DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan / Redditch: A delegation from Jamia Masjid Noor, a Muslim community in the town of Redditch, UK, visited the office of Al-Khidmat Foundation

برطانیہ کے شہر ریڈچ کی مسلم کیمونٹی جامعہ مسجد نور کے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے دفتر کا دورہ کیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21، مئی، 2024) –برطانیہ کے شہر ریڈچ کی مسلم کیمونٹی جامعہ مسجد نور کے سرپرست ملک محمد نصیر،رفاقت حسین اور ملک عرفان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کو 55 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ برطانیہ سے آئے وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے دفتر کا دورہ کیا الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،صدر محمد توقیر اعوان اور امیر جماعتِ اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے تحت چلنے والے منصوبوں پر انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں صحت کے شعبے میں ایک جدید اور معیاری لیب قائم کر رہی ہے۔ہماری دو ایمبولینس میں میڈیکل کیمپ چل رہے پیں۔صاف پانی پروگرام کے تحت کئی آبادیوں میں ہینڈ پمپ نصب کر چکے ہیں۔الخدمت تحصیل جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن میں فلٹریش پلانٹ چلا رہی ہے ہم ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں،ریسکیو 1122 اور گرلز ہائی سکول کلرسیداں کے علاوہ پنڈی روڈ پر بھی عام افراد کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت کلرسیداں میں تقریباً 100 بچوں کو ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے۔ کلرسیداں،سکوٹ اور سرصوبہ شاہ میں ہمارے تین الخدمت سلائی مراکز کام کر رہے ہیں سلائی مشین تقسیم پروگرام اور وئیل چیئر تقسیم پروگرام بھی کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔مسلم کمیونٹی ریڈچ کے وفد کی جانب سے الخدمت کلرسیداں کی خدمات کو بے حد سراہا گیا اور تمام شعبوں میں مزید معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ ادہر الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے ذمہ داران حاجی ابرار حسین،محمد توقیر اعوان،اکرام الحق قریشی اور نئیر جمال اکرم راجہ نے بھرپور معاونت پر مسلم کمیونٹی ریڈچ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں مسلم کیمونٹی کی رقم کو کلرسیداں کے فلاحی منصوبوں پر صرف کر کے لوگوں کی عملی مدد کو یقینی بنائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 21, May, 2024) –  Malik Mohammad Naseer, Rafaqat Hussain and Malik Irfan, patrons of Jamia Masjid Noor, a Muslim community in the town of Redditch, UK, donated Rs. 55 lakhs to Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan.

The delegation from the UK visited the office of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan, The Patron of Al-Khidmat Foundation Chaudhry Abrar Hussain, President Muhammad Tauqir Awan and Ameer Jamaat-e-Islami Kallar Syedan Javed Iqbal briefed them on the projects run under Al-Khidmat Foundation and told them that Al-Khidmat Foundation is establishing a modern and standard lab in the field of health. Our two ambulances are running medical camps. They have installed hand pumps in many communities under the Clean Water Program. Al-Khidmat Tehsil Judicial Complex and Police Station. We are running a filtration plant in THQ Hospital Kallar Syedan, Rescue 1122 and Girls High School Kallar Syedan, apart from Pindi Road, we have planned the installation of a filtration plant to supply clean water to common people. Under this, it is giving monthly stipend to about 100 children in Kallar Syedan. Our three Al-Khidmat Sewing Centers are functioning at Kallar Syedan, Skot and Sir Sooba Shah. Sewing Machine Distribution Program and Wheelchair Distribution Program are also running successfully, and further support in all sectors was also assured. The officials of Al Khidmat Foundation Kallar Syedan, Haji Abrar Hussain, Muhammad Tauqir Awan, Ikram-ul-Haq Qureshi and Nayir Jamal Akram Raja thanked the delegation of Muslim community for their support and said that Al-Khidmat Foundation will give the money to the Community. It will ensure practical help to people by spending on welfare projects.

حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ لائف فاؤنڈیشن ٹیم نے پیر کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا

Child Life Foundation team visited THQ Hospital Kallar Syedan on Monday on the instructions of Punjab Government

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21، مئی، 2024) –حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ لائف فاؤنڈیشن ٹیم نے پیر کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور ایم ایس کیساتھ ہسپتال میں شعبہ اطفال میں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی ٹیلی میڈیسن سٹلائٹ سنٹر کنٹرول روم کے قیام پر بات چیت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ اب ہسپتالوں میں زیر علاج زچہ و بچہ کو جدید ایمرجنسی رومز کے ذریعے علاج معالجہ کی سہولت ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سنٹر کے ذریعے میسر آ جائے گی۔ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک عدد سٹاف نرس کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود ہو گی اور ڈلیوری کے موقع پر پیدا ہونے والے بچے کو ایمرجنسی کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کے بہتر علاجہ معالجہ کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

کلر سیداں میں ایک کیش اینڈ کیری میں ڈی سی کاؤنٹر قائم نہ کرنے پر مالک کوچالیس ہزار روپے جرمانہ

