DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The administration of Kallar Syedan and the city traffic police have failed miserably in reducing passenger fares

کلرسیداں کی ا نتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس مسافر گاڑیوں میں کرائے کم کرانے میں بری طرح سے ناکام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 22، مئی، 2024) –کلرسیداں کی ا نتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس مسافر گاڑیوں میں کرائے کم کرانے میں بری طرح سے ناکام۔سٹی ٹریفک پولیس کی ویگن عملے کے سامنے آنکھیں ہی جھک جاتی ہیں کلرسیداں سے راولپنڈی روات چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،شاہ خاکی،ٹکال، بیول،دوبیرن کلاں،سکوٹ،بھلاکھر،گوجرخا ن سمیت تمام روٹوں پر ٹرا نسپورٹ مافیا کا سکہ چلتا ہے یہ مافیا اتناا بااثر ہے کہ یہ سیکرٹری ریجنل ٹرا نسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے کرایوں کو خاطر میں ہی نہیں لاتے یہ ازخود کرائے مقرر کرتے ہیں جو مقررہ نرخوں سے تین سے چار گنا زائد ہیں مگر سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور سٹی ٹریفک وارڈ ن ان کے سامنے بے بس ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ دونوں ادارے یہاں سے مبینہ طور پر ماہا نہ بھتہ وصول کرتے ہیں اور لوگوں کی آ نکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے کبھی کبھار یہ فرینڈلی کاروائی کرتے ہوئے ا ن کے چالان کرکے شلغموں سے مٹی اتارنے کی کوشش کرتے ہیں دوسری جا نب مسافروں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ارکا ن اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد سے ٹرا نسپورٹروں کی لوٹ کھسوٹ کا نوٹس لینے اور ا نہیں مقررہ کرایوں کی وصولی کا پابندکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 22, May, 2024) – Kallar Syedan administration and city traffic police failed miserably to reduce fares in passenger vehicles. There is transport mafia money running on all routes from Kallar Syedan to Rawat Choa Khalsa, Sir Sooba Shah, Shah Khaki, Takal, Bewal, Doberan Kallan, Skot, Bhalakhar and Gujar Khan. This mafia is so influential that the Secretary Regional Transport Authority Rawalpindi can not take the fares into account, they fix the fares automatically which are three to four times more than the fixed rates, but the Secretary RTA Rawalpindi and the City Traffic Ward are helpless in front of them. While protesting, the members of the Assembly have demanded Raja Osama Sarwar, Raja Sagheer Ahmed to take notice of the looting of the transporters and ban the collection of non-fixed fares.

شیخ برھا ن علی کی ضما ت بعد ازگرفتاری منظور

Sheikh Burhan Ali’s bail granted after his arrest

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 22، مئی، 2024) –ملک مختار اکبر مجسٹریٹ دفعہ 30 کلرسیداں کے حق خطیب کے آستا نے پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے مقامی سرگرم کارکن اور سوشل ایکٹوسٹ شیخ برھا ن علی کی ضما ت بعد ازگرفتاری منظور کر لی ہے عدالت ے شیخ تیمور علی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے شیخ برھا ن علی کی ضما ت م ظور کرتے ہوئے ا نہیں رھا کر نے کا حکم دیا ہے۔

کلر سیداں میں چوری کی وارداتیں

Theft incidents reported in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 22، مئی، 2024) – کلر سیداں میں چوری کی وارداتیں،بنیادی مرکز صحت بشندوٹ کا بجلی کا ٹرا نسفارمر چوری،مرید چوک کلرسیداں میں چوکیدار کی موجودگی میں چوری کی واردات، نقاب پوش ملزما ن مسجد کے عطیات کی رقم بھی ہمراہ لے گئے۔ مرید چوک میں چوکیدار کی موجودگی میں نامعلوم ملزما ن اذا ن فجر کے وقت کاشف عباسی کی دوکا ن کے تالے کاٹ کر ا ندر داخل ہوئے دراز میں موجود 1230روپے کی نقدی اور مقامی جامعہ مسجد کے 15ہزار روپے کی رقم چرا کر لے گئے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جبکہ نامعلوم ملزما ن نے بنیادیمرکز صحت بشندوٹ کی چار دیواری کے باہر لگا ٹرا نسفارمر چوری کر لیا۔ادھر ڈھیری مرزیاں کے محمد صیام کا شاہ باغ سٹاپ کے برلب سڑک کھڑا موٹر سائیکل بھی چوری کر لیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button