DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Meeting organised by Nambardar Malik Qamar Ul Zaman in Tharakian with representatives of local bodies, political and social figures

ترکھیاں کے مقام پر نمبردار ملک قمر الزمان کے زیر اہتمام میٹنگ سابق بلدیاتی نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2024)
ترکھیاں کے مقام پر نمبردار ملک قمر الزمان کے زیر اہتمام میٹنگ سابق بلدیاتی نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات کی بھرپور شرکت، مسلم لیگ ن کےMNAراجہ اسامہ سرور کی خصوصی آمد،تمام نمائندگان سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات کیں اور عوام سے کیے ہوئے تمام وعدئے پورے کروں گا،یوسی لیول پر فنڈر باہمی مشاورت سے دیں گے، ترکھیاں تا وائی کراس روڈ انشاء اللہ جلد مکمل ہو گی امید ہے کہ عید سے قبل لک وغیرہ بھی پڑھ جائے،میٹنگ کے میز با ن معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان نے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،راجہ یاسر محمود ایڈووکیٹ، عبد القدوس عباسی، کرنل مسعود احمد عباسی اور تمام بلدیاتی نمائندوگان کا شکر یہ ادا کیا اور مل جل کر اگھٹے چلنے کا باہمی مشاورت سے کام کرانے کاعزم،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی کہوٹہ آمد کے موقع پر تر کھیاں کے مقام پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان کے زیر صدارت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین،سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق چیئرمین وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،سابق وائس چیئرمین یوسی بیور سردار طاہر، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ محمد فیصل، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ سید زرین شاہ، سابق کونسلر ایم سی اسحاق کھٹڑ،راجہ حبیب اکبر ولد راجہ چیئرمین راجہ ظہور اکبر، سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد احمد،سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ راشد کیانی،سابق کونسلر رفاقت قریشی،سابق کونسلر راجہ فیصل نوگراں،سابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل لونہ، سابق کونسلر راجہ سجاد بیور، راجہ مدثر ہوتھلہ،ماسٹر راجہ محمد ابرار جنجوعہ،راجہ خالدجنجوعہ محلہ راجگان کہوٹہ،راجہ مظہر جنجوعہ، راجہ مدثر آف ہوتھلہ بن سمیت بڑھی تعداد میں دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے نمبردار ملک قمر الزمان کا شکر یہ ادا کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 23 May 2024)
A meeting was organized by the numberdar Malik Qamar-ul-Zaman at the place of Tarkhian, the full participation of the former local government representatives, political and social personalities, the special arrival of MNA Raja Osama Sarwar of Muslim League-N, all the representatives met the political and social personalities.

The MNA said that the UC level, funds will give through mutual consultation, Tarkhian to Wai Cross Road will be completed soon, inshallah. Raja Osama Ashfaq Sarwar, Raja Yasir Mehmood Advocate, Abdul Qudus Abbasi, Colonel Masood Ahmad Abbasi and all the representatives of the local bodies expressed their gratitude and determined to work together with mutual consultation.

A large number of other political figures participated on this occasion, Member National Assembly Raja Osama Ashfaq Sarwar thanked the numberdar Malik Qamar-ul-Zaman for organising the meeting.

منفی پروپگنڈہ کرنا چھوڑ دیں،آمدہ بلدیاتی الیکشن میں الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے,راجہ عرفان سرور

Stop spreading negative propaganda, will fully participate in the coming local body elections, Raja Irfan Sarwar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2024)
“پھس پھسا گروپ “منفی پروپگنڈہ کرنا چھوڑ دیں،آمدہ بلدیاتی الیکشن میں ” فرزندتھوہا راجگان “راجہ عرفان سرورالیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، موصوف یوسی مٹور کے تینوں سیاسی گروپوں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، برگیڈئیر راجہ ربنواز (مرحوم) اور چیئرمین راجہ سرور گروپ کے متفقہ امیدوار ہونگے،وفاء کا دوسرا نام (راجہ عرفان سرور) ہے،پرانہ دور گرز چکا ہے اب کوئی بھی کسی کے ہاتھوں ہائی جیک نہیں ہو گا،عظیم باپ کا عظیم بیٹا راجہ عرفان سرور اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے یوسی کی عوام کی بے لوث خدمت کر رہا ہے ہم اہلیان علاقہ ” فرزندتھوہا راجگان “راجہ عرفان سرورکے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں ان کی کامیابی کے لیے اپنا تن،من، دھن نچاور کر دیں گے ان خیالات کا اظہارمعززین علاقہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ عرفان سرورکے سیاسی مخالفین اپنی حرکتوں سے باز رہیں منفی باتیں نہ پھلاہیں صرف تھوہا نہیں بلکہ یوسی مٹور کی عوام کونسلر راجہ عرفان سرور سے بخوبی واقف ہیں انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے لاکھوں روپے دے گیس، بجلی،واپڈا کا کملین آفس،تھوہا آر ایچ سی میں اپنی سے پودے لگوائے، کمرئے بنوائے،سامان بھی لایا جبکہ 1کروڑ کی زمین ہائر سیکنڈری سکول کے لیے وقف کی ہے ہم اہل علاقہ عظیم باپ کے عظیم بیٹے راجہ عرفان سرور کے ساتھ ہیں او ر الیکشن میں ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ راجڑوٹ میں قتل ہونے والے پولیس کانسٹیبل کا مقدمہ درج

A case has been registered after the police constable was killed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مئی2024)
گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ راجڑوٹ میں قتل ہونے والے پولیس کانسٹیبل کا مقدمہ درج،مقتول کے والد کی طرف سے درخواست میں نامز د کیا گیا ملز م پولیس تھانہ کہوٹہ نے پکڑ لیا،مقتول پولیس کانسٹیبل کی1ماہ قبل شادی ہو ئی تھی،تھانہ کہوٹہ میں زیر دفعہ302ت پ،34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیل کے مطابق راجہ بابر خان ستی ولد محمد بشیر،ساکن دیرہ دنوئی، ڈاکخانہ لہتراڑ بالا حال نڑھ بنیانڈہ، تحصیل کوٹلی ستیاں، ضلع راولپنڈی تھانہ کہوٹہ میں در خواست دیتے ہوئے بتا یا کہ میرا بڑا بیٹا محمد صالح بابر جو کہ پولیس میں بطور کانسٹیبل ڈیوٹی کر تا ہے وہ اپنے موٹر سائیکل نمبری RIM1303پرڈیوٹی کے لیے نکلاشام کو مجھے اطلاع ملی کہ میرا بیٹامحمد صالح نزد ٹھنڈی کسی موضع راجروٹ سڑک کنارے مردہ حالت میں پڑا ہے میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ جب وہاں پہنچا تو میرا بیٹا مر دہ حالت میں سڑک کنارے پڑا ہوا تھااور اس کے جسم پرمختلف حصوں پر فائر لگے ہوئے تھے مجھے قومی یقین ہے کہ میرے بیٹے محمد صالح کو محمد عدنان ولد ابرار حسین سکنہ لہڑ نڑھ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناحق قتل کیا ہے جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ302ت پ،34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ مقتول کے والد کی طرف سے درخواست میں نامز د کیا گیا ملز م پولیس تھانہ کہوٹہ نے گرفتار کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button