DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Two FIR registered over dishonoured cheques

لاکھوں روپے مالیت کے دوچیک کیش نہ ہونے پر بینک نے ڈس آنر کر دیے،تھانہ کہوٹہ میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2024)
لاکھوں روپے مالیت کے دوچیک کیش نہ ہونے پر بینک نے ڈس آنر کر دیے،تھانہ کہوٹہ میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت شیخ کامران ولد شیخ محمو د نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ میں المدینہ بلڈنگ میٹریل سٹور کا مالک ہوں مسمی سہیل یوسف ولد محمد یوسف سکنہ جنجور، تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی نے سال2023میں سامان خریدتا رہا جس کا بل 572195بنتا ہے جس کی مد میں سہیل یوسف نے 1لاکھ50ہزار کا چیک پنجاب بینک کا دیا جب میں مقررہ تاریخ پر گیا تو اکاؤہنٹ میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا،جبکہ تھانہ کہوٹہ میں دوسری ایف آئی آر درج کراتے ہوئے جبکہ دوسری بار شیخ کامران ولد شیخ محمو د کو مسمی سہیل یوسف ولد محمد یوسف سکنہ جنجورنے مبلغ 3لاکھ روپے کا چیک دیا جب مقررہ تاریخ پر بینک میں گیا تو وہ بھی ڈس آنر ہو گیا میں نے جب اس سے پیسے مانگے تو وہ دینے سے صاف مکرگیا میں سفید پوش آدمی ہوں مذکورہ شخص نے مجھے بوگس چیک دیے ہیں اس لیے اس کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 May 2024)
Two checks worth lakhs of rupees were dishonoured by the bank for not being cashed, two separate FIRs were registered at the Kahuta police station,

According to the details, Sheikh Kamran son of Sheikh Mahmood, a well-known businessman of Kahuta, applied in the Kahuta police station that I I am the owner of building material store Ms. Sohail Yusuf, son of Muhammad Yusuf of Janjur, Tehsil Kahuta, kept buying goods in the year 2023, the bill of which is 572195, in respect of which Sohail Yusuf gave a check of 1 lakh 50 thousand to Punjab Bank when I went on the appointed date. So, due to lack of money in the account, the check was dishonoured, while filing a second FIR in the Kahuta police station, For the second time Sheikh Kamran son of Sheikh Mahmud was given a check of Rs.3 Lakh When I went to the bank on the appointed date, it was also dishonoured. When I asked him for money, he refused to give it. Kahuta police station registered a case and started the proceedings.

اسامہ سرور بلال یامین اور راجہ صغیر احمد نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں ہماری معزز عدلیہ پر وار کیا گیا اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے

Usama Sarwar, Bilal Yameen and Raja Sagheer Ahmed held a press conference and deplored attack on judiciary and baseless allegations

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2024)
ن لیگی ممبران اسمبلی کا پریس کانفرنس میں معزز عدلیہ پر کیے گے وار کی مذمت کرتے ہیں اسامہ سرور بلال یامین اور راجہ صغیر احمد نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں ہماری معزز عدلیہ پر وار کیا گیا اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور ججوں کے کردار پر بات کی گئی اب موجودہ حکومت اور ان کے حواریوں کا چیخنا چلانا اس بات کی گواہی ہے کہ اب فارم 47 کے تحت بننے والی جعلی اور نااہل حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا کرنل ر سعید جنجوعہ نے مزید کہا کہ اب ان کی لوٹ مار کے دن تھوڑے ہیں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان ان کو خوابوں میں بھی نظر آتے ہیں انشائاللہ ان کی جھوٹی اور بے بنیاد باتوں پر حلقے کی عوام یقین کرنے والے نہیں اور امید ہے کہ جلد فارم 45 والے عوامی نمائندے بحال ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button