزادہ سعد حسن رشتہ ازاوج میں منسلک

Saad Hasan, the son of Haji Ansar, marrige celebrations

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2024)
حاجی عنصر کا صاحبزادہ سعد حسن رشتہ ازاوج میں منسلک،دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، دولہے کا مبارکباد، تفصیل کے مطابق حاجی عنصر کا صاحبزادہ سعد حسن رشتہ ازاوج منسلک ہو گیا اس کی دعوت ولیمہ کی تقریب گذشتہ منعقدکی گئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی سعد حسن کو رشتہ ازاوج میں منسلک ہونے پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یو کے،راجہ نذاکت پپو آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم سپریس،مزمل حیات حال مقیم اسٹریلیا،راجہ طلعت عباس حال مقیم بحرین،توصیف آف موہڑ ہ لنگڑیال، عثمان آف موہڑ ہ لنگڑیال، ذیشان آف سہوٹ اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے

We will not allow any conspiracy against Raja Ashfaq Sarwar and Raja Sagheer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2024)
نمبردار ملک قمر الزمان اور سابق ناہب ناظم راشد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،انشاء اللہ مل جل کر حلقے میں کام کراہیں گے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،راجہ جہانذیب،راجہ یاسر محمود ایڈووکیٹ،بریسٹر راجہ نوشیر وان، عبد القدوس عباسی سب ہمارے بھائی ہیں اور سب مل جل کرباہمی مشاورت سے حلقے میں کام کرا ہیں گے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نمبردار ملک قمر الزمان اور سابق ناہب ناظم یوسی ہوتھلہ راشد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سروراور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی کہوٹہ آمد کے موقع پر تر کھیاں کے مقام پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق چیئرمین وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،سابق وائس چیئرمین یوسی بیور سردار طاہر، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ محمد فیصل، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید زرین شاہ، سابق کونسلر ایم سی اسحاق کھٹڑ،راجہ حبیب اکبر ولد راجہ چیئرمین راجہ ظہور اکبر، سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد احمد،سابق کونسلر رفاقت قریشی،سابق کونسلر راجہ فیصل نوگراں،سابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل لونہ، سابق کونسلر راجہ سجاد بیور، راجہ مدثر ہوتھلہ،ماسٹر راجہ محمد ابرار جنجوعہ،راجہ خالدجنجوعہ محلہ راجگان کہوٹہ،راجہ مظہر جنجوعہ، راجہ مدثر آف ہوتھلہ بن سمیت بڑھی تعداد میں دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی ہم ان ساب بھائیوں کا شکر یہ ادا کر تے ہیں اور جب بھائیوں کو اطلاع نہیں کر سکے ان سے معذرت خواہ ہیں انشاء اللہ آئندہ جب بھی کوئی اس طرع کا پروگرام ہو گا سب کو بروقت اطلاع کریں گے اور انشاء اللہ سب بھائی مشاورت کے ساتھ ترقیاتی کام کراہیں گے۔

ڈاکٹر محمدعارف قریشی کو کہوٹہ سے “پناہ فنڈویشن پاکستان”کا ممبر منتخب کر دیا

Dr. Muhammad Arif Qureshi is elected as a member of “Panah Foundation Pakistan” from Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2024)
ملک کے نامور ڈاکٹرزمیجر جنرل مسعود الرحمن کیانی سابق چیئرمین (AFIC)اورثنا ء اللہ گھمن جنرل سیکرٹری پناہ نے ڈاکٹر محمدعارف قریشی کو کہوٹہ سے “پناہ فنڈویشن پاکستان”کا ممبر منتخب کر دیا،کہوٹہ کی سیاسی وسماجی حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر محمدعارف قریشی کو مبارکباد پیش کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ کلب میں الشہباز ہسپتال کہوٹہ کی جانب سے تاریخی میڈیکل سیمینار، ملک کے نامور اعلیٰ ڈاکٹروں نے سبق آموز لیکچر اور CPR تربیت دی،مہمان خصوصی میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی سابق چیئرمین (AFIC)اورثنا ء اللہ گھمن جنرل سیکرٹری پناہ نے امراض دل،ہارٹ اٹیک،تباکو نوشی اور شوگر پر سبق آموز لیکچر دیاتھا جس سے عوام علاقہ بہت زیادہ مستعفید ہوئے تھے اور ڈاکٹر محمدعارف قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کی،جبکہ اس موقع پر میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی سابق چیئرمین (AFIC)اورثنا ء اللہ گھمن جنرل سیکرٹری پناہ نے کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت الشہباز ہسپتال کہوٹہ کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدعارف قریشی کو کہوٹہ سے پناہ فنڈویشن کا ممبر بنایا جس پر ڈاکٹر محمدعارف قریشی نے میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی اورثنا ء اللہ گھمن کا شکریہ ادا کیا جبکہ کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات حاجی ملک منیر اعوان، عنائت اللہ ستی، رفاقت جنجوعہ،کبیر جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2024)
راجہ اسد کمال کے جوان سالہ بیٹے اور کرنل راجہ یاور کمال کے بھتیجے کی وفات پر سابق امیدوار ایم پی اے راجہ ندیم احمدکا اظہار تعزیت، گذشتہ روز قبل خانپور والے راجہ اسد کمال کے جوان سالہ بیٹا اور کرنل راجہ یاور کمال کے بھتیجاوفات پا گیا تھا سابق امیدواربرائے ایم پی اے،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمدنے نمازے جنازہ میں بھی شر کت کی اور گذشتہ روز انہوں نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت بھی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ خان ثاقب خان اسلام آباد، سید امانت شاہ اسلام آباد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button