کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –گندم کے پیداواری مقابلوں میں ضلع راولپنڈی کی دونوں اول دوئم پوزیشنیں محلہ اکبری چوآخالصہ کے چوہدری ابرار احمد گجر اور چوہدری وقاص گجر نے حاصل کرلیں چوہدری ابرار احمد نے راولپنڈی ڈویژن میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی چوہدری ابرار احمد نے ایک ایکڑ میں تقریبا 60 من اور ان کے بھائی وقاص گجر نے ایک ایکڑ میں ساڑھے 53 من پیداوار حاصل کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے گندم کے پیداواری مقابلوں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے دس ٹاپر کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ضلع راولپنڈی کی اول دوئم پوزیشنیں کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے دو حقیقی بھائیوں چوہدری ابرار احمد اور چوہدری وقاص گجر نے حاصل کیں جبکہ تحصیل گوجرخان کے گاؤں بھنگالی کے برکت اسلام ضلع بھر میں تیسرے نمبر پر رہے ان کے علاوہ ڈہوک جھنڈو ٹیکسلا کے بشارت خان چوتھے ٹھیکریاں گوجرخان کے ازاد حسین پانچویں جھمٹ راولپنڈی کے ملک رشید احمد چھٹے ٹکال کلرسیداں کے عبدالحمید ساتویں سکھو گوجرخان کے عرفان عادل اٹھویں ٹھیکریاں گوجرخان کے سجاد حسین نویں اور جلالہ ٹیکسلا کے عبداللہ خان دسویں نمبر پر رہے یار رہے کہ چوآخالصہ کلرسیداں کے کاشتکار سالہا سال سے گندم کے پیداواری مقابلوں میں اول دوئم آ رہے ہیں مقامی حلقوں نے پیداواری مقابلے میں اول دوئم آنے پر چوہدری ابرار احمد اور وقاص احمد گجر کو دلی مبارکباد دی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, May, 2024) – Both the first and second positions of wheat production competitions in district Rawalpindi were won by Chaudhry Abrar Ahmed Gujjar and Chaudhry Waqas Gujjar of Mohalla Akbari Chowakhalsa in Rawalpindi.
Chaudhry Abrar Ahmed got the first position in the division with about 60 maunds in one acre and his brother Waqas Gujjar got 53 and a half maunds in one acre. The names of the ten topper farmers have been announced.
The first and second positions of Rawalpindi district were won by two real brothers Chaudhry Abrar Ahmad and Chaudhry Waqas Gujjar of the village of Choa Khalsa in Kallar Syedan, while Barkat Islam of village Bhangali of Gujar Khan Tehsil stood third in the district. Apart from that, Basharat Khan of Dhok Jhando Taxila was fourth, Azad Hussain of Gujar Khan, fifth, Malik Rashid Ahmed of Rawalpindi, sixth Takal, Abdul Hameed of Kallar Syedan, seventh, Sukho Irfan Adil of Gujar Khan, eighth, Sajjad Hussain of Gujar Khan, ninth and Jalala Taxila’s Abdullah Khan were ranked tenth. It should be noted that the farmers of Choa Khalsa have been coming first and second in wheat production competitions for many years.
مخالف پارٹی کا ساتھ دینے پر گولیاں مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔
Tariq Mahmood shot and injured for supporting the opposition party
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –مخالف پارٹی کا ساتھ دینے پر گولیاں مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ مسعود اختر سکنہ سرصوبہ شاہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے بہنوئی طارق محمود کے گھر سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ذوہیب اوردانیال آ گئے اور ذوہیب نے موٹر سائیکل سے اتر کر پسٹل نکال کر مجھے للکارا کہ تم کامران وغیرہ کا بہت ساتھ دیتے ہو،آج مزہ چکھاتا ہوں اور ساتھ ہی یکے بعد دیگر دو فائر کئے جو مجھے بائیں ٹانگ کی پنڈلی اور بائیں پاؤں کے اوپر لگے جس سے میں زخمی ہو کر گر گیااور ملزمان گالم گلوچ کرتے اور ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔
مویشی چوری کی دو مختلف وارداتو ں میں آٹھ عدد بکریاں چوری کر لی گئیں۔
Eight goats were stolen in two different incidents of cattle theft
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –مویشی چوری کی دو مختلف وارداتو ں میں آٹھ عدد بکریاں چوری کر لی گئیں۔طارق پرویز نے بتایا کہ میں نے اپنی بکریاں اور دو بکریگھر کے قریب واقع کھیتوں میں چارہ کھانے کیلئے چھوڑ رکھا جنہیں وقت نامعلوم ملزمان نے چوری کر لیا۔حامد مسعود نے بتایا کہ اس نے چار عدد بکریاں جن میں سے دو عدد بیتل نسل کے بکرے قربانی کیلئے رکھے ہوئے تھے کو گزشتہ روز چارہ کھانے کھولا جنہیں چوری کر لیا گیا،گاڑی کے ٹائروں کے واضح نشانات بھی ہیں۔ دریں اثناء پولیس نے محمد فرید کے قبضہ سے پسٹل 30بور بمعہ چار روند جبکہ محمد تیمور کے قبضے سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
بلدیہ کلرسیداں کے ساڑھے تئیس کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے تاحکم ثانی معطل کر دیئے ہیں
Development projects worth twenty three and a half crore rupees of Kallar Syedan municipality have been suspended until further notice
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بلدیہ کلرسیداں کے ساڑھے تئیس کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے تاحکم ثانی معطل کر دیئے ہیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 20 مئی کو کھولے جانے والے تمام ٹینڈر تاحکم ثانی معطل کر دیئے گئے ہیں دوبارہ ٹینڈر کی صورت میں ٹھیکیداروں کو مطلع کر دیا جائے گا۔
شادی شدہ خاتون کو اغواء کر کے اس کیساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں نامزد اشتہاری مجرم محمد اقبال ولد اللہ دتہ سکنہ لودھراں گرفتار
Muhammad Iqbal arrested on the charge of abducting a married woman and raping her
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز راجہ شاہد محمود اور یاسر محمود نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر کے اس کیساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں نامزد اشتہاری مجرم محمد اقبال ولد اللہ دتہ سکنہ لودھراں کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔مجرم اشتہاری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 2021میں 23سالہ خانہ بدوش ع کو مرید چوک کلر سیداں سے اغواء کرکے اسے ضلع لودھراں لے گئے تھے جہاں وہ دو ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے مگر مغویہ موقع پا کر وہاں سے فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی۔
پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام کو دیں,اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں
Give relief to the people of the significant reduction in the prices of petrol and diesel, Assistant Commissioner Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹرانسپورٹرز سے کہا ہے کہ وہ پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام کو دیں مقررہ کرایوں سے بھی تین چار گنا زائد کی وصولی کی شکایات قابل برداشت نہیں انہوں نے کلر سیداں کے نجی ویگن اڈوں کا دورہ کیا اور کہا کہ کلرسیداں سے راولپنڈی چواخالصہ سمیت تمام روٹوں پر بھاری کرایوں کی شکایات زبان زدوعام ہیں مقررہ کرایوں سے تین چار گنا زائد کرائے وصول کرنا قانون کو ہاتھوں میں لینے کے مترادف جرم ہے اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ٹرانسپورٹرز بلاتاخیر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی سے نئے کرائے نامے لے کر گاڑیاں چلائیں بصورت دیگر انتظامیہ کرایوں کا خود تعین کرے گی انہوں نے متعدد اسٹوروں پر جاکر وہاں مشروبات و دیگر اشیائے روزمرہ کے نرخوں کا جائزہ لیا اور خبردار کیا کہ زائدالمعیاد اشیائے سامنے آنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر مسافروں نے شکایت کی کہ انتظامیہ نے اندرون شہر ویگن اسٹینڈ کو بند کردیا جس کے نتیجے میں گاڑیاں مختلف گلیوں اور اطراف میں کھڑی ہیں مسافر گاڑیوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں انٹطامیہ ا س مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
پولیس کانسٹیبل محمد وسیم شاہد کو تعریفی سند اور پانچ ہزار روپے نقد انعام
Police Constable Muhammad Waseem Shahid received a certificate of appreciation and a cash prize of Rs.5,000
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ کلر سیداں میں تعینات پولیس کانسٹیبل محمد وسیم شاہد کو تعریفی سند اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا ہے۔