Forty thousand rupees fined on the owner for not setting up a DC counter in a cash and carry in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21، مئی، 2024) –اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کلر سیداں میں ایک کیش اینڈ کیری میں ڈی سی کاؤنٹر قائم نہ کرنے پر مالک کوچالیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ گوجرخان روڈ پر دودھ اور دہی کی دکان پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور ناپ تول میں گڑبڑ کرنے پر مالک کو بیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے اندرون شہر باؤلے اور خارش زدہ کتوں کی بہتات پر بلدیہ کو کتا مار مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کا دورہ بھی کیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے انہیں بتایا کہ ان کے سٹور میں ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی مریض کو ویکسین کے بغیر واپس نہیں بھیجا جا رہا جس پر اے سی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

کلر سیداں میں عظیم سنی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور عوام اہلسنت کی بھرپور شمولیت پر عوام اور منتظمین مبارکباد

Congratulations to the people and the organizers for the successful holding of the Great Sunni Conference in Kallar Syedan and the active participation of the people

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21، مئی، 2024) –کلر سیداں میں عظیم سنی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور عوام اہلسنت کی بھرپور شمولیت پر عوام اور منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پوٹھوہار کے باسیوں نے ثابت کر دیا کہ الحمداللہ اہلسنت اپنے اکابر کی فکر کے پاسبان ہیں ہم علامہ پیر محمود حسین قادری،راجہ ازرم حمید سیالوی،حافظ سہیل اشرف ملک اور ان کے ساتھیوں کو کامیاب سنی کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جے یو پی کے رہنماء محمد شعیب جنجوعہ، خلیفہ مبشر رضوی،راجہ فاروق اعظم،مسلم لیگ یونین کونسل نور دولال کے رہنماء فاروق بھٹی، راجہ جبار،انیس جنجوعہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سنی کانفرنس نے دورجدید میں اٹھنے والے فتنوں کے بارے میں نئی نسل کو واضح پیغام دیا ہے کہ شارت کٹ کی ترغیبات دینے والے ہمارے ایمان پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں ہمیں اپنے اسلاف کے راستوں پر ہی رہ کر دں یا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹنا ہوں گی۔

اب وفاق اور پنجاب کی منتخب حکومتیں تیزی سے مہنگائی پر قابو پا رہی ہیں

Now the elected governments of the Federation and Punjab are rapidly controlling inflation

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان دور کی تباہیوں پر موجودہ حکومت جلد قابو پا لے گی نوازشریف ہی مسلم لیگ ن اور قوم کے متفقہ لیڈر ہیں مسلم لیگ ن نے انہیں اپنی جماعت کا صدر بنانے کا درست فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیول میں مقتول چوہدری عمران رشید کی نمازجنازہ کے بعد کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم،اسلام آباد کے معروف تاجر ملک محمد فیاض بھی موجود تھے۔چوہدری محمد جمیل نے کہا کہ کل بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف تھے آج بھی وہی ہیں وزیراعظم شہباز شریف خود انہیں اپنا قائد اور سربراہ تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلی مریم نوازکی کوششوں سے مہنگائی میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ آٹے چاول،گھی،دالوں سبزیوں کے نرخوں میں بڑی کمی آئی ہے مگر اس کے ثمرات کو عام افراد کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانا ہے جس کے لیئے تحصیل سطع کی انتظامیہ پرائس کنرول مجسٹریٹ اور تحصیل مارکیٹ کمیٹیوں کو ازسرنو فعال بنانا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرچون فروش عام اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری کمی کے ثمرات کو عام افراد تک پہنچانے میں سب سے بڑی روکاوٹ ہیں۔ لہذہ ضرورت اس امر کی ہے وزیراعلی پنجاب بلاتاخیر تحصیل سطع پر تحصیل مارکیٹ کمیٹیوں کو فعال کریں تاکہ اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری کمی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ملک درست سمت چل نکلا ہے نئے پاکستان اور تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے والوں نے ملکی تعمیر و ترقی کے چلتے پہیئے کو روک کو ملک کو مشکلات سے دوچار کردیا تھا اب وفاق اور پنجاب کی منتخب حکومتیں تیزی سے مہنگائی پر قابو پا رہی ہیں جس کے اثرات زندگی کے تمام شعبوں پر بھی نظر آ رہے ہیں۔

مرزا علی احمد انتقال کر گئے۔نمازجنازہ گاؤں ٹکال میں ادا کی گئی

Mirza Ali Ahmed passed away. Funeral prayers were offered in village Takal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21، مئی، 2024) –محلہ اکبری چوآخالصہ کے طاہر محمود بھٹی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ کے کزن مرزا علی احمد انتقال کر گئے۔نمازجنازہ گاؤں ٹکال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان، آصف کیانی،صوبیدار میجر عبدالرزاق،راجہ محمود الحسن،چیف مہربان خان،ماسٹر راجہ ساجد، شیخ ندیم احمد،چوہدری شاہد گجر،ناصر بھٹی، سہیل افتخار قاضی،ملک ظہور اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button