DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Khuta: An awareness seminar on heart and diabetes diseases was organized under the management of Dr. Muhammad Arif Qureshi.
کہوٹہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے زیر انتظام دل، شوگر کے امراض متعلق آگاہی سیمنار کا انعقاد
کہوٹہ: (پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ، 24، مئی، 2024) – کہوٹہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے زیر انتظام دل، شوگر کے امراض متعلق آگاہی سیمنار کا انعقاد۔ صدر پاکستان ہارٹ ایسوسی ایشن میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔لیکچر اور ٹریننگ دی گئی۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری پناہ ڈاکٹر ثنا اللہ، جنرل ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، بریگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی، پروفیسر شبیر راجہ، ڈاکٹر شہزاد طاہر، ڈی ایس پی مرزا طاہر سکندر سمیت سیاسی و سماجی، مذہبی شخصیات، صحافیوں،وکلاء،میڈیکل و دیگر کالجز کے اسٹوڈنٹس اور عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت ممتاز معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنی تقریر میں تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی و دیگر شخصیات کا کہوٹہ آنا اور آگاہی دینا خوش آئند ہے۔ جس سے اس علاقے کے عوام میں شعور بیدار ہوگا۔ میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی نے اس موقع پر امراض قلب، شوگر، بلڈ پریشر، منشیات فروشی، تمباکو نوشی متعلق آگاہی لیکچر دیا۔ ہارٹ اٹیک کے موقع پر اختیاطی تدابیر کو اپنانے متعلق تفصیلات سے بتایا تقریب میں جنرل عبدالقیوم اعوان، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، ایم پی اے راجہ صغیر احمد، بریگیڈئیر جاوید احمد ستی، ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر، پروفیسر شبیر راجہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اور بہترین آگاہی سیمنار اور واک بسلسلہ امراض دل، شوگر، تمباکونشی، منشیات فروشی کی روک تھام کے متعلق تقریب منعقد کرنے پر سراہا۔ پروگرام کے آخر میں مہمانان گرامی کو یوارڈ دیے گئے اور پھر آگاہی واک بھی کی گئی۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 24, May, 2024) – For the first time in the history of Kahuta, an awareness seminar on heart, diabetes diseases was organized under the management of Dr. Muhammad Arif Qureshi.
President Pakistan Heart Association Major General Masoodur Rahman Kayani attended as special guest. Lecture and training was given. General Secretary Panah Dr. Sanaullah, General Dr. Abdul Qayyum Awan, Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar, MPA Raja Sagheer Ahmad, Brigadier (Rtd) Javed Ahmad Satti, Professor Shabbir Raja, Dr. Shahzad Tahir, DSP Mirza Tahir Sikander along with Political and social, religious personalities, journalists, lawyers, students of medical and other colleges and people of the area participated in large numbers.
Muhammad Arif Qureshi welcomed all the guests in his speech and said that the presence of Major General Masoodur Rahman Kayani and other personalities and
Awareness is welcome.
This will raise awareness among the people of this area. Major General Masoodur Rahman Kayani gave an awareness lecture on heart diseases, diabetes, blood pressure, drug selling, smoking.
General Abdul Qayyum Awan, Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar, MPA Raja Sagheer Ahmed, Brigadier Javed Ahmad Satti, DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar, Professor Shabbir Raja and others told about the adoption of precautionary measures on the occasion of heart attack